Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یوحنا 8:21 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

21 یِسوعؔ نے پھر فرمایا، ”میں جا رہا ہُوں اَور تُم مُجھے ڈھونڈوگے، اَور اَپنے گُناہ میں مرجاؤگے۔ جہاں میں جا رہا ہُوں تُم وہاں نہیں آسکتے۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

21 اُس نے پِھر اُن سے کہا مَیں جاتا ہُوں اور تُم مُجھے ڈُھونڈو گے اور اپنے گُناہ میں مَرو گے۔ جہاں مَیں جاتا ہُوں تُم نہیں آ سکتے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

21 एक और बार ईसा उनसे मुख़ातिब हुआ, “मैं जा रहा हूँ और तुम मुझे ढूँड ढूँडकर अपने गुनाह में मर जाओगे। जहाँ मैं जा रहा हूँ वहाँ तुम नहीं पहुँच सकते।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

21 ایک اَور بار عیسیٰ اُن سے مخاطب ہوا، ”مَیں جا رہا ہوں اور تم مجھے ڈھونڈ ڈھونڈ کر اپنے گناہ میں مر جاؤ گے۔ جہاں مَیں جا رہا ہوں وہاں تم نہیں پہنچ سکتے۔“

باب دیکھیں کاپی




یوحنا 8:21
21 حوالہ جات  

تُم مُجھے تلاش کروگے لیکن پا نہ سکوگے اَور جہاں میں ہُوں تُم وہاں نہیں آسکتے۔“


مَیں نے تُمہیں بتا دیا کہ تُم اَپنے گُناہ میں مرجاؤگے؛ اگر تُمہیں یقین نہیں آتا کہ وُہی تو میں ہُوں تو تُم واقعی اَپنے گُناہوں میں مرجاؤگے۔“


”میرے بچّو، میں کُچھ دیر اَور تمہارے ساتھ ہُوں۔ تُم مُجھے ڈھونڈوگے اَور جَیسا مَیں نے یہُودی رہنماؤں سے فرمایا، تُم سے بھی کہتا ہُوں: جہاں میں جا رہا ہُوں، تُم وہاں نہیں آسکتے۔


تمہاری سرکشی اَور گُناہوں کی وجہ سے تمہارا حال مُردوں کا سا تھا،


یِسوعؔ نے اُنہیں جَواب دیا، ”نُور تمہارے درمیان تھوڑی دیر اَور مَوجُود رہے گا۔ نُور جَب تک تمہارے درمیان ہے نُور میں چلے چلو، اِس سے پہلے کہ تاریکی تُمہیں آ لے۔ جو کویٔی تاریکی میں چلتا ہے، نہیں جانتا کہ وہ کدھر جا رہاہے۔


یِسوعؔ نے یہ کہہ کر ظاہر کر دیا کہ وہ کِس قِسم کی موت سے مَرنے والے ہیں۔


”چنانچہ یہ لوگ اَبدی سزا پائیں گے، مگر راستباز اَبدی زندگی میں داخل ہوں گے۔“


”تَب وہ اَپنی بائیں طرف والوں سے کہے گا، ’اَے لعنتی لوگوں! میرے سامنے سے دُورہو جاؤ اَور اُس اَبدی آگ میں چلے جاؤ جو اِبلیس اَور اُس کے فرشتوں کے لیٔے تیّار کی گئی ہے۔


اَور مَیں تُم سے کہتا ہُوں کہ تُم مُجھے اُس وقت تک ہرگز نہ دیکھوگے جَب تک یہ نہ کہو گے، ’مُبارک ہے وہ جو خُداوؔند کے نام سے آتا ہے۔‘ “


”وہاں پھر کبھی اَیسا بچّہ نہ ہوگا جو صِرف چند روز ہی زندہ رہے، اَور نہ کویٔی بُوڑھا جو اَپنی عمر پُوری نہ کرے؛ جو سَو سال کی عمر میں چل بسے وہ جَوان سمجھا جائے گا؛ اَورجو سَو سال کی عمر کو نہ پہُنچے وہ ملعُون سمجھا جائے گا۔


جَب آفت آتی ہے تَب بدکار پست کر دئیے جاتے ہیں، لیکن راستباز موت کے وقت بھی خُدا کی پناہ مانگتے ہیں۔


جَب بدکار اِنسان مرتا ہے تو اُس کی اُمّید بھی فنا ہو جاتی ہے؛ اُس کی کویٔی توقع بھی پُوری نہیں ہوتی۔


اُس کی ہڈّیوں میں سمائی ہُوئی جَوان قُوّت اُس کے ساتھ خاک میں مِل جائے گی۔


اَے ربّ، اَپنے زندہ خُدا کی قَسم، نہ کوئی مُلک ہے اَور نہ کوئی قوم جہاں میرے مالک نے آپ کو ڈھونڈنے کے لیٔے کسی کو نہ بھیجا ہو۔ اَور جَب اُن کو خبر مِلی کہ ایلیّاہ یہاں بھی نہیں ہے تو اُنہُوں نے اِس مُلک اَور قوم سے قَسم کھا کر کہا کہ تلاش کرنے کے باوُجُود وہ تُمہیں نہ پائیں گے۔ یَاہوِہ، آپ کے خُدا کی حیات کی قَسم، اَیسا کویٔی بھی مُلک یا سلطنت نہیں ہے جہاں میرے آقا نے آپ کو تلاش کرنے کے لیٔے کسی کو نہ بھیجا ہو اَور جَب اُنہُوں خبر دی کہ آپ وہاں نہیں ہیں تو احابؔ نے اُن بادشاہوں کو قَسم کھِلائی کہ ایلیّاہ واقعی تلاش کرنے پر بھی نہیں مِلا ہے۔


جَب یِسوعؔ نے کہاتھا، ’تُم مُجھے تلاش کروگے لیکن پا نہ سکوگے اَور جہاں میں ہُوں تُم وہاں نہیں آسکتے؟‘ “


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات