Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یشوع 10:25 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

25 یہوشُعؔ نے اُن سے کہا، ”خوف نہ کرو اَور ہِراساں نہ ہو۔ تُم مضبُوط ہو جاؤ اَور حوصلہ رکھو۔ اُن تمام دُشمنوں کے ساتھ یَاہوِہ اَیسا ہی کریں گے جِن کا تُم مُقابلہ کروگے۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

25 اور یشُوع نے اُن سے کہا خَوف نہ کرو اور ہِراساں مت ہو۔ مضبُوط ہو جاؤ اور حَوصلہ رکھّو اِس لِئے کہ خُداوند تُمہارے سب دُشمنوں سے جِن کا مُقابلہ تُم کرو گے اَیسا ہی کرے گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

25 फिर यशुअ ने उनसे कहा, “न डरें और न हौसला हारें। मज़बूत और दिलेर हों। रब यही कुछ उन तमाम दुश्मनों के साथ करेगा जिनसे आप लड़ेंगे।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

25 پھر یشوع نے اُن سے کہا، ”نہ ڈریں اور نہ حوصلہ ہاریں۔ مضبوط اور دلیر ہوں۔ رب یہی کچھ اُن تمام دشمنوں کے ساتھ کرے گا جن سے آپ لڑیں گے۔“

باب دیکھیں کاپی




یشوع 10:25
13 حوالہ جات  

خُدا نے ہمیں بڑی ہلاکت سے رِہائی بخشی، اَور بخشےگا۔ اَور ہمیں خُدا سے اُمّید ہے کہ وہ آئندہ بھی رِہائی بخشتا رہے گا۔


کیا مَیں نے تُمہیں حُکم نہیں دیا؟ لہٰذا مضبُوط ہو جاؤ اَور حوصلہ رکھو۔ خوف نہ کرو اَور ہِمّت نہ ہارو کیونکہ جہاں جہاں تُم جاؤگے، یَاہوِہ تمہارے خُدا تمہارے ساتھ رہیں گے۔“


آخِری بات یہ ہے کہ تُم خُداوؔند میں اَور اُس کی قُوّت سے معموُر ہوکر مضبُوط بَن جاؤ۔


پھر بھی اِن سَب حالتوں میں ہمیں اَپنے مَحَبّت کرنے والے کے وسیلہ سے بڑی شاندار فتح حاصل ہوتی ہے۔


وہ یَاہوِہ جِس نے مُجھے شیر کے پنجہ سے اَور ریچھ کے پنجہ سے محفوظ رکھا، وُہی مُجھے اِس فلسطینی کے ہاتھ سے بھی بچائیں گے۔“ شاؤل نے داویؔد سے کہا، ”اَچھّا جا، یَاہوِہ تمہارے ساتھ ہو۔“


تُم نے خُود اَپنی آنکھوں سے اُن بڑی آزمائشوں حیرت اَنگیز نِشانات اَور عجائب، یَاہوِہ کے قوی ہاتھ اَور پھیلے ہویٔے بازو کو دیکھا تھا جِن کی بدولت یَاہوِہ تمہارے خُدا تُمہیں نکال لایٔے۔ یَاہوِہ تمہارے خُدا اُن سَب لوگوں کے ساتھ بھی اَیسا ہی کریں گے جِن سے تُم خوفزدہ ہو۔


مَیں یَاہوِہ کے کارنامے یاد کروں گا؛ ہاں، مَیں آپ کے قدیم وقتوں کے معجزے یاد کروں گا۔


جو میری جان لینے کے درپے ہیں وہ تباہ ہوں گے؛ اَور وہ زمین کی گہرائی میں اُتر جایٔیں گے۔


اَور یَاہوِہ نے یہوشُعؔ سے کہا، ”اُن سے نہ ڈرو۔ مَیں نے اُنہیں تمہارے ہاتھ میں کر دیا ہے۔ اُن میں سے کویٔی بھی تمہارا مُقابلہ نہیں کر سکےگا۔“


اِس لیٔے مضبُوط ہو جاؤ اَور حوصلہ رکھو کیونکہ تُم اِن لوگوں کے اُس مُلک کا وارِث بننے کے لیٔے رہنمائی کروگے جسے اُنہیں دینے کی مَیں نے اُن کے آباؤاَجداد سے قَسم کھائی ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات