Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یوحنا 8:15 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

15 تُم صورت دیکھ کر فیصلہ کرتے ہو، میں کسی کے بارے میں فیصلہ نہیں کرتا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

15 تُم جِسم کے مُطابِق فَیصلہ کرتے ہو۔ مَیں کِسی کا فَیصلہ نہیں کرتا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

15 तुम इनसानी सोच के मुताबिक़ लोगों का फ़ैसला करते हो, लेकिन मैं किसी का भी फ़ैसला नहीं करता।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

15 تم انسانی سوچ کے مطابق لوگوں کا فیصلہ کرتے ہو، لیکن مَیں کسی کا بھی فیصلہ نہیں کرتا۔

باب دیکھیں کاپی




یوحنا 8:15
17 حوالہ جات  

لیکن یَاہوِہ نے شموایلؔ سے کہا، ”اُس کی ظاہری شکل و صورت اَور اُس کے دراز قد ہونے کا خیال نہ کر کیونکہ مَیں نے اُسے ردّ کر دیا ہے۔ اِس لیٔے کہ یَاہوِہ اُن باتوں کو اَیسے نہیں دیکھتے جَیسے اِنسان دیکھتا ہے۔ اِنسان ظاہری شکل و صورت کو دیکھتا ہے لیکن یَاہوِہ دِل کو دیکھتے ہیں۔“


”اگر کویٔی میری باتیں سُنتا ہے اَور اُن پر عَمل نہیں کرتا تو میں اُسے مُجرم نہیں ٹھہراتا کیونکہ مَیں دُنیا کو مُجرم ٹھہرانے نہیں آیا بَلکہ نَجات دینے آیا ہُوں۔


آپ کا اِنصاف ظاہری نہیں، بَلکہ سچّائی کی بُنیاد پر مَبنی ہو۔“


کیونکہ خُدا نے بیٹے کو دُنیا میں اِس لیٔے نہیں بھیجا کہ دُنیا کو سزا کا حُکم سُنائے بَلکہ اِس لیٔے کہ دُنیا کو بیٹے کے وسیلہ سے نَجات بخشے۔


یِسوعؔ نے فرمایا، ”میری بادشاہی اِس دُنیا کی نہیں۔ اگر دُنیا کی ہوتی، تو میرے خادِم جنگ کرتے اَور مُجھے یہُودی رہنماؤں کے ہاتھوں گِرفتار نہ ہونے دیتے۔ لیکن ابھی میری بادشاہی یہاں کی نہیں ہے۔“


لیکن جِس میں خُدا کا پاک رُوح ہے وہ سَب کچھ پرکھ لیتا ہے، مگر وہ خُود پرکھا نہیں جاتا،


چنانچہ، اَے اِلزام لگانے والو، تمہارے پاس کویٔی عُذر نہیں، کیونکہ تُم جِس بات کا اِلزام دُوسرے پر لگاتے ہو، اَور خُود پر سزا کا حُکم نافز کر رہو ہے، تُم اَپنے آپ کو مُجرم ٹھہراتے ہو۔


اُس عورت نے کہا، ”اَے آقا، کسی نے نہیں۔“ یِسوعؔ نے اعلانیہ فرمایا، ”تَب میں بھی تُجھے مُجرم نہیں ٹھہراتا، اَب جاؤ اَور آئندہ گُناہ نہ کرنا۔“


اَیسے لوگ ہیں جو اِنصاف کو تلخی میں بدل دیتے ہیں، اَور راستبازی کو خاک میں مِلانے والوں،


تو کیا تُم نے باہم طرفداری نہ کی اَور بدنیّتی سے فیصلہ نہیں کیا؟


یِسوعؔ نے جَواب دیا، ”اَے اِنسان، کس نے مُجھے تمہارا مُنصِف یا ثالِثی مُقرّر کیا ہے؟“


اِس لیٔے آئین بےبس ہو گیا، اِنصاف بالکُل قائِم نہیں رہا۔ بدکار راستبازوں کو گھیر لیتے ہیں، اِس لیٔے اِنصاف باقی نہیں رہا۔


کیا چٹّانوں پر گھوڑے دَوڑتے ہیں؟ کیا وہاں بَیلوں سے ہل چلایا جاتا ہے؟ لیکن تُم نے اِنصاف کو زہر میں اَور صداقت کو تلخی میں بدل دیا ہے۔


پس اَب سے ہم کسی کو جِسمانی حیثیت سے نہیں جانیں گے۔ اگرچہ ایک وقت ہم نے المسیح کو بھی جِسمانی حیثیت سے جانا تھا، لیکن اَب ہم اُنہیں جان گئے ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات