Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یونس 2:4 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 مَیں نے کہا، ’مَیں آپ کی نظروں سے دُور کر دیا گیا ہُوں؛ لیکن مَیں پھر سے آپ کے بیت المُقدّس کو دیکھوں گا۔‘

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

4 اور مَیں سمجھا کہ تیرے حضُور سے دُور ہو گیا ہُوں لیکن مَیں پِھر تیری مُقدّس ہَیکل کو دیکُھوں گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 तब मैं बोला, ‘मुझे तेरे हुज़ूर से ख़ारिज कर दिया गया है, लेकिन मैं तेरे मुक़द्दस घर की तरफ़ तकता रहूँगा।’

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 تب مَیں بولا، ’مجھے تیرے حضور سے خارج کر دیا گیا ہے، لیکن مَیں تیرے مُقدّس گھر کی طرف تکتا رہوں گا۔‘

باب دیکھیں کاپی




یونس 2:4
20 حوالہ جات  

مَیں نے گھبرا کر عجلت میں کہہ دیا تھا، ”مَیں آپ کے سامنے سے کاٹ ڈالا گیا ہُوں!“ لیکن جَب مَیں نے آپ سے فریاد کی تَب آپ نے میری رحم کی اِلتجا کو سُن لیا۔


لیکن مَیں آپ کی لافانی مَحَبّت کی کثرت کے باعث، آپ کے گھر میں داخل ہوؤں گا؛ اَور آپ کا خوف مان کر آپ کے مُقدّس ہیکل کی جانِب رُخ کرکے سَجدہ کروں گا۔


جو تکلیف مَیں نے برداشت کی یقیناً یہ میرے حق میں مفید ثابت ہُوئی۔ آپ نے اَپنی مَحَبّت میں مُجھے تباہی کے گڑھے سے بچا لیا؛ آپ نے میرے تمام گُناہ اَپنی پیٹھ کے پیچھے ڈال دئیے۔


اَور اگرچہ وہ اَپنی اسیری کے مُلک میں جہاں اُن کو اسیر کرکے لے گیٔے ہوں، دِل و جان سے آپ کی طرف رُجُوع کریں اَور اَپنے مُلک کی طرف جو آپ نے اُن کے آباؤاَجداد کو دیا اَور اِس شہر کی طرف جسے آپ نے اِنتخاب کیا ہے اَور اِس بیت المُقدّس کی طرف جو مَیں نے آپ کے نام کے لیٔے تعمیر کروایاہے، رُخ کرکے دعا کریں؛


جَب دانی ایل کو پتہ لگاکہ حُکم جاری ہو چُکاہے تو وہ اَپنے گھر گیا اَور اُوپر کے کمرہ میں چلا گیا جِس کی کھڑکیاں یروشلیمؔ کی جانِب کھُلتی تھیں۔ وہ دِن میں تین مرتبہ حسبِ معمول اَپنے گھُٹنے ٹیک کر دعا کرتا اَور اَپنے خُدا کی شُکر گزاری کرتا تھا۔


اَور جِس طرح مَیں نے تمہارے سَب بھائیوں کو یعنی بنی اِفرائیمؔ کو اَپنی حُضُوری سے دُور کر دیا ہے، وَیسے ہی تُم سَب کو بھی دُور کر دُوں گا۔‘


تَب اُنہُوں نے مُجھ سے فرمایا: ”اَے آدمؔ زاد، یہ ہڈّیاں تمام بنی اِسرائیل ہیں۔ وہ کہتے ہیں، ’ہماری ہڈّیاں سُوکھ گئی ہیں اَور ہماری اُمّید جاتی رہی ہے اَور ہم الگ ہُوئے ہیں۔‘


پھر یَاہوِہ نے مُجھ سے فرمایا: ”اگر مَوشہ اَور شموایلؔ بھی میرے حُضُور کھڑے ہوتے تَو بھی میرا دِل اِن لوگوں کی طرف راغِب نہ ہوتا۔ اِنہیں میری حُضُوری سے نکال دو تاکہ وہ دُور چلے جائیں!


لیکن صِیّونؔ نے کہا: ”یَاہوِہ نے مُجھے ترک کر دیا ہے، یَاہوِہ نے مُجھے بھُلا دیا ہے۔“


تو میں بنی اِسرائیل کو اُس مُلک سے جو مَیں نے اُنہیں عطا کیا ہے بے دخل کر دُوں گا اَور اِس بیت المُقدّس کو جسے مَیں نے اَپنے نام کے لیٔے مخصُوص کیا ہے اَپنی نظروں سے دُور کر دُوں گا۔ تَب بنی اِسرائیل تمام اَقوام میں ضرب المثل اَور مذاق بَن کر رہ جایٔیں گے۔


اگر وہ اَپنے دُشمنوں کے مُلک میں ہی جنہوں نے اُنہیں اسیر کیا ہے، اَپنے پُورے دِل اَور اَپنی ساری جان سے آپ کی طرف رُجُوع کریں اَور اَپنے آباؤاَجداد کے مُلک کی طرف اَور اِس مُنتخب شہر اَور اِس بیت المُقدّس کی طرف رُخ کرکے دعا کریں جسے مَیں نے آپ کے نام کے لیٔے تعمیر کروایاہے؛


کیونکہ وہ آپ کے عظیم نام اَور قوی ہاتھ اَور پھیلائے ہُوئے بازو کا حال سُنیں گے اِس لیٔے جَب وہ آئیں اَور اِس بیت المُقدّس کی طرف رُخ کرکے دعا کریں،


جَب میری زندگی ختم ہو رہی تھی، تَب اَے یَاہوِہ، مَیں نے آپ کو یاد کیا، اَور میری دعا آپ کے بیت المُقدّس میں آپ کے حُضُور میں پہُنچی۔


دِن کو یَاہوِہ اَپنی شفقت و مَحَبّت ظاہر کرتے ہیں، اَور رات کو اُن کا نغمہ میرے لبوں پر رہتاہے۔ جسے میں اَپنی حیات کے خُدا کے حُضُور دعا کے طور پر پیش کرتا ہُوں۔


آپ نے مُجھے پاتال کی، نہایت ہی تاریک گہرائیوں میں ڈال دیا ہے۔


آپ کا غضب مُجھ پر بھاری ہے؛ آپ نے اَپنی سَب موجوں سے میرا ناک میں دَم کر رکھا ہے۔


پانی میرے سَر سے گزر گیا، اَور مَیں نے سوچا کہ میں اَب مَرا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات