Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یشوع 10:20 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

20 اِس طرح یہوشُعؔ اَور اِسرائیلیوں نے اُنہیں نِیست و نابود کر دیا۔ تقریباً ہر آدمی مارا گیا لیکن چند ایک جو بچ گیٔے اَپنے اَپنے فصیلدار شہر میں پہُنچ گیٔے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

20 اور جب یشُوع اور بنی اِسرائیل بڑی خُون ریزی کے ساتھ اُن کو قتل کر چُکے یہاں تک کہ وہ نیست و نابُود ہو گئے اور وہ جو اُن میں سے باقی بچے فصِیل دار شہروں میں داخِل ہو گئے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

20 चुनाँचे यशुअ और बाक़ी इसराईली उन्हें हलाक करते रहे, और कम ही अपने शहरों की फ़सील में दाख़िल हो सके।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

20 چنانچہ یشوع اور باقی اسرائیلی اُنہیں ہلاک کرتے رہے، اور کم ہی اپنے شہروں کی فصیل میں داخل ہو سکے۔

باب دیکھیں کاپی




یشوع 10:20
12 حوالہ جات  

جَب اِسرائیلیوں نے عَیؔ کے سَب لوگوں کو کھیتوں اَور بیابان میں جہاں اُنہُوں نے اُن کا تعاقب کیا تھا مار ڈالا اَور اُن میں سے ہر ایک تلوار کا لقمہ بَن گیا تو تمام بنی اِسرائیلی عَیؔ کو لَوٹے اَور جتنے لوگ وہاں تھے اُنہیں بھی موت کے گھاٹ اُتار دیا۔


ہم یہاں کیوں بیٹھے ہیں؟ آؤ جمع ہو جایٔیں! چلو مُستحکم شہروں کی طرف بھاگ چلیں اَور وہاں ہلاک ہُوں! کیونکہ یَاہوِہ ہمارے خُدا نے ہمیں ہلاکت کے لیٔے نامزد کیا ہے اَور ہمیں زہریلا پانی پینے کو دیا ہے، کیونکہ ہم نے اُن کے خِلاف گُناہ کیا ہے۔


اَور ابیّاہؔ اَور اُس کے لشکر نے اُنہیں زبردست جانی نُقصان پہُنچایا اَور اِسرائیل کے پانچ لاکھ آدمی میدانِ جنگ میں ڈھیر ہو گئے۔


داویؔد نے ابیشائی سے کہا، ”اَب سبعؔ بِن بِکریؔ ہمیں اَبشالومؔ سے بھی زِیادہ نُقصان پہُنچائے گا۔ اِس لیٔے اَپنے مالک کے آدمیوں کو ساتھ لے کر اُس کا تعاقب کرنا ورنہ وہ کسی فصیلدار شہر کو لے کر ہم سے بچ نکلے گا۔“


یَاہوِہ نے اُنہیں اِسرائیلیوں کے سامنے پراگندہ کر دیا۔ یہوشُعؔ نے اُنہیں شِکست دی اَور گِبعونؔ میں عظیم فتح حاصل کی۔ اِسرائیلیوں نے بیت حَورُونؔ تک جانے والی سڑک پر اُن کا تعاقب کیا اَور عزیقاہؔ اَور مقّیدہؔ تک اُن کو مارتے چلے گیٔے۔


صرف اُن شہروں میں جنہیں یَاہوِہ تمہارے خُدا مِیراث کے طور پر تُمہیں دے رہے ہیں، تُم کسی جاندار کو زندہ نہ چھوڑنا۔


لیکن تُم نہ رُکو! اَپنے دُشمنوں کا تعاقب کرو اَور پیچھے سے اُن پر حملہ کر دو۔ وہ اَپنے اَپنے شہروں تک پہُنچنے نہ پائیں کیونکہ یَاہوِہ تمہارے خُدا نے اُنہیں تمہارے ہاتھ میں کر دیا ہے۔“


تَب سارا لشکر خیروعافیت کے ساتھ مقّیدہؔ کی چھاؤنی میں یہوشُعؔ کے پاس لَوٹ آیا اَور کسی نے اِسرائیلیوں کے خِلاف ایک لفظ بھی نہ کہا۔


”یہُودیؔہ میں مُنادی کرو اَور یروشلیمؔ میں یہ اعلان کرو، ’سارے مُلک میں نرسنگا پھُونکو،‘ بُلند آواز سے پُکارو، ’آؤ ہم جمع ہُوں! اَور مُستحکم شہروں میں پناہ لیں!‘


اَور یَاہوِہ نے اُنہیں اِسرائیلیوں کے ہاتھ میں کر دیا۔ اُنہُوں نے اُنہیں شِکست دی اَور بڑے شہر صیدونؔ مِسرفوتؔ المائم اَور مشرق میں مِصفاہؔ کی وادی تک اُن کا تعاقب کیا یہاں تک کہ اُن میں سے کسی کو زندہ نہ چھوڑا۔


یہوشُعؔ نے اُن سَب شاہی شہروں کو اَور اُن کے بادشاہوں کو زیرِ کرکے تہِ تیغ کر دیا اَور یَاہوِہ کے خادِم مَوشہ کے حُکم کے مُطابق اُنہیں نِیست و نابود کر دیا۔


اَور شاہِ اِسرائیل نے پیچھا کرکے گھوڑوں اَور رتھوں کو نِیست و نابود کرکے ارامیوں کو بڑی خُونریزی کے ساتھ قتل کیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات