Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یشوع 11:14 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

14 بنی اِسرائیل نے اِن شہروں کا تمام مالِ غنیمت اَور مویشی اَپنے قبضہ میں لے لیٔے لیکن تمام لوگوں کو اُنہُوں نے تلوار سے قتل کرکے بالکُل نِیست و نابود کر دیا اَور کسی مُتنفِّس کو زندہ نہ چھوڑا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

14 اور اُن شہروں کے تمام مالِ غنِیمت اور چَوپایوں کو بنی اِسرائیل نے اپنے واسطے لُوٹ میں لے لِیا لیکن ہر ایک آدمی کو تلوار کی دھار سے قتل کِیا یہاں تک کہ اُن کو نابُود کر دِیا اور ایک مُتنِفّس کو بھی باقی نہ چھوڑا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

14 लूट का जो भी माल जानवरों समेत उनमें पाया गया उसे इसराईलियों ने अपने पास रख लिया। लेकिन तमाम बाशिंदों को उन्होंने मार डाला और एक भी न बचने दिया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

14 لُوٹ کا جو بھی مال جانوروں سمیت اُن میں پایا گیا اُسے اسرائیلیوں نے اپنے پاس رکھ لیا۔ لیکن تمام باشندوں کو اُنہوں نے مار ڈالا اور ایک بھی نہ بچنے دیا۔

باب دیکھیں کاپی




یشوع 11:14
12 حوالہ جات  

اُنہُوں نے اُس کے ہر باشِندے کو تلوار سے مار ڈالا۔ اُنہیں بالکُل نِیست و نابود کر دیا اَور کسی مُتنفِّس کو زندہ نہ چھوڑا۔ پھر اُس نے حَصورؔ کو آگ لگا کر جَلا دیا۔


اِس طرح یہوشُعؔ نے کوہستانی مُلک، جُنوبی خِطّہ، مغربی پہاڑیوں کے دامن اَور نشیب کے مُلک سمیت اُس پُورے علاقہ کو اُن کے سَب بادشاہوں سمیت تسخیر کر لیا۔ اُنہُوں نے کسی کو زندہ نہ چھوڑا۔ اَور یَاہوِہ اِسرائیل کے خُدا کے حُکم کے مُطابق ہر جاندار کو بالکُل نِیست و نابود کر دیا۔


البتّہ اِسرائیلیوں نے یَاہوِہ کے یہوشُعؔ کو دئیے ہُوئے حُکم کے مُطابق اُس شہر کے مویشیوں اَور مالِ غنیمت کو لُوٹ کر اَپنے قبضہ میں لے لیا۔


لیکن عورتوں، بچّوں اَور مویشیوں اَور اُس شہر کی دُوسری چیزوں کو تُم مالِ غنیمت کے طور پر اَپنے لیٔے لے لینا۔ اَورجو مالِ غنیمت یَاہوِہ تمہارے خُدا تمہارے دُشمنوں سے تُمہیں دِلائیں اُسے تُم اَپنے کام میں لانا۔


اِسرائیلیوں نے مِدیانی عورتوں اَور بچّوں کو اسیر کیا اَور مِدیانیوں کے مویشیوں کے تمام ریوڑ بھیڑ اَور بکریوں کے تمام گلّے اَور سارا مال و اَسباب لُوٹ لیا۔


صرف اُن شہروں میں جنہیں یَاہوِہ تمہارے خُدا مِیراث کے طور پر تُمہیں دے رہے ہیں، تُم کسی جاندار کو زندہ نہ چھوڑنا۔


تاہم اِسرائیلیوں نے ٹیلوں پر بسے ہُوئے شہروں کو کبھی سُپرد آتِش نہیں کیا سِوا حَصورؔ کے جسے یہوشُعؔ نے پھُونک دیا تھا۔


جِس طرح یَاہوِہ نے اَپنے خادِم مَوشہ کو حُکم دیا تھا اُسی کے مُطابق مَوشہ نے یہوشُعؔ کو حُکم دیا اَور یہوشُعؔ نے وَیسا ہی کیا۔ اُنہُوں نے یَاہوِہ کے مَوشہ کو دئیے ہُوئے اَحکام میں سے ایک بھی ادھورا نہ چھوڑا۔


تُم عَیؔ اَور اُس کے بادشاہ کے ساتھ وَیسا ہی سلُوک کرنا جَیسا یریحوؔ اَور اُس کے بادشاہ کے ساتھ کیا تھا لیکن اُن کا سارا مال و اَسباب اَور سارے مویشی تُم اَپنے لیٔے مالِ غنیمت کے طور پر لے سکتے ہو۔ لہٰذا شہر کے پیچھے جا کر گھات میں لگے رہو۔“


اَور جَب یہوشافاطؔ اَور اُس کے لوگ اَپنا مالِ غنیمت لینے کے لیٔے گیٔے تو اُنہیں لاشوں کے درمیان اِس کثرت سے سازوسامان اَور کپڑے اَور قیمتی اَشیا ملیں کہ وہ اُنہیں اُٹھاکر لے جا بھی نہ سکتے تھے۔ اَور مالِ غنیمت اِس قدر زِیادہ تھا کہ اُسے جمع کرنے میں تین دِن لگ گیٔے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات