Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یوحنا 19:20 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

20 کیٔی یہُودیوں نے یہ کتبہ پڑھا، کیونکہ جِس جگہ یِسوعؔ کو صلیب پر لٹکایا گیا تھا وہ شہر کے نزدیک ہی تھی، اَور کتبہ کی عبارت عِبرانی، لاطینی اَور یُونانی تینوں زبانوں میں لکھی گئی تھی۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

20 اُس کِتابہ کو بُہت سے یہُودِیوں نے پڑھا۔ اِس لِئے کہ وہ مقام جہاں یِسُوعؔ مصلُوب ہُؤا شہر کے نزدِیک تھا اور وہ عِبرانی۔ لتِینی اور یُونانی میں لِکھا ہُؤا تھا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

20 बहुत-से यहूदियों ने यह पढ़ लिया, क्योंकि मसलूबियत का मक़ाम शहर के क़रीब था और यह जुमला अरामी, लातीनी और यूनानी ज़बानों में लिखा था।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

20 بہت سے یہودیوں نے یہ پڑھ لیا، کیونکہ مصلوبیت کا مقام شہر کے قریب تھا اور یہ جملہ اَرامی، لاطینی اور یونانی زبانوں میں لکھا تھا۔

باب دیکھیں کاپی




یوحنا 19:20
11 حوالہ جات  

پھر اُنہُوں نے سَب بادشاہوں کو اُس جگہ جمع کیا جِس کا عِبرانی نام ہرمگیدون ہے۔


ہم سَب زمین پر گِر پڑے، اَور مَیں نے ایک آواز سُنی جو مُجھ سے ارامی زبان میں یہ کہہ رہی تھی، ’اَے ساؤلؔ، اَے ساؤلؔ، تُو مُجھے کیوں ستاتا ہے؟ بیل ہانکنے کی چھڑی پر لات مارنا تیرے لیٔے مُشکل ہے۔‘


جَب لوگوں نے پَولُسؔ کو ارامی بولتے سُنا، تو سَب کے سَب نے خاموشی اِختیار کرلی۔ تَب پَولُسؔ نے کہا:


سالار سے اِجازت پا کر، پَولُسؔ نے سِیڑھیوں پر کھڑے ہوکر ہُجوم لوگوں کو ہاتھ سے اِشارہ کیا۔ جَب وہ لوگ خاموش ہو گئے، تو پَولُسؔ نے اُن سے ارامی زبان میں یُوں کہنا شروع کیا:


سپاہی پَولُسؔ کو فَوجیوں کے خیمے کے اَندر لے جانے ہی والے تھے، پَولُسؔ نے پلٹن کے سالار سے کہا، ”کیا میں مُمکنہ طور پر تُجھ سے کچھ عرض کر سَکتا ہُوں؟“ سالار نے پُوچھا، ”کیا تُو یُونانی جانتا ہے؟


جَب پِیلاطُسؔ نے یہ سُنا تو اُس نے یِسوعؔ کو باہر بُلایا اَور اَپنے تختِ عدالت پر بیٹھ گیا جو ایک سنگی چبُوترے پر قائِم تھا جسے عِبرانی زبان میں گَبّتھا کہتے ہیں۔


یروشلیمؔ میں بھیڑ دروازہ کے پاس ایک حوض ہے جو عِبرانی زبان میں بیت حَسدؔا کہلاتا ہے اَورجو پانچ برامدوں سے گھِرا ہُواہے۔


اتھاہ گڑھے کا فرشتہ اُن کا بادشاہ تھا۔ اُس کا نام عِبرانی زبان میں ابدّونؔ اَور یُونانی میں اپُلیّونؔ یعنی غارت گِر ہے۔


اِسی لیٔے یِسوعؔ نے بھی اُمّت کو خُود اَپنے خُون سے پاک کرنے کے لیٔے شہر کے پھاٹک کے باہر صَلیبی موت کا دُکھ اُٹھایا۔


حُضُور کے سَر کے اُوپر ایک نوشتہ بھی لگایا گیا تھا کہ یہ: یہُودیوں کا بادشاہ ہے۔


چونکہ یہ یہُودیوں کی تیّاری کا دِن تھا اَور قبر نزدیک تھی، اُنہُوں نے یِسوعؔ کو وہاں رکھ دیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات