Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یونس 1:12 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

12 ”مُجھ کو اُٹھاکر سمُندر میں پھینک دو،“ یُوناہؔ نے جَواب دیا، ”تو سمُندر ساکن ہو جائے گا۔ کیونکہ مَیں جانتا ہُوں کہ یہ بڑا طُوفان میری غلطی کے باعث تمہارے اُوپر آیا ہے۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

12 تب اُس نے اُن سے کہا مُجھ کو اُٹھا کر سمُندر میں پھینک دو تو تُمہارے لِئے سمُندر ساکِن ہو جائے گا کیونکہ مَیں جانتا ہُوں کہ یہ بڑا طُوفان تُم پر میرے ہی سبب سے آیا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

12 यूनुस ने जवाब दिया, “मुझे उठाकर समुंदर में फेंक दें तो वह थम जाएगा। क्योंकि मैं जानता हूँ कि यह बड़ा तूफ़ान मेरी ही वजह से आप पर टूट पड़ा है।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

12 یونس نے جواب دیا، ”مجھے اُٹھا کر سمندر میں پھینک دیں تو وہ تھم جائے گا۔ کیونکہ مَیں جانتا ہوں کہ یہ بڑا طوفان میری ہی وجہ سے آپ پر ٹوٹ پڑا ہے۔“

باب دیکھیں کاپی




یونس 1:12
10 حوالہ جات  

جَب داویؔد نے اُس فرشتہ کو جو لوگوں کو مار رہاتھا دیکھا تو اُس نے یَاہوِہ سے کہا، ”گُناہ تو مَیں نے کیا ہے اَور خطا تو مُجھ چرواہے سے ہُوئی ہے اَور یہ تو محض بھیڑیں ہیں۔ اُنہُوں نے کیا کیا ہے؟ لہٰذا آپ کا ہاتھ مُجھ پر اَور میرے گھرانے پر پڑے۔“


اَور داویؔد نے خُدا سے کہا، ”کیا وہ مَیں ہی نہیں تھا جِس نے جنگجو مَردوں کے گنے جانے کا حُکم دیا تھا؟ گُناہ تو مَیں نے کیا ہے، خطا تو مُجھ چرواہے سے ہُوئی ہے۔ اَور یہ تو محض بھیڑیں ہیں؟ اُنہُوں نے کیا کیا ہے؟ اَے یَاہوِہ میرے خُدا! آپ کا ہاتھ میرے اَور میرے خاندان کے خِلاف اُٹھے لیکن اِس وَبا کو اَپنے لوگوں کے درمیان سے اُٹھا لیں۔“


اِسی وجہ سے بنی اِسرائیل اَپنے دُشمنوں کے سامنے ٹھہر نہیں سکتے۔ وہ اَپنی پیٹھ پھیر کر بھاگ جاتے ہیں کیونکہ وہ تباہی کے مُستحق قرار دئیے گیٔے ہیں۔ اَور اگر تُم اَپنے درمیان سے نذر کی ہُوئی ہر چیز کو نِیست و نابود نہ کروگے تو آئندہ مَیں تمہارے ساتھ نہ رہُوں گا۔


اَور کہنے لگا، ’پَولُسؔ، خوفزدہ مت ہو۔ تیرا قَیصؔر کے حُضُور میں پیش ہونا لازِم ہے؛ اَور تیری خاطِر خُدا اَپنے فضل سے اِن سَب کی جان سلامت رکھےگا جو جہاز پر تیرے ہم سفر ہیں۔‘


تُمہیں مَعلُوم ہونا چاہئے کہ بہتر یہ ہے کہ لوگوں کی خاطِر ایک شخص ماراجائے نہ کہ ساری قوم ہلاک ہو۔“


حِکمت جنگ کے ہتھیاروں سے بہتر ہے، لیکن ایک گُنہگار بہت سِی نیکی کو برباد کر دیتاہے۔


سمُندر میں طُوفان بڑھتا جا رہاتھا اِس لیٔے اُنہُوں نے یُوناہؔ سے پُوچھا، ”ہم آپ کے ساتھ کیا کریں تاکہ سمُندر ہمارے لیٔے ساکن ہو جائے؟“


پھر بھی ملّاح نے جہاز کو ساحِل تک لے جانے کی اَپنی پُوری کوشش کی مگر وہ ساحِل تک لے جانے میں کامیاب نہیں ہُوئے کیونکہ سمُندر پہلے سے بھی زِیادہ موجزن ہوتا جا رہاتھا۔


تیری بدکاری صِرف تُجھ جَیسے اِنسان ہی پر اثر اَنداز ہوتی ہے، اَور تیری راستبازی صِرف آدمؔ زاد پر۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات