Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یونس 2:9 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

9 لیکن مَیں تیری شُکر گزاری کا نغمہ گاتے ہُوئے، آپ کے لئے قُربانی گذرانوں گا۔ مَیں نے جو مَنّت مانگی ہے اُسے پُورا کروں گا۔ میں گواہی دیتا ہُوں، نَجات یَاہوِہ کی طرف سے آتی ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

9 مَیں حمد کرتا ہُؤا تیرے حضُور قُربانی گُذرانُوں گا۔ مَیں اپنی نذریں ادا کرُوں گا۔ نجات خُداوند کی طرف سے ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

9 लेकिन मैं शुक्रगुज़ारी के गीत गाते हुए तुझे क़ुरबानी पेश करूँगा। जो मन्नत मैंने मानी उसे पूरा करूँगा। रब ही नजात देता है।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

9 لیکن مَیں شکرگزاری کے گیت گاتے ہوئے تجھے قربانی پیش کروں گا۔ جو مَنت مَیں نے مانی اُسے پورا کروں گا۔ رب ہی نجات دیتا ہے۔“

باب دیکھیں کاپی




یونس 2:9
24 حوالہ جات  

نَجات یَاہوِہ کی طرف سے ہے، آپ کے لوگوں پر آپ کی رحمت ہو!


”خُدا کے لیٔے شُکر گُزاری کی قُربانیاں گزرانو، اَور خُداتعالیٰ کے لیٔے اَپنی مَنّتیں پُوری کرو،


چنانچہ ہم یِسوعؔ کے وسیلہ سے اَپنی حَمد کی قُربانی خُدا کے حُضُور میں پیش کرتے رہیں جو اُس کے نام کا اقرار کرنے والے ہونٹوں کا پھل ہے۔


جو شُکر گُزاری کی قُربانی پیش کرتا ہے وہ میری تمجید کرتا ہے، اَور وہ اَپنی روِش دُرست رکھتا ہے، تاکہ میں اُسے خُدا کی نَجات دِکھاؤں۔“


کلام اَپنے ساتھ لے کر یَاہوِہ کی طرف لَوٹ آ۔ اُن سے کہہ: ”ہمارے تمام گُناہ بخش دیں اَور فضل سے ہمیں قبُول فرمائیں، تاکہ ہم اَپنے لبوں سے شُکر گزاری کی قُربانی اَدا کریں۔


ہمارے خُدا وہ خُدا ہیں جو بچاتے ہیں؛ موت سے نَجات یَاہوِہ قادر کی طرف سے ملتی ہے۔


پس، اَے بھائیو اَور بہنوں! مَیں خُدا کی رحمتوں کا واسطہ دے کر تُم سے مِنّت کرتا ہُوں کہ اَپنے بَدن اَیسی قُربانی کی خدمت ہونے کے لیٔے پیش کرو جو زندہ ہے، پاک ہے اَور خُدا کو پسند ہے۔ یہی تمہاری مَعقُول عبادت ہے۔


لیکن اِسرائیل کو یَاہوِہ اَبدی نَجات بخشیں گے تُم اَبد تک کبھی شرمندہ نہ ہوگے اَور نہ رُسوا کئے جاؤگے۔


اَور وہ بُلند آواز سے چِلّا چِلّاکر کہہ رہے تھے: ”نَجات ہمارے خُدا کی طرف سے، جو تخت نشین ہے، اَور برّہ کی طرف سے ہے۔“


تُم سامری لوگ جِس کی پرستش کرتے ہو اُسے جانتے تک نہیں۔ ہم جِس کی پرستش کرتے ہیں اُسے جانتے ہیں کیونکہ نَجات یہُودیوں میں سے ہے۔


اِن ہی شہروں میں ایک بار پھر خُوشی اَور شادمانی کے نعرے، دُلہا اَور دُلہن کی آوازیں گونجیں گی اَور اُن لوگوں کی صدائیں سُنایٔی دیں گی جو یہ کہتے ہوئے یَاہوِہ کے بیت المُقدّس میں شُکر گزاری کے ہدیئے لے کر آئیں گے، ”قادرمُطلق یَاہوِہ کی شُکر گزاری کرو، کیونکہ یَاہوِہ بھلےہیں؛ اَور اُن کی شفقت اَبدی ہے۔“ مَیں اِس مُلک کی حالت پہلے کی طرح بحال کروں گا،‘ یَاہوِہ کا یہی فرمان ہے۔


تُم اُن سے دعا کروگے اَور وہ تمہاری سُنیں گے، اَور تُم اَپنی مَنّتیں پُوری کروگے۔


تَب آؤ، ہم بیت ایل چلیں جہاں میں خُدا کے لیٔے ایک مذبح بناؤں گا، جنہوں نے میری تکلیف کے دِنوں میں میری دعا سُنی اَور جہاں کہیں میں گیا میرے ساتھ رہے۔“


نَجات کسی اَور کے وسیلہ سے نہیں ہے، کیونکہ آسمان کے نیچے لوگوں کو کویٔی دُوسرا نام نہیں دیا گیا ہے جِس کے وسیلہ سے ہم نَجات پا سکیں۔“


وہ شُکر گُزاری کی قُربانیاں گزرانیں اَور خُوشی کے نغمہ گاتے ہُوئے اُن کے کاموں کا بَیان کریں۔


چار سال اِس طرح گزر گئے۔ آخِر میں اَبشالومؔ نے بادشاہ سے کہا، ”مُجھے حِبرونؔ جانے اَور اَپنی مَنّت کو جو مَیں نے یَاہوِہ کے لیٔے مانی ہے پُوری کرنے کی اِجازت عطا فرمائی جائے۔


تُم کسی عورت یا کسی مَرد کی جِسم فروشی کی کمائی کو کسی مَنّت کو پُورا کرنے کے لیٔے یَاہوِہ اَپنے خُدا کے گھر میں نہ لانا کیونکہ یَاہوِہ تمہارے خُدا کو اُن دونوں سے سخت نفرت ہے۔


یَاہوِہ میری رَوشنی اَور میری نَجات ہیں۔ مُجھے کس کا ڈر ہے؟ یَاہوِہ میری زندگی کا محکم قلعہ ہیں۔ مُجھے کس کی ہیبت ہے؟


آؤ ہم شُکر گُزاری کے ساتھ اُن کے رُوبرو حاضِر ہُوں اَور نغموں اَور سازوں کے ساتھ اُن کی تعریف کریں۔


باطِل بُتوں کی طرف مائل نہ ہو۔ وہ تمہارا کویٔی بھلا نہیں کر سکتے اَور نہ ہی تُمہیں بچا سکتے ہیں کیونکہ وہ بیکار ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات