Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یشوع 10:10 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

10 یَاہوِہ نے اُنہیں اِسرائیلیوں کے سامنے پراگندہ کر دیا۔ یہوشُعؔ نے اُنہیں شِکست دی اَور گِبعونؔ میں عظیم فتح حاصل کی۔ اِسرائیلیوں نے بیت حَورُونؔ تک جانے والی سڑک پر اُن کا تعاقب کیا اَور عزیقاہؔ اَور مقّیدہؔ تک اُن کو مارتے چلے گیٔے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

10 اور خُداوند نے اُن کو بنی اِسرائیل کے سامنے شِکست دی اور اُس نے اُن کو جِبعوؔن میں بڑی خُون ریزی کے ساتھ قتل کِیا اور بَیت حَورُوؔن کی چڑھائی کے راستہ پر اُن کو رگیدا اور عزیقاؔہ اور مقّیدہ تک اُن کو مارتا گیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

10 उस वक़्त रब ने इसराईलियों के देखते देखते दुश्मन में अबतरी पैदा कर दी, और उन्होंने जिबऊन के क़रीब दुश्मन को ज़बरदस्त शिकस्त दी। इसराईली बैत-हौरून तक पहुँचानेवाले रास्ते पर अमोरियों का ताक़्क़ुब करते करते उन्हें अज़ीक़ा और मक़्क़ेदा तक मौत के घाट उतारते गए।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

10 اُس وقت رب نے اسرائیلیوں کے دیکھتے دیکھتے دشمن میں ابتری پیدا کر دی، اور اُنہوں نے جِبعون کے قریب دشمن کو زبردست شکست دی۔ اسرائیلی بیت حَورون تک پہنچانے والے راستے پر اموریوں کا تعاقب کرتے کرتے اُنہیں عزیقہ اور مقیدہ تک موت کے گھاٹ اُتارتے گئے۔

باب دیکھیں کاپی




یشوع 10:10
29 حوالہ جات  

اُنہُوں نے اَپنے تیر چلائے اَور دُشمنوں کو پراگندہ کیا، اَور بجلیاں گرا کر اُنہیں شِکست دی۔


اِفرائیمؔ کا علاقہ اُن کے برادریوں کے مُطابق یہ تھا، اُن کی مِیراث کی حَد مشرق میں عطاروتؔ ادّارؔ سے اُوپر کے بیت حَورُونؔ تک تھی


اَور مغرب کی جانِب یفلِیطیوں کے علاقہ سے ہوتی ہُوئی نِچلے بیت حَورُونؔ کے علاقہ تک پہُنچ کر گِزرؔ کو نکل آئی اَور بحرِ رُوم پر ختم ہُوئی۔


یَاہوِہ اُٹھ کھڑا ہوگا جَیسا وہ پراصیمؔ کے پہاڑ پر ہُوا تھا، اَور وہ غضبناک ہوگا جَیسا گِبعونؔ کی وادی میں ہُوا تھا تاکہ وہ اَپنا کام کرے جو نہایت حیرت اَنگیز کام ہے، اَور وہ انوکھا کام اَنجام دے جو بہت انوکھا ہے۔


جَیسے ہی بَراقؔ آگے بڑھا یَاہوِہ نے سیسؔرا اَور اُس کے رتھوں اَور لشکر کو تلوار سے پسپا کر دیا اَور سیسؔرا اَپنا رتھ چھوڑکر پیدل ہی بھاگ نِکلا۔


یرموتؔ، عدُلّامؔ، شوکوہؔ، عزیقاہؔ،


جَب وہ بیت حَورُونؔ کے اُتار سے عزیقاہؔ تک اِسرائیلیوں کے سامنے سے بھاگ رہے تھے تو یَاہوِہ نے آسمان سے اُن کے اُوپر بڑے بڑے اولے برسائے اَور اُن میں اولوں سے مرنے والوں کی تعداد اِسرائیلیوں کی تلواروں کا لقمہ بننے والوں سے کہیں زِیادہ تھی۔


جَب شاہِ بابیل کی فَوج یروشلیمؔ اَور یہُودیؔہ کے شہر لاکیشؔ اَور عزیقاہؔ سے جنگ کر رہی تھی جو اَب تک تسخیر نہ ہُوئے تھے کیونکہ یہُودیؔہ کے شہروں میں سے یہی مُستحکم شہر بچے ہُوئے تھے۔


اُنہُوں نے دُوسری قوموں کو اُن کے سامنے سے نکال دیا اَور اُن کی زمین اُنہیں مِیراث جریب کے طور پر بانٹ دی؛ اَور اِسرائیلی قبیلوں کو اُن کے خیموں میں بسا دیا۔


کیونکہ آپ کے لوگ نہ تو اَپنی تلوار کے بَل پر اُس مُلک پر قابض ہُوئے، اَور نہ اُن کے بازو کی طاقت ہی نے اُنہیں فتح بخشی؛ بَلکہ وہ آپ کے داہنے ہاتھ، آپ کے بازو کی طاقت، اَور آپ کے چہرہ کے نُور سے فتحیاب ہُوئے، کیونکہ آپ کو اُن سے مَحَبّت تھی۔


تَب یَاہوِہ نے آساؔ اَور یہُوداہؔ کی فَوج کے سامنے کُوشی فَوج کو شِکست دی اَور کُوشی میدانِ جنگ سے بھاگ کھڑے ہُوئے۔


دُوسرا بیت حَورُونؔ کی طرف اَور تیسرا اُس سرحدی علاقہ کی طرف جہاں سے بیابان کے سامنے وادیِ ضبوئیمؔ اُوپر سے دِکھائی دیتی ہے مُڑ گیا۔


قِبِضَیمؔ اَور بیت حَورُونؔ، یہ چار شہر اُن کی چراگاہوں سمیت دئیے گیٔے۔


گِدیروتؔ، بیت دگونؔ، نعمہؔ اَور مقّیدہؔ؛ یہ سولہ شہر ہیں اَور اُن کے ساتھ دیہات بھی ہیں۔


مقّیدہؔ کا ایک بادشاہ۔ بیت ایل کا ایک بادشاہ۔


اَور یَاہوِہ نے اُنہیں اِسرائیلیوں کے ہاتھ میں کر دیا۔ اُنہُوں نے اُنہیں شِکست دی اَور بڑے شہر صیدونؔ مِسرفوتؔ المائم اَور مشرق میں مِصفاہؔ کی وادی تک اُن کا تعاقب کیا یہاں تک کہ اُن میں سے کسی کو زندہ نہ چھوڑا۔


اُسی دِن یہوشُعؔ نے مقّیدہؔ کو قبضہ میں لے لیا اَور اُسے اَور اُس کے بادشاہ کو تہِ تیغ کیا اَور اُس میں کے ہر شخص کو نِیست و نابود کر دیا۔ اُس نے کسی کو باقی نہ چھوڑا اَور مقّیدہؔ کے بادشاہ کے ساتھ بھی وُہی سلُوک کیا جو یریحوؔ کے بادشاہ کے ساتھ کیا تھا۔


لیکن یَاہوِہ خُدا اُنہیں تمہارے حوالہ کر دیں گے اَور اُنہیں اَیسی اُلجھن میں مُبتلا کر دیں گے کہ وہ تباہ ہو جایٔیں گے۔


یہوشُعؔ گِلگالؔ سے تمام رات کُوچ کرتے ہُوئے اَچانک اُن پر ٹوٹ پڑے۔


پھر فلسطینیوں نے جنگ کے لیٔے اَپنی فَوجیں جمع کیں اَور وہ بنی یہُوداہؔ یہُودیؔہ کے شہر شوکوہؔ میں جمع ہُوئے۔ اَور اُنہُوں نے شوکوہؔ اَور عزیقاہؔ کے درمیان اِفس دَمّیمؔ میں بنائی۔


اُنہُوں نے اَپنے تیر چلائے اَور دُشمنوں کو پراگندہ کیا، اَور بجلیاں گرا کر اُنہیں شِکست دی۔


اَور شُلومونؔ نے گِزرؔ کو دوبارہ تعمیر کیا تھا۔ اَور اُنہُوں نے نِچلے بیت حَورُونؔ،


جَب قادرمُطلق خُدا نے بادشاہوں کو مُلک میں پراگندہ کیا، تو یُوں لگا گویا کوہِ ضلمُونؔ پر برف باری ہُوئی ہے۔


لیکن بَراقؔ نے رتھوں اَور لشکر کا حرُوشیت ہگّوئیمؔ تک تعاقب کیا۔ سیسؔرا کا سارا لشکر تلوار سے مارا گیا اَور ایک آدمی بھی باقی نہ بچا۔


آسمان سے سِتاروں نے بھی یلغار کی، اَپنی اَپنی منزلوں سے وہ سیسؔرا کے خِلاف لڑے۔


اِسی دَوران اُن جَوانوں نے جنہیں اماضیاہؔ نے واپس بھیج دیا تھا اَور جنگ میں حِصّہ لینے کی اِجازت نہیں دی تھی، سامریہؔ سے لے کر بیت حَورُونؔ تک بنی یہُودیؔہ کے شہروں پر چھاپا مارا۔ اُنہُوں نے تین ہزار لوگوں کو قتل کیا اَور بہت سا مالِ غنیمت لے کر چلے گیٔے۔


یَاہوِہ اَپنی جلالی آواز لوگوں کو سُنائے گا اَور اَپنے قہر کی شِدّت اَور بھسم کرنے والی آگ کے شُعلوں موسلادھار بارش، زورآور آندھی اَور اولوں کے ساتھ اَپنے بازو کا نازل ہونا اُنہیں دِکھائے گا۔


تَب یَاہوِہ باہر جا کر اُن قوموں سے اِس قدر جنگ کریں گے جَیسا کہ وہ جنگ کے دِن زمانے میں جنگ کئے تھے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات