Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یشوع 10:36 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

36 پھر یہوشُعؔ تمام بنی اِسرائیل سمیت عِگلونؔ سے حِبرونؔ کو گئے اَور اُس پر حملہ کیا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

36 پِھر عجلُوؔن سے یشُوع اور اُس کے ساتھ سب اِسرائیلی حبروؔن کو گئے اور اُس سے لڑے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

36 इसके बाद यशुअ ने तमाम इसराईलियों के साथ इजलून से आगे बढ़कर हबरून पर हमला किया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

36 اِس کے بعد یشوع نے تمام اسرائیلیوں کے ساتھ عجلون سے آگے بڑھ کر حبرون پر حملہ کیا۔

باب دیکھیں کاپی




یشوع 10:36
17 حوالہ جات  

وہ حِبرونؔ (جو پہلے قِریت اربعؔ کہلاتا تھا) میں رہنے والے بنی یہُوداہؔ نے کنعانیوں پر چڑھ آئے اَور شیشائی، احیمانؔ اَور تلمی کو شِکست دی۔


یہوشُعؔ نے یَاہوِہ کے دئیے ہُوئے حُکم کے مُطابق یفُنّہؔ کے بیٹے کالبؔ کو یہُوداہؔ کے درمیان حِصّہ دیا جو قِریت اربعؔ یعنی حِبرونؔ کہلاتا ہے۔ (اربعؔ عناق کا آباؤاَجداد تھا)۔


وہ نِیگیوؔ سے ہوتے ہویٔے حِبرونؔ تک آئے جہاں عناق کے بیٹے احیمانؔ، شیشائی اَور تلمی رہتے تھے۔ (حِبرونؔ مِصر کے ضعنؔ سے سات سال قبل بسایا گیا تھا۔)


اَور صدُوقؔ ایک جَوان بہادر جنگجو اَور اُس کے آبائی خاندان کے بائیس سردار؛


اَورجو لوگ جنگ کے لیٔے مُسلّح ہوکر حِبرونؔ میں داویؔد کے پاس آئے تاکہ یَاہوِہ کے فرمان کے مُطابق شاؤل کی مملکت اُس کے سُپرد کریں اُن کا شُمار یہ ہے:


چنانچہ اُنہُوں نے اَہرونؔ کاہِنؔ کی نَسل کو حِبرونؔ (جو قتل کے مُلزم کی پناہ کا شہر تھا) لِبناہؔ،


حُمطہؔ، قِریت اربعؔ (یعنی حِبرونؔ) اَور صِیعوُرؔ۔ یہ نَو شہر ہیں اَور اُن کے ساتھ اُن کے دیہات بھی ہیں۔


تَب یروشلیمؔ، حِبرونؔ، یرموتؔ، لاکیشؔ اَور عِگلونؔ کے اُن پانچوں امُوری بادشاہوں نے اَپنی فَوجیں جمع کر لیں۔ اُنہُوں نے اَپنی تمام فَوجوں کے ساتھ کُوچ کیا اَور اُنہیں گِبعونؔ کے مقابل تعینات کرکے اُس پر حملہ کر دیا۔


اِس لیٔے یروشلیمؔ کے بادشاہ ادونی صِدقؔ نے حِبرونؔ کے بادشاہ ہوہامؔ اَور یرموتؔ کے بادشاہ پیرامؔ اَور لاکیشؔ کے بادشاہ یافیعؔ اَور عِگلونؔ کے بادشاہ دبیرؔ کو یُوں کہلا بھیجا کہ


چنانچہ اَبرامؔ نے اَپنے خیمے اُٹھائے اَور حِبرونؔ میں ممرےؔ کے شاہ بلُوط کے درختوں کے پاس جا کر رہنے لگے جہاں اَبرامؔ نے یَاہوِہ کے لیٔے ایک مذبح بنایا۔


اُنہُوں نے اُسے اِسی روز قبضہ کر لیا اَور اُسے تہِ تیغ کیا اَور اُس میں جو بھی جاندار تھا اُسے نِیست و نابود کر دیا ٹھیک اُسی طرح جِس طرح اُس نے لاکیشؔ کے ساتھ کیا تھا۔


اُنہُوں نے اُس شہر کو لے لیا اَور اُسے اُس کے بادشاہ اُس کے دیہاتوں اَور اُس کے اَندر کے ہر جاندار کو تہِ تیغ کر ڈالا۔ اُنہُوں نے کسی کو زندہ نہ چھوڑا اَور عِگلونؔ کی طرح اُنہُوں نے اُس کا اَور اُس کے اَندر کے ہر جاندار کا بالکُل صفایا کر دیا۔


مَوشہ کے وعدہ کے مُطابق حِبرونؔ کالبؔ کو دیا گیا کیونکہ اُس نے وہاں سے عناق کے تینوں بیٹوں کو نکال دیا تھا۔


ضورعاہؔ، ایّالونؔ اَور حِبرونؔ۔ یہ قلعہ بند شہر یہُوداہؔ اَور بِنیامین صوبے میں بنائے گیٔے تھے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات