Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یوحنا 19:31 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

31 یہ فسح کی تیّاری کا دِن تھا، اَور اگلے دِن خصوصی سَبت تھا۔ یہُودی رہنما نہیں چاہتے تھے کہ سَبت کے دِن لاشیں صلیبوں پر ٹنگی رہیں، لہٰذا اُنہُوں نے پِیلاطُسؔ کے پاس جا کر درخواست کی کہ مُجرموں کی ٹانگیں توڑ کر اُن کی لاشوں کو نیچے اُتار لیا جائے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

31 پس چُونکہ تیّاری کا دِن تھا یہُودِیوں نے پِیلاطُسؔ سے درخواست کی کہ اُن کی ٹانگیں توڑ دی جائیں اور لاشیں اُتار لی جائیں تاکہ سبت کے دِن صلِیب پر نہ رہیں کیونکہ وہ سبت ایک خاص دِن تھا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

31 फ़सह की तैयारी का दिन था और अगले दिन ईद का आग़ाज़ और एक ख़ास सबत था। इसलिए यहूदी नहीं चाहते थे कि मसलूब हुई लाशें अगले दिन तक सलीबों पर लटकी रहें। चुनाँचे उन्होंने पीलातुस से गुज़ारिश की कि वह उनकी टाँगें तुड़वाकर उन्हें सलीबों से उतारने दे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

31 فسح کی تیاری کا دن تھا اور اگلے دن عید کا آغاز اور ایک خاص سبت تھا۔ اِس لئے یہودی نہیں چاہتے تھے کہ مصلوب ہوئی لاشیں اگلے دن تک صلیبوں پر لٹکی رہیں۔ چنانچہ اُنہوں نے پیلاطس سے گزارش کی کہ وہ اُن کی ٹانگیں تڑوا کر اُنہیں صلیبوں سے اُتارنے دے۔

باب دیکھیں کاپی




یوحنا 19:31
12 حوالہ جات  

یہ عیدِفسح کی تیّاری کا دِن تھا؛ اَور تقریباً دوپہر کا وقت تھی۔ پِیلاطُسؔ نے یہُودیوں سے کہا، ”یہ رہا تمہارا بادشاہ۔“


چونکہ یہ یہُودیوں کی تیّاری کا دِن تھا اَور قبر نزدیک تھی، اُنہُوں نے یِسوعؔ کو وہاں رکھ دیا۔


چونکہ شام ہو گئی تھی (اَور وہ سَبت سے پہلا یعنی تیّاری کا دِن تھا)۔


اُنہُوں نے عَیؔ کے بادشاہ کو ایک درخت پر لٹکا دیا اَور شام تک اُسے وہیں لٹکا رہنے دیا۔ غروبِ آفتاب کے وقت یہوشُعؔ نے حُکم دیا کہ اُس کی لاش کو درخت سے اُتار کر شہر کے پھاٹک کے سامنے پھینک دیا جائے اَور اُنہُوں نے اُس پر پتّھروں کا انبار لگا دیا جو آج کے دِن تک مَوجُود ہے۔


تَب پِیلاطُسؔ نے یِسوعؔ کو لے جا کر کوڑے لگوائے


اَور میرے لوگوں کا گوشت کھاتے ہو، اُن کی کھال اُتارتے ہو اُن کی ہڈّیوں کو توڑتے ہو؛ اَور اُنہیں ہانڈی اَور دیگ کے گوشت کی طرح ٹکڑے ٹکڑے کرتے ہو۔


راستباز اَپنے جانور کی ضرورتوں کا خیال رکھتا ہے، لیکن بدکار کی رحمدلی بھی ظُلم سے کم نہیں۔


اَور تُم اَپنا مُقدّس اِجتماع ایک تو پہلے دِن کرنا اَور دُوسرا ساتویں دِن اَور ہر ایک کے کھانے کے لیٔے کھانا بنانے کے سِوا اِن دِنوں میں اَور کویٔی کام بالکُل نہ کرنا۔ تُم صِرف کھانا بنانے کا ہی کام کر سکتے ہو۔


دُوسرے دِن یعنی تیّاری کے دِن کے بعد اہم کاہِن اَور فرِیسی مِل کر پِیلاطُسؔ کے پاس پہُنچے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات