Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یونس 4:9 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

9 تَب خُدا نے یُوناہؔ سے پُوچھا، ”کیا اِس پتّوں والی بیل کی بابت تمہارا غُصّہ جائز ہے؟“ یُوناہؔ نے کہا، ”ہاں، میں اِتنا ناراض ہُوں کہ مَرنا چاہتا ہُوں۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

9 اور خُدا نے یُوناؔہ سے فرمایا کیا تُو اِس بیل کے سبب سے اَیسا ناراض ہے؟ اُس نے کہا مَیں یہاں تک ناراض ہُوں کہ مَرنا چاہتا ہُوں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

9 तब अल्लाह ने उससे पूछा, “क्या तू बेल के सबब से ग़ुस्से होने में हक़-बजानिब है?” यूनुस ने जवाब दिया, “जी हाँ, मैं मरने तक ग़ुस्से हूँ, और इसमें मैं हक़-बजानिब भी हूँ।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

9 تب اللہ نے اُس سے پوچھا، ”کیا تُو بیل کے سبب سے غصے ہونے میں حق بجانب ہے؟“ یونس نے جواب دیا، ”جی ہاں، مَیں مرنے تک غصے ہوں، اور اِس میں مَیں حق بجانب بھی ہوں۔“

باب دیکھیں کاپی




یونس 4:9
13 حوالہ جات  

تُم جو غُصّے میں خُود اَپنے ہی ٹکڑے ٹکڑے کر رہے ہو، کیا تمہاری خاطِر زمین اُجڑ جائے گی؟ یا چٹّانیں اَپنی جگہ سے ہٹا دی جایٔیں گی؟


کیونکہ رنجیدگی بےوقُوف کو مار ڈالتی ہے، اَور حَسد سادہ دِلوں کی جان لے لیتا ہے۔


وہ اِس قِسم کی نُکتہ چینی سے اُسے ہر روز دِق کرتی رہی یہاں تک کہ اُس کا دَم ناک میں آ گیا۔


اُن دِنوں میں لوگ موت کی تلاش کریں گے مگر اُسے ہرگز نہ پائیں گے اَور مَرنے کی آرزُو کریں گے مگر موت اُن سے دُور بھاگے گی۔


کیونکہ وہ رنج جو خُدا کی مرضی کو پُورا کرتا ہے، اِنسان کو تَوبہ کرنے پر اُبھارتا ہے جِس کا نتیجہ نَجات ہے۔ اَور اِس پر کسی کو پچھتانے کی ضروُرت نہیں، لیکن دُنیا کا رنج موت پیدا کرتا ہے۔


اَور اُن سے فرمایا، ”غم کی شِدّت سے میری جان نکلی جا رہی ہے۔ تُم یہاں ٹھہرو اَور میرے ساتھ جاگتے رہو۔“


خبردار، دولت تمہارا دِل نہ لُبھا لے؛ کویٔی بڑی رشوت تُمہیں گُمراہ نہ کر دے۔


لیکن یُوناہؔ کو خُدا کا یہ فیصلہ بہت بُرا لگا اَور وہ سخت ناراض ہُوا۔


جَب آفتاب نِکلا تو خُدا نے مشرق سے ایک جھُلسانے والی لُو چلائی اَور آفتاب کی تپش نے یُوناہؔ کے سَر میں اسر کیا جِس سے وہ بے ہوش ہو گیا اَور مرنے کی آرزُومند ہوکر کہنے لگا، ”میرے اِس جینے سے مَرجانا بہتر ہے۔“


تَب یَاہوِہ نے فرمایا، ”تُمہیں اِس پتّوں والی بیل کااِتنا خیال ہے، جسے نہ تُم نے لگایا نہ اُس کی دیکھ بھال کی اَور نہ ہی تُم نے اُسے بڑھایا۔ جو ایک ہی رات میں اُگا اَور دُوسری رات میں سُوکھ گیا۔


احابؔ بڑا خفا ہُوا اَور مایوس ہوکر گھر چلا گیا کیونکہ نبوتؔ یزرعیلی نے کہاتھا، ”میں اَپنے آباؤاَجداد کی مِیراث آپ کو نہیں دُوں گا۔“ وہ اَپنے بِستر پر آزردہ لیٹا رہا اَور کھانا پینا چھوڑ دیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات