Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یشوع 11:17 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

17 اَور کوہِ خلقؔ جو سِعِیؔر کی چڑھائی پر ہے اَور بَعل گادؔ جو لبانونؔ کی وادی میں کوہِ حرمُونؔ کے نیچے ہے۔ اُس نے اُن کے سَب بادشاہوں کو پکڑکر مارا اَور قتل کر دیا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

17 کوہِ خلق سے لے کر جو سِعِیر کی طرف جاتا ہے بعل جد تک جو وادیِ لُبناؔن میں کوہِ حرموؔن کے نِیچے ہے سب کو لے لِیا اور اُن کے سب بادشاہوں پر فتح حاصِل کر کے اُس نے اُن کو مارا اور قتل کِیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

17 अब यशुअ की पहुँच जुनूब में सईर की तरफ़ बढ़नेवाले पहाड़ ख़लक़ से लेकर लुबनान के मैदानी इलाक़े के शहर बाल-जद तक थी जो हरमून पहाड़ के दामन में था। यशुअ ने इन इलाक़ों के तमाम बादशाहों को पकड़कर मार डाला।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

17 اب یشوع کی پہنچ جنوب میں سعیر کی طرف بڑھنے والے پہاڑ خلق سے لے کر لبنان کے میدانی علاقے کے شہر بعل جد تک تھی جو حرمون پہاڑ کے دامن میں تھا۔ یشوع نے اِن علاقوں کے تمام بادشاہوں کو پکڑ کر مار ڈالا۔

باب دیکھیں کاپی




یشوع 11:17
12 حوالہ جات  

یَاہوِہ اُن کے بادشاہوں کو تمہارے ہاتھ میں کر دیں گے تاکہ تُم آسمان کے نیچے سے اُن کے نام مٹا ڈالو، اَور کویٔی شخص تمہارا سامنا نہ کر پایٔےگا بَلکہ تُم اُنہیں تباہ کر ڈالوگے۔


گبلیوں کا علاقہ؛ اَور مشرق کی طرف کوہِ حرمُونؔ کے نیچے کے بَعل گادؔ سے لے کر لیبو حماتؔ کے مدخل تک سارا لبانونؔ۔


اَور مشرق اَور مغرب میں رہنے والے کنعانیوں اَور امُوریوں حِتّیوں پَرزّییوں اَور کوہستانی مُلک کے یبُوسیوں اَور حرمُونؔ کے نیچے مِصفاہؔ کے علاقہ میں رہنے والے حِوّیوں کو بُلوا بھیجا۔


بیابان سے لے کر لبانونؔ تک اَور بڑے دریائے فراتؔ سے مغرب کی جانِب بڑے سمُندر تک حِتّیوں کا سارا مُلک تمہاری مِلکیّت ہوگا۔


مَوشہ نے کہا: ”یَاہوِہ سِینؔائی سے تشریف لایٔے اَور سِعِیؔر سے ہم پر ظاہر ہُوئے؛ اَور کوہِ پارانؔ سے جلوہ گِر ہویٔے۔ وہ جُنوب سے اَپنی پہاڑی ڈھلانوں سے لاکھوں مُقدّس فرشتوں کے ساتھ تشریف لایٔے۔


تَب یَاہوِہ کی اُس ہدایت کے مُطابق جو اُنہُوں نے مُجھے دی تھی ہم مُڑ کر بحرِقُلزمؔ کی راہ سے بیابان کی طرف کوچ کئے۔ کافی عرصہ تک ہم سِعِیؔر کے پہاڑی علاقہ کے اِردگرد چلتے رہے۔


تَب یعقوب نے اَپنے آگے اِدُوم کے مُلک میں جو سِعِیؔر کی سرزمین میں ہے اَپنے بھایٔی عیسَوؔ کے پاس قاصِد روانہ کئے۔


(حرمُونؔ کو صیدونی سِریُونؔ اَور امُوری سنیرؔ کہتے ہیں۔)


یہوشُعؔ اُن سَب بادشاہوں سے عرصہ دراز تک جنگ کرتے رہے۔


آپ نے ہی شمال اَور جُنوب پیدا کئے؛ کوہِ تبورؔ اَور کوہِ حرمُونؔ آپ کے نام کے سبب سے خُوشی مناتے ہیں۔


لہٰذا اَب اَپنی چھاؤنی اُٹھالو اَور امُوریوں کے کوہستانی مُلک میں آگے بڑھو اَور عراباہؔ کے گِردونواح کی سَب قوموں میں پہاڑی علاقوں میں، مغربی پہاڑوں کے دامن میں، نِیگیوؔ کے علاقہ میں اَور سمُندر کے ساحِل سے ہوتے ہویٔے کنعانیوں کے مُلک میں اَور لبانونؔ میں یہاں تک کہ بڑے دریائے فراتؔ تک چلے جاؤ۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات