Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یوحنا 4:1 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 فریسیوں کے کانوں تک یہ بات پہُنچی کہ بہت سے لوگ یِسوعؔ کے شاگرد بَن رہے ہیں اَور اُن کی تعداد حضرت یُوحنّا سے پاک غُسل پانے والوں سے بھی زِیادہ ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

1 پِھر جب خُداوند کو معلُوم ہُؤا کہ فرِیسِیوں نے سُنا ہے کہ یِسُوعؔ یُوحنّا سے زِیادہ شاگِرد کرتا اور بپتِسمہ دیتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 फ़रीसियों को इत्तला मिली कि ईसा यहया की निसबत ज़्यादा शागिर्द बना रहा और लोगों को बपतिस्मा दे रहा है,

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 فریسیوں کو اطلاع ملی کہ عیسیٰ یحییٰ کی نسبت زیادہ شاگرد بنا رہا اور لوگوں کو بپتسمہ دے رہا ہے،

باب دیکھیں کاپی




یوحنا 4:1
15 حوالہ جات  

اِس لیٔے وہ حضرت یُوحنّا کے پاس آکر کہنے لگے، ”اَے ربّی وہ شخص جو دریائے یردنؔ کے اُس پار آپ کے ساتھ تھا اَور جِن کے بارے میں آپ نے گواہی دی تھی، وہ بھی پاک غُسل دیتے ہیں اَور سَب لوگ اُن ہی کے پاس جاتے ہیں۔“


اِن باتوں کے بعد یِسوعؔ اَور اُن کے شاگرد یہُودیؔہ کے علاقہ میں گیٔے، اَور وہاں رہ کر لوگوں کو پاک غُسل دینے لگے۔


کیونکہ ہم اَپنی نہیں، بَلکہ یِسوعؔ المسیح کی مُنادی کرتے ہیں کہ وُہی خُداوؔند ہیں، اَور اَپنے حق میں یہی کہتے ہیں کہ ہم المسیح کی خاطِر تمہارے غُلام ہیں۔


پہلا آدمی زمین کی خاک سے بنایا گیا؛ مگر آخِری آدمی آسمان سے آیا۔


اِس جہان کے حُکمرانوں میں سے کسی نے بھی اِس حِکمت کو نہ جانا۔ اگر جان لیتے تو جلالی خُداوؔند کو مصلُوب نہ کرتے۔


تُم جانتے ہو کہ خُداوؔند نے بنی اِسرائیلؔ کے پاس اَپنا سلامتی کا کلام بھیجا، جِس نے یِسوعؔ المسیح کی مَعرفت صُلح کی خُوشخبری سُنایٔی، جو سَب کا خُداوؔند ہے۔


اُس کی پوشاک اَور ران پر یہ نام لِکھّا ہُواہے: بادشاہوں کا بادشاہ، اَور خُداوندوں کا خُداوؔند۔


اَے میرے بھائیوں اَور بہنوں! تُم جو ہمارے جلالی خُداوؔند یِسوعؔ المسیح پر ایمان رکھتے ہو، طرفداری نہ دِکھایا کرو۔


کہ آج داویؔد کے شہر میں تمہارے لیٔے ایک مُنجّی پیدا ہُواہے؛ یہی المسیح اَور خُداوؔند ہے۔


اُنہُوں نے جَواب دیا، ”خُداوؔند کو اِس کی ضروُرت ہے۔“


اَور اگر کویٔی تُم سے پُوچھے، ’اِسے کیوں کھول رہے ہو تو کہنا کہ خُداوؔند کو اِس کی ضروُرت ہے۔‘ “


”اَور اَے میرے بچّے، تُو خُداتعالیٰ کا نبی کہلائے گا؛ کیونکہ تُم خُداوؔند کے آگے آگے چل کر اُن کی راہ تیّار کروگے،


جَب خُداوؔند نے اُس بِیوہ کو دیکھا تو اُنہیں اُس پر ترس آیا۔ حُضُور نے اُس سے کہا، ”مت رو۔“


اَور اُنہیں خُداوؔند یِسوعؔ کے پاس یہ مَعلُوم کرنے کے لیٔے بھیجا، ”وہ جو آنے والا ہے آپ ہی ہیں، یا ہم کسی اَور کی راہ دیکھیں؟“


کیونکہ المسیح نے مُجھے پاک غُسل دینے کے لیٔے نہیں، بَلکہ خُوشخبری سُنانے کے لیٔے بھیجا ہے۔ وہ بھی اِنسانی حِکمت کے کلام سے نہیں تاکہ المسیح کی صلیبی موت بے تاثیر نہ ہو۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات