Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یشوع 10:32 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

32 یَاہوِہ نے لاکیشؔ کو اِسرائیلیوں کے حوالہ کیا اَور یہوشُعؔ نے دُوسرے دِن اُسے لے لیا اَور اُس نے اُس شہر اَور اُس کے اَندر کے ہر جاندار کو تہِ تیغ کیا ٹھیک اُسی طرح جَیسے اُس نے لِبناہؔ کے ساتھ کیا تھا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

32 اور خُداوند نے لکِیس کو اِسرائیلؔ کے قبضہ میں کر دِیا۔ اُس نے دُوسرے دِن اُس پر فتح پائی اور اُسے ‌تہِ تَیغ کِیا اور سب لوگوں کو جو اُس میں تھے قتل کِیا جِس طرح اُس نے لِبناہ سے کِیا تھا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

32 तो रब ने यह शहर उसके बादशाह समेत इसराईल के हाथ में कर दिया। दूसरे दिन वह यशुअ के क़ब्ज़े में आ गया। शहर के सारे बाशिंदों को उसने तलवार से हलाक किया, जिस तरह कि उसने लिबना के साथ भी किया था।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

32 تو رب نے یہ شہر اُس کے بادشاہ سمیت اسرائیل کے ہاتھ میں کر دیا۔ دوسرے دن وہ یشوع کے قبضے میں آ گیا۔ شہر کے سارے باشندوں کو اُس نے تلوار سے ہلاک کیا، جس طرح کہ اُس نے لِبناہ کے ساتھ بھی کیا تھا۔

باب دیکھیں کاپی




یشوع 10:32
7 حوالہ جات  

پھر یہوشُعؔ تمام بنی اِسرائیل سمیت لِبناہؔ سے لاکیشؔ کو گئے۔ اُنہُوں نے اُس کے مقابل مورچہ باندھا اَور اُس پر حملہ کیا۔


اِسی اَثنا میں گِزرؔ کا بادشاہ ہُورامؔ، لاکیشؔ کی مدد کے لیٔے آ پہُنچا لیکن یہوشُعؔ نے اُسے اَور اُس کی فَوج کو شِکست دی۔ یہاں تک کہ کویٔی شخص زندہ نہ بچا۔


جَب فَوجی سپہ سالار نے سُنا کہ شاہِ اشُور لاکیشؔ سے چلا گیا تو وہ لَوٹا اَور بادشاہ کو لِبناہؔ سے جنگ کرتے ہُوئے پایا۔


اَور یہوشُعؔ نے عمالیقیوں کو بزورِ تلوار مغلُوب کر لیا۔


اَور جَب یَاہوِہ تمہارے خُدا اُنہیں تمہارے حوالہ کر دیں اَور تُم اُنہیں شِکست دو تو اُنہیں بالکُل نابود کردینا۔ اُن کے ساتھ کویٔی عہد نہ باندھنا اَور نہ اُن پر رحم کرنا۔


اُسی دِن یہوشُعؔ نے مقّیدہؔ کو قبضہ میں لے لیا اَور اُسے اَور اُس کے بادشاہ کو تہِ تیغ کیا اَور اُس میں کے ہر شخص کو نِیست و نابود کر دیا۔ اُس نے کسی کو باقی نہ چھوڑا اَور مقّیدہؔ کے بادشاہ کے ساتھ بھی وُہی سلُوک کیا جو یریحوؔ کے بادشاہ کے ساتھ کیا تھا۔


یہوشُعؔ نے اُن سَب شاہی شہروں کو اَور اُن کے بادشاہوں کو زیرِ کرکے تہِ تیغ کر دیا اَور یَاہوِہ کے خادِم مَوشہ کے حُکم کے مُطابق اُنہیں نِیست و نابود کر دیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات