Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یونس 1:14 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

14 تَب وہ یَاہوِہ کے حُضُور میں فریاد کئے، ”اَے یَاہوِہ، اِس شخص کی جان لینے کے لیٔے ہم لوگوں کو ہلاک نہ کر۔ ایک معصُوم کی موت کی ذمّہ داری ہمارے گردن پر نہ ڈال کیونکہ اَے یَاہوِہ، آپ نے جو چاہا اُسے کیا۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

14 تب اُنہوں نے خُداوند کے حضُور گِڑگِڑا کر کہا اَے خُداوند ہم تیری مِنّت کرتے ہیں کہ ہم اِس آدمی کی جان کے سبب سے ہلاک نہ ہوں اور تُو خُونِ ناحق کو ہماری گردن پر نہ ڈالے کیونکہ اَے خُداوند تُو نے جو چاہا سو کِیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

14 तब वह बुलंद आवाज़ से रब से इल्तिजा करने लगे, “ऐ रब, ऐसा न हो कि हम इस आदमी की ज़िंदगी के सबब से हलाक हो जाएँ। और जब हम उसे समुंदर में फेंकेंगे तो हमें बेगुनाह आदमी की जान लेने के ज़िम्मादार न ठहरा। क्योंकि जो कुछ हो रहा है वह तेरी ही मरज़ी से हो रहा है।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

14 تب وہ بلند آواز سے رب سے التجا کرنے لگے، ”اے رب، ایسا نہ ہو کہ ہم اِس آدمی کی زندگی کے سبب سے ہلاک ہو جائیں۔ اور جب ہم اُسے سمندر میں پھینکیں گے تو ہمیں بےگناہ آدمی کی جان لینے کے ذمہ دار نہ ٹھہرا۔ کیونکہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ تیری ہی مرضی سے ہو رہا ہے۔“

باب دیکھیں کاپی




یونس 1:14
15 حوالہ جات  

ہمارے خُدا تو آسمان پر ہیں؛ وہ جو چاہتاہے وُہی کرتے ہیں۔


آسمان میں اَور زمین پر، سمُندروں میں اَور اُن کی تمام گہرائیوں میں، یَاہوِہ جو چاہتے ہیں وُہی کرتے ہیں۔


لہٰذا اَے یَاہوِہ! اَپنی قوم اِسرائیل کے واسطے جسے آپ نے چھُڑایا ہے یہ فدیہ قبُول فرمائیں، اَور کسی بےگُناہ کے خُون کے لیٔے اَپنی قوم کو مُجرم نہ قرار دیں۔“ تَب اُنہیں خُون کے جُرم سے کفّارہ مِل جایٔےگا،


خُدا کی مصلحت یہ ہے کہ سَب کچھ اُس کی مرضی کے مُطابق ہو، خُدا نے ہمیں اَپنی مِیراث کے لیٔے پہلے ہی سے چُن رکھا تھا،


تَب اَپنی مُصیبت میں اُنہُوں نے یَاہوِہ سے فریاد کی، اَور یَاہوِہ نے اُنہیں اُن کے دُکھوں سے رِہائی بخشی۔


ہاں، اَے باپ! کیونکہ آپ کی خُوشی اِسی میں تھی۔


اِس بات سے وہ لوگ بہت خوفزدہ ہو گیٔے اَور اُنہُوں نے یَاہوِہ کے حُضُور میں قُربانی گذرانی اَور مَنّتیں مانیں۔


سارے ملّاح خوفزدہ ہو گئے اَور ہر ایک اَپنے اَپنے معبُود کو پُکارنے لگے اَور جہاز کو ہلکا کرنے کی غرض سے اَپنا مال و اَسباب سمُندر میں پھینک دیا۔ لیکن یُوناہؔ نبی جہاز کے اَندر پڑے سو رہے تھے۔


اَور خُدا نے اَپنی خُوشی سے اُس پوشیدہ مقصد کو ہم پر ظاہر کر دیا، جِس کا خُدا نے المسیح کی مَعرفت عَمل میں لانے کا اِرادہ کیا ہُوا تھا،


جَب جَزِیرہ کے باشِندوں نے سانپ کو اُن کے ہاتھ سے لٹکتے ہویٔے دیکھا تو آپَس میں کہنے لگے، ”یہ آدمی ضروُر کویٔی خُونی ہے؛ یہ سمُندر میں غرق ہونے سے زندہ بچ گیا، لیکن اِنصاف کی دیوی اِنہیں زندہ نہیں چھوڑے گی۔“


اَے یَاہوِہ، وہ مُصیبت میں آپ کا طالب ہُوئے؛ جَب آپ نے اُنہیں تادیب کی، وہ بمشکل دعا کر پایٔے۔


”جو کویٔی اِنسان کا خُون کرےگا، اُس کا خُون اِنسان ہی کے ہاتھوں سے ہوگا؛ کیونکہ خُدا نے اِنسان کو اَپنی صورت پر بنایا۔


پھر بھی ملّاح نے جہاز کو ساحِل تک لے جانے کی اَپنی پُوری کوشش کی مگر وہ ساحِل تک لے جانے میں کامیاب نہیں ہُوئے کیونکہ سمُندر پہلے سے بھی زِیادہ موجزن ہوتا جا رہاتھا۔


بَلکہ ہر اِنسان اَور حَیوان ٹاٹ اوڑھے اَور فوراً خُدا سے فریاد کرے۔ اَور ہر شخص اَپنی بُری روِش اَور ظُلم سے باز آئے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات