Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یوحنا 19:5 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

5 جَب یِسوعؔ کانٹوں کا تاج سَر پر رکھے اَور سُرخ چوغہ پہنے ہویٔے باہر آئے، تو پِیلاطُسؔ نے یہُودیوں سے کہا، ”یہ رہا وہ آدمی!“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

5 یِسُوعؔ کانٹوں کا تاج رکھّے اور اَرغوانی پوشاک پہنے باہر آیا اور پِیلاطُسؔ نے اُن سے کہا دیکھو یہ آدمی!

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

5 फिर ईसा काँटेदार ताज और अरग़वानी रंग का लिबास पहने बाहर आया। पीलातुस ने उनसे कहा, “लो यह है वह आदमी।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

5 پھر عیسیٰ کانٹےدار تاج اور ارغوانی رنگ کا لباس پہنے باہر آیا۔ پیلاطس نے اُن سے کہا، ”لو یہ ہے وہ آدمی۔“

باب دیکھیں کاپی




یوحنا 19:5
8 حوالہ جات  

اَور فَوج کے سپاہیوں نے کانٹوں کا تاج بنایا اَور آپ کے سَر پر رکھا اَور آپ کو سُرخ رنگ کا چوغہ پہنا دیا۔


اَور ایمان کے بانی اَور کامِل کرنے والے یِسوعؔ پر اَپنی نظریں جمائے رکھیں جِس نے اُس خُوشی کے لیٔے جو اُن کی نظروں کے سامنے تھی، شرمندگی کی پروا نہ کرتے ہویٔے صلیبی موت کا دُکھ سہا اَور خُدا کے داہنی طرف تخت نشین ہیں۔


اگلے دِن حضرت یُوحنّا نے حُضُور یِسوعؔ کو اَپنی طرف آتے دیکھ کر کہا، ”دیکھو، یہ خُدا کا برّہ ہے، جو دُنیا کا گُناہ اُٹھالے جاتا ہے!


اِس لیٔے یَاہوِہ خُود ہی تُمہیں ایک نِشان دے گا: دیکھو ایک کنواری حاملہ ہوگی اَور اُس سے ایک بیٹا پیدا ہوگا اَور اُس کا نام عِمّانُوایلؔ رکھا جایٔےگا۔


لیکن اَب اَے یعقوب، اَور اَے اِسرائیل، جِس نے تُمہیں پیدا کیا تمہارا خالق یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ”خوف نہ کر کیونکہ مَیں نے تیرا فدیہ دیا ہے؛ اَور مَیں نے تُجھے تیرا نام لے کر بُلایا ہے؛ تُم میرا ہو۔


اَے صِیّونؔ کو خُوشخبری سُنانے والے، اُونچے پہاڑ پر چڑھ جا۔ اَور اَے یروشلیمؔ کو بشارت دینے والے، پُکار کر اَپنی آواز بُلند کرو، آواز بُلند کرو، ڈر مت؛ یہُودیؔہ کے شہروں سے کہو، ”یہ رہا تمہارا خُدا!“


اَے تمام راہ گیرو، کیا تُمہیں اِس کا قطعی احساس نہیں؟ چاروں طرف نظر دَوڑاؤ اَور دیکھو۔ کیا مُجھ پر آئی ہُوئی تکلیف کی طرح کویٔی اَور تکلیف بھی ہے، جسے یَاہوِہ نے اَپنے قہر شدید کے دِن مُجھ پر نازل کیا؟


پھر کانٹوں کا ایک تاج بنا کر حُضُور کے سَر پر رکھا اَور آپ کے داہنے ہاتھ میں ایک چھڑی کو تھما دیا اَور حُضُور کے سامنے گھُٹنے ٹیک کر آپ کی ہنسی اُڑانے لگے، ”اَے یہُودیوں کے بادشاہ، آداب!“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات