Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یشوع 11:16 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

16 چنانچہ یہوشُعؔ نے سارا علاقہ لے لیا یعنی وہ کوہستانی مُلک سارا جُنوبی قَطعہ گوشینؔ کا سارا علاقہ مغربی پہاڑوں کے دامن کا علاقہ عراباہؔ اَور اِسرائیل کے پہاڑوں اَور اُن کے دامن کا علاقہ۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

16 سو یشُوع نے اُس سارے مُلک کو یعنی کوہِستانی مُلک اور سارے جنُوبی قطعہ اور جشن کے سارے مُلک اور نشیب کی زمِین اور مَیدان اور اِسرائیلیوں کے کوہِستانی مُلک اور اُسی کے نشیب کی زمِین۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

16 यों यशुअ ने पूरे कनान पर क़ब्ज़ा कर लिया। इसमें पहाड़ी इलाक़ा, पूरा दश्ते-नजब, जुशन का पूरा इलाक़ा, मग़रिब का नशेबी पहाड़ी इलाक़ा, वादीए-यरदन और इसराईल के पहाड़ उनके दामन की पहाड़ियों समेत शामिल थे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

16 یوں یشوع نے پورے کنعان پر قبضہ کر لیا۔ اِس میں پہاڑی علاقہ، پورا دشتِ نجب، جشن کا پورا علاقہ، مغرب کا نشیبی پہاڑی علاقہ، وادیٔ یردن اور اسرائیل کے پہاڑ اُن کے دامن کی پہاڑیوں سمیت شامل تھے۔

باب دیکھیں کاپی




یشوع 11:16
16 حوالہ جات  

اَور یہوشُعؔ نے قادِسؔ برنیع سے لے کر غزّہؔ تک اَور گوشینؔ سے لے کر گِبعونؔ تک کے سارے علاقہ کو تسخیر کرلئے۔


کوہستانی مُلک مغربی پہاڑوں کے دامن کا علاقہ عراباہؔ پہاڑیوں کا نشینی علاقہ بیابان اَور جُنوبی علاقہ۔ یہ حِتّیوں امُوریوں کنعانیوں پَرزّیوں حِوّیوں اَور یبُوسیوں کے علاقے تھے)۔ یہ بادشاہ تھے،


اُس وقت یہوشُعؔ نے کوہستانی مُلک میں آکر حِبرونؔ دبیرؔ اَور عنابؔ اَور یہُوداہؔ اَور اِسرائیل کے تمام پہاڑی علاقہ سے عناقیوں کا صفایا کر دیا اَور اُنہیں اَور اُن کے شہروں کو بالکُل نِیست و نابود کر دیا۔


” ’لیکن اَے اِسرائیل کے پہاڑو؛ تُم میری قوم اِسرائیل کے لیٔے شاخیں اَور پھل پیدا کروگے کیونکہ اُن کے واپس لَوٹنے کا وقت قریب آ گیا ہے۔


میں اُسے اِسرائیل کے اُونچے پہاڑ پر لگاؤں گا۔ اُس میں شاخیں پھوٹیں گی اَور پھل لگیں گے اَور وہ نہایت شاندار دیودار بَن جائے گا۔ ہر قِسم کے پرندے اُس میں گھونسلہ بنائیں گے اَور اُس کی شاخوں کی چھاؤں میں بسیرا کریں گے۔


اَور اُن بادشاہوں کو جو شمال کی جانِب کوہستانی مُلک میں کِنّریتؔ کے جُنوب کے عراباہؔ میں مغربی پہاڑوں کے دامن میں اَور نافوت دورؔ میں رہتے تھے۔


اَور جَب یردنؔ کے مغرب میں کوہستانی مُلک اَور نشینی علاقہ میں اَور لبانونؔ تک بہر رُوم کے تمام ساحِلی علاقہ میں (حِتّی، امُوری، کنعانی، پَرزّی، حِوّیؔ اَور یبُوسی اُن قوموں کے) تمام بادشاہوں نے اِن خبروں کے بارے میں سُنا تو


اِس طرح یہوشُعؔ نے کوہستانی مُلک، جُنوبی خِطّہ، مغربی پہاڑیوں کے دامن اَور نشیب کے مُلک سمیت اُس پُورے علاقہ کو اُن کے سَب بادشاہوں سمیت تسخیر کر لیا۔ اُنہُوں نے کسی کو زندہ نہ چھوڑا۔ اَور یَاہوِہ اِسرائیل کے خُدا کے حُکم کے مُطابق ہر جاندار کو بالکُل نِیست و نابود کر دیا۔


جِس طرح یَاہوِہ نے اَپنے خادِم مَوشہ کو حُکم دیا تھا اُسی کے مُطابق مَوشہ نے یہوشُعؔ کو حُکم دیا اَور یہوشُعؔ نے وَیسا ہی کیا۔ اُنہُوں نے یَاہوِہ کے مَوشہ کو دئیے ہُوئے اَحکام میں سے ایک بھی ادھورا نہ چھوڑا۔


اُنہُوں نے دُوسری قوموں کو اُن کے سامنے سے نکال دیا اَور اُن کی زمین اُنہیں مِیراث جریب کے طور پر بانٹ دی؛ اَور اِسرائیلی قبیلوں کو اُن کے خیموں میں بسا دیا۔


اَور خُدا نے اُنہیں اِسرائیلیوں کے مُلک دے دئیے، اَور وہ دُوسروں کی محنت کے پھل کے وارِث بَن گیٔے۔


لہٰذا اَب اَپنی چھاؤنی اُٹھالو اَور امُوریوں کے کوہستانی مُلک میں آگے بڑھو اَور عراباہؔ کے گِردونواح کی سَب قوموں میں پہاڑی علاقوں میں، مغربی پہاڑوں کے دامن میں، نِیگیوؔ کے علاقہ میں اَور سمُندر کے ساحِل سے ہوتے ہویٔے کنعانیوں کے مُلک میں اَور لبانونؔ میں یہاں تک کہ بڑے دریائے فراتؔ تک چلے جاؤ۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات