Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یشوع 1:2 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 ”میرا خادِم مَوشہ مَر گیا ہے۔ لہٰذا اَب تُم اُن سَب لوگوں کے ساتھ دریائے یردنؔ کو پار کرکے اُس مُلک میں جانے کے لیٔے تیّار ہو جاؤ جو مَیں اِن لوگوں کو یعنی بنی اِسرائیل کو دیتا ہُوں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

2 میرا بندہ مُوسیٰ مَر گیا ہے سو اب تُو اُٹھ اور اِن سب لوگوں کو ساتھ لے کر اِس یَردن کے پار اُس مُلک میں جا جِسے مَیں اُن کو یعنی بنی اِسرائیل کو دیتا ہُوں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 “मेरा ख़ादिम मूसा फ़ौत हो गया है। अब उठ, इस पूरी क़ौम के साथ दरियाए-यरदन को पार करके उस मुल्क में दाख़िल हो जा जो मैं इसराईलियों को देने को हूँ।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 ”میرا خادم موسیٰ فوت ہو گیا ہے۔ اب اُٹھ، اِس پوری قوم کے ساتھ دریائے یردن کو پار کر کے اُس ملک میں داخل ہو جا جو مَیں اسرائیلیوں کو دینے کو ہوں۔

باب دیکھیں کاپی




یشوع 1:2
13 حوالہ جات  

لیکن یہوشُعؔ کو اِختیار بخش اَور اُس کی حوصلہ اَفزائی کرکے اُسے مضبُوط کر کیونکہ وہ اُن لوگوں کو یردنؔ پار لے جائے گا اَور وُہی اُنہیں اُس مُلک میں قابض کرائے گا، جسے تُم دیکھنے والے ہو۔“


تَب مَوشہ نے یہوشُعؔ کو بُلاکر سَب اِسرائیلیوں کے سامنے اُسے حُکم دیا، ”تُم مضبُوط ہو جاؤ اَور حوصلہ رکھو، کیونکہ تُم اِن لوگوں کے ساتھ اُس مُلک میں جاؤگے جسے یَاہوِہ نے اُن کے آباؤاَجداد کو دینے کی قَسم کھائی تھی اَور تُم اُس مُلک کو اُن کی مِیراث کے طور پر اُن میں ضروُر تقسیم کردینا۔


”دیکھو میرا خادِم جسے میں سنبھالتا ہُوں، میرا برگُزیدہ، جِس سے میرا دِل خُوش ہے؛ مَیں اَپنی رُوح اُس پر ڈالُوں گا، اَور وہ تمام قوموں کی صداقت کے ساتھ اِنصاف کرےگا۔


”چھاؤنی میں ہر طرف جا کر لوگوں کو یہ حُکم دو، ’اَپنے لیٔے توشہ سفر تیّار کر لو کیونکہ تین دِن کے اَندر تُمہیں اِس جگہ یردنؔ کو پار کرکے اُس مُلک پر قابض ہونے کے لیٔے جاناہے جسے یَاہوِہ تمہارے خُدا تُمہیں مِلکیّت کے طور پر دینے والے ہیں۔‘ “


یَاہوِہ کے خادِم مَوشہ کی وفات کے بعد یَاہوِہ نے یہوشُعؔ بِن نُونؔ سے جو مَوشہ کا مُعاوِن تھا فرمایا،


لیکن میرے خادِم مَوشہ کے حق میں اَیسا نہیں ہے؛ وہ میرے سارے خاندان میں قابلِ اِعتماد ہے۔


اَور یَاہوِہ کے کہنے کے مُطابق یَاہوِہ کے خادِم مَوشہ نے وہاں مُوآب میں وفات پائی۔


تَب یَاہوِہ نے شیطان سے پُوچھا، ”کیا تُونے میرے خادِم ایُّوب پر غور کیا ہے؟ کیونکہ پُوری زمین پر اُس کی مانند کامل اَور راستباز شخص کویٔی نہیں ہے جو خُدا سے ڈرتا اَور بدی سے دُور رہتا ہو۔“


اَور مَیں تُمہیں اَور تمہارے بعد تمہاری نَسل کو کنعانؔ کا سارا مُلک جِس میں اَب تُم پردیسی ہو، ایک اَبدی مِیراث کے طور پر بخشوں گا اَور مَیں اُن کا خُدا ہُوں گا۔“


آپ نے اُن کی اَولاد کو بڑھا کر آسمان کے سِتاروں کی مانند کر دیا اَور آپ اُنہیں اُس سرزمین میں لے آئے جِس میں داخل ہونے اَور جِس پر قبضہ کرنے کی بابت آپ نے اُن کے آباؤاَجداد سے کہاتھا


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات