Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یوحنا 8:9 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

9 یہ سُن کر، سَب چُھوٹے بڑے ایک ایک کر، چلے گیٔے، یہاں تک کہ یِسوعؔ وہاں تنہا رہ گیٔے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

9 وہ یہ سُن کر بڑوں سے لے کر چھوٹوں تک ایک ایک کر کے نِکل گئے اور یِسُوعؔ اکیلا رہ گیا اور عَورت وہِیں بِیچ میں رہ گئی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

9 यह जवाब सुनकर इलज़ाम लगानेवाले यके बाद दीगरे वहाँ से खिसक गए, पहले बुज़ुर्ग, फिर बाक़ी सब। आख़िरकार ईसा और दरमियान में खड़ी वह औरत अकेले रह गए।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

9 یہ جواب سن کر الزام لگانے والے یکے بعد دیگرے وہاں سے کھسک گئے، پہلے بزرگ، پھر باقی سب۔ آخرکار عیسیٰ اور درمیان میں کھڑی وہ عورت اکیلے رہ گئے۔

باب دیکھیں کاپی




یوحنا 8:9
22 حوالہ جات  

اِس طرح وہ یہ ظاہر کرتی ہیں کہ آئین کے تقاضے اُن کے دِلوں پر نقش ہیں اَور اُن کا ضمیر بھی اِس بات کی گواہی دیتاہے اَور اُن کے خیالات بھی کبھی اُن پر اِلزام لگاتے ہیں، کبھی اُنہیں بَری ٹھہراتے ہیں۔


کیونکہ تُم اَپنے دِل میں جانتے ہو کہ کیٔی دفعہ تُم نے خُود بھی دُوسروں پر لعنت کی ہے۔


اگر ہمارا ضمیر ہمیں اِلزام دے تو خُدا تو ہمارے ضمیر سے بڑا ہے اَور وہ سَب کچھ جانتا ہے۔


تُم جو کہتے ہو کہ زنا مت کرنا، خُود کیوں زنا کرتے ہو؟ تُم جو بُتوں سے نفرت رکھتے ہو، خُود کیوں بُت خانوں کو لُوٹتے ہو؟


تَب یِسوعؔ نے سیدھے ہوکر عورت سے پُوچھا، ”اَے عورت، یہ لوگ کہاں چلے گیٔے؟ کیا کسی نے تُجھے مُجرم نہیں ٹھہرایا؟“


جَب یِسوعؔ نے لوگوں سے پھر خِطاب کیا، ”میں دُنیا کا نُور ہُوں، جو کویٔی میری پیروی کرتا ہے وہ کبھی تاریکی میں نہ چلے گا بَلکہ زندگی کا نُور پایٔےگا۔“


جَب یِسوعؔ نے یہ باتیں کہیں تو اُن کے سَب مُخالف شرمندہ ہو گئے لیکن سَب لوگ یِسوعؔ کے ہاتھوں سے ہونے والے حیرت اَنگیز کاموں کو دیکھ کر خُوش تھے۔


مُجھ پر اِلزام لگانے والے شرمندہ ہوکر فنا ہو جایٔیں؛ جو مُجھے نُقصان پہُنچانا چاہتے ہیں؛ ذِلّت اَور رُسوائی کے شِکار ہوں۔


تُم نے یہ کام کئے اَور مَیں خاموش رہا؛ تُم نے سوچا کہ میں بھی گویا تُم ہی سا ہُوں۔ لیکن مَیں تُمہیں تنبیہ کروں گا۔ اَور تمہارے مُنہ پر تُمہیں اِلزام دُوں گا۔


جو میری جان کے درپے ہیں وہ سَب شرمندہ اَور پریشان ہوں؛ اَورجو میری بربادی کے خواہاں ہیں وہ سَب رُسوا ہوکر پسپا کئے جایٔیں۔


افلاک اُس کے گُناہ ظاہر کر دیں گے؛ زمین اُس کے خِلاف اُٹھ کھڑی ہوگی۔


بدکار کی عیش و عشرت چند روزہ ہیں، اَور بے دین کی خُوشی دَم بھر کی ہوتی ہے۔


تَب اُس عورت نے ایلیّاہ سے کہا، ”اَے مَرد خُدا، کیا آپ یہاں اِس لیٔے آئے ہیں کہ مُجھے میرے گُناہ یاد دِلائیں اَور میرے بیٹے کو مار ڈالیں؟“


بادشاہ نے شِمعیؔ سے یہ بھی فرمایا، ”کہ وہ تمام شرارت جو تُم نے میرے باپ داویؔد کے خِلاف کی اُسے تمہارا دِل جانتا ہے۔ اَب یَاہوِہ تُمہیں تمہارے گُناہ کی سزا دیں گے۔


صُبح ہوتے ہی وہ بیت المُقدّس میں پھر واپس ہویٔے اَور سَب لوگ یِسوعؔ کے پاس جمع ہو گئے۔ تَب آپ بیٹھ گیٔے اَور اُنہیں تعلیم دینے لگے۔


اِتنے میں شَریعت کے عالِم اَور فرِیسی ایک عورت کو لایٔے جو زنا کرتی ہویٔی پکڑی گئی تھی۔ اُنہُوں نے اُسے درمیان میں کھڑا کر دیا


وہ پھر جُھک کر زمین پر کُچھ لکھنے لگے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات