Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یوحنا 8:23 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

23 یِسوعؔ نے اُن سے فرمایا، ”تُم نیچے کے یعنی زمین کے ہو؛ میں اُوپر کا ہُوں۔ تُم اِس دُنیا کے ہو، میں اِس دُنیا کا نہیں ہوں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

23 اُس نے اُن سے کہا تُم نِیچے کے ہو۔ مَیں اُوپر کا ہُوں۔ تُم دُنیا کے ہو۔ مَیں دُنیا کا نہیں ہُوں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

23 ईसा ने अपनी बात जारी रखी, “तुम नीचे से हो जबकि मैं ऊपर से हूँ। तुम इस दुनिया के हो जबकि मैं इस दुनिया का नहीं हूँ।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

23 عیسیٰ نے اپنی بات جاری رکھی، ”تم نیچے سے ہو جبکہ مَیں اوپر سے ہوں۔ تم اِس دنیا کے ہو جبکہ مَیں اِس دنیا کا نہیں ہوں۔

باب دیکھیں کاپی




یوحنا 8:23
15 حوالہ جات  

جو اُوپر سے آتا ہے وہ سَب سے اُونچا ہوتاہے؛ جو شخص زمین سے ہے زمینی ہے، اَور زمین کی باتیں کرتا ہے۔ مگر جو آسمان سے آتا ہے وہ سَب سے اُونچا ہوتاہے۔


جِس طرح میں دُنیا کا نہیں، وہ بھی دُنیا کے نہیں۔


مَیں نے اُنہیں آپ کا کلام پہُنچا دیا ہے اَور دُنیا نے اُن سے دُشمنی رکھی، کیونکہ جِس طرح میں دُنیا کا نہیں وہ بھی دُنیا کے نہیں۔


اَے حرام کارو! کیا تُمہیں مَعلُوم نہیں کہ دُنیا سے دوستی رکھنا خُدا سے دُشمنی کرناہے؟ جو کویٔی دُنیا کا دوست بننا چاہتاہے وہ اَپنے آپ کو خُدا کا دُشمن بناتا ہے۔


یہاں تک کہ مُجھے لوگوں نے رشوت دینے کی کوشش کی، مَیں نے آپ کے لبوں کے کلام کی مدد سے اَپنے آپ کو ظالموں کی راہوں سے باز رکھا ہے۔


کویٔی اِنسان آسمان پر نہیں گیا سِوائے اُس کے جو آسمان سے آیا یعنی اِبن آدمؔ۔


اَور کلام مُجسّم ہُوا اَور ہمارے درمیان فضل اَور سچّائی سے معموُر ہوکر خیمہ زن ہُوا، اَور ہم نے اُن کا اَیسا جلال دیکھا، جو صِرف آسمانی باپ کے اِکلوتے بیٹے کا ہوتاہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات