Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یوحنا 13:8 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

8 پطرس نے جَواب دیا، ”نہیں، مَیں آپ کو اَپنے پاؤں ہرگز نہیں دھونے دُوں گا۔“ یِسوعؔ نے جَواب دیا، ”اگر مَیں تُمہیں نہ دھوؤں، تو تمہاری میرے ساتھ کویٔی شراکت نہیں رہ سکتی۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

8 پطرؔس نے اُس سے کہا کہ تُو میرے پاؤں ابد تک کبھی دھونے نہ پائے گا۔ یِسُوعؔ نے اُسے جواب دِیا کہ اگر مَیں تُجھے نہ دھوؤں تو تُو میرے ساتھ شرِیک نہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

8 पतरस ने एतराज़ किया, “मैं कभी भी आपको मेरे पाँव धोने नहीं दूँगा!” ईसा ने जवाब दिया, “अगर मैं तुझे न धोऊँ तो मेरे साथ तेरा कोई हिस्सा नहीं होगा।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

8 پطرس نے اعتراض کیا، ”مَیں کبھی بھی آپ کو میرے پاؤں دھونے نہیں دوں گا!“ عیسیٰ نے جواب دیا، ”اگر مَیں تجھے نہ دھوؤں تو میرے ساتھ تیرا کوئی حصہ نہیں ہو گا۔“

باب دیکھیں کاپی




یوحنا 13:8
28 حوالہ جات  

تو خُدا نے ہمیں نَجات بخشی، مگر یہ ہمارے راستبازی کے کاموں کے سبب سے نہیں تھا بَلکہ اُس کی رحمت کے مُطابق۔ ہمیں پاک رُوح کے ذریعہ نئی زندگی بخشی اَور رُوحانی پیدائش کے غُسل سے ہمارے دِلوں کو پاک صَاف کر دیا۔


اَور اَب دیر کیسی؟ اُٹھ، خُداوؔند المسیح کے نام سے، پاک ‏غُسل لے اَور اَپنے گُناہ دھو ڈال۔‘


تو آؤ! ہم سچّے دِل اَور پُورے ایمان کے ساتھ، اَپنے مُجرم ٹھہرانے والے ضمیر سے پاک ہونے کے لیٔے اَپنے دِل کو اُن کے خُون کے چھِینٹوں سے اَور اَپنے بَدن کو مُقدّس پانی سے صَاف کرکے خُدا کے حُضُور آئیں۔


تاکہ وہ جماعت کو خُدا کے کلام کے ساتھ پانی سے غُسل دے کر صَاف کرے، اَور اُسے مُقدّس بنادے۔


تُم میں بعض اَیسے ہی تھے مگر تُم خُداوؔند یِسوعؔ المسیح کے نام اَور ہمارے خُدا کے پاک رُوح سے دھل گیٔے، پاک ہو گئے اَور راستباز ٹھہرائے گیٔے۔


میں تُم پر پاک پانی چھڑکوں گا اَور تُم صَاف ہو جاؤگے۔ میں تُمہیں تمہاری تمام ناپاکی سے اَور تمہارے تمام بُتوں سے پاک کر دُوں گا۔


مَیں نے جَواب دیا، ”اَے میرے آقا، یہ تو آپ کو ہی مَعلُوم ہے۔“ تَب اُس نے کہا، ”یہ وہ لوگ ہیں جو بڑی مُصیبت میں سے نکل کر آئے ہیں؛ اُنہُوں نے اَپنے جامے برّہ کے خُون میں دھوکر سفید کر لیٔے ہیں۔


اَور یِسوعؔ المسیح کی طرف سے جو سچّا گواہ اَور مُردوں میں سے جی اُٹھنے والوں میں اوّل اَور دُنیا کے بادشاہوں پر حاکم ہے۔ جو ہم سے مَحَبّت رکھتا ہے اَور جِس نے اَپنے خُون کے وسیلہ سے ہم کو ہمارے سارے گُناہوں سے مخلصی بخشی۔


یہ خُود ساختہ عبادت، قاعدے اَور قانُون ظاہری میں تو مَعقُول لگتے ہیں، کیونکہ اِن میں جِسمانی رِیاضت اَور ظاہری فروتنی پر زور دیا گیا، مگر جِسمانی خواہشوں پر قابُو پانے میں اِن سے کویٔی مدد نہیں ملتی۔


اگر کویٔی شخص ظاہری خاکساری اَور فرشتوں کی عبادت کرنے سے خُوش ہوتاہے۔ اَیسا شخص بڑی تفصیل سے اَپنی رُویاؤں میں دیکھی ہُوئی چیزوں کا بَیان کرتا ہے؛ اَور اَپنی غَیر رُوحانی عقل پر بے فائدہ پھُول جاتا ہے۔


یِسوعؔ نے جَواب دیا، ”مَیں تُجھ سے سچ سچ کہتا ہُوں کہ جَب تک کویٔی شخص پانی اَور رُوح سے پیدا نہ ہو، وہ خُدا کی بادشاہی میں داخل نہیں ہو سَکتا۔


پطرس نے جَواب دیا، ”خواہ آپ کی وجہ سے سَب لڑکھڑا جایٔیں، لیکن مَیں کبھی ٹھوکر نہیں کھاؤں گا۔“


”اُس نے جَواب دیا، ’میں نہیں جاؤں گا،‘ لیکن بعد میں اُس نے اَپنا خیال بدل دیا اَور انگوری باغ میں چلا گیا۔


اُس دِن داویؔد کے گھرانے اَور یروشلیمؔ کے باشِندوں کے گُناہ اَور ناپاکی صَاف کرنے کے لیٔے ایک چشمہ پھوٹ نکلے گا۔


یَاہوِہ اِنصاف کرنے والی اَور بھسم کرنے والی رُوح کے ذریعہ صِیّونؔ کی عورتوں کی گندگی دھو ڈالیں گے اَور یروشلیمؔ کے دامن کو خُون کے دھبّوں سے پاک کریں گے۔


لیکن پطرس نے کہا، ”اگر آپ کے ساتھ مُجھے مَرنا بھی پڑے، تَب بھی آپ کا اِنکار نہ کروں گا۔“ اَور باقی شاگردوں نے بھی یہی دہرایا۔


تَب پطرس حُضُور کو الگ لے جا کر ملامت کرنے لگے، ”اَے خُداوؔند، خُدا نہ کرے کہ آپ کے ساتھ اَیسا کبھی ہو۔“


لیکن یعقوب نے کہا، ”میرا بیٹا تمہارے ساتھ وہاں نہ جائے گا؛ اُس کا بھایٔی مَر چُکاہے اَور صِرف وُہی باقی رہ گیا ہے۔ جِس سفر پر تُم جا رہے ہو اگر اُس کے دَوران اُسے کچھ ہو گیا تو تُم اِس بُوڑھے باپ کو نہایت غم کے ساتھ قبر میں اتاروگے۔“


جَب وہ شمعُونؔ پطرس تک پہُنچے تو پطرس کہنے لگے، ”اَے خُداوؔند، کیا آپ میرے پاؤں دھونا چاہتے ہیں؟“


اَور وہاں تُم تمہارے بیٹے اَور بیٹیاں تمہارے خادِم اَور خادِمائیں اَور تمہارے شہروں کے لیوی جِن کا اَپنا کویٔی حِصّہ یا مِیراث نہیں ہے یَاہوِہ کے حُضُور میں سَب مِل کر خُوشیاں منانا۔


اِتّفاق سے ایک شرارتی بِنیامینی سبعؔ بِن بِکریؔ وہاں مَوجُود تھا۔ اُس نے نرسنگا پھُونکا اَور چِلّاکر کہا، ”داویؔد میں ہمارا کویٔی حِصّہ نہیں ہے، یِشائی کے بیٹے میں کویٔی حِصّہ نہیں! اَے اِسرائیلیوں! سَب اَپنے اَپنے خیمہ کو چلے جاؤ!“


جَب بنی اِسرائیل نے دیکھا کہ بادشاہ نے اُن کی فریاد کی طرف غور نہیں کیا ہے، تو اُنہُوں نے جَواب میں بادشاہ سے یُوں کہا: ”پھر داویؔد کے ساتھ ہماری کیا شراکت ہے؟ اَور یِشائی کے بیٹے کے ساتھ ہمارا کیا مِیراث؟ اَے بنی اِسرائیل، اَپنے خیموں کو لَوٹ جاؤ! اَور اَے داویؔد! تو اَب اَپنے ہی گھرانے کو سنبھال!“ تَب بنی اِسرائیل اَپنے خیموں کی طرف لَوٹ گیٔے۔


میری ساری بدی دھو ڈالیں اَور میرے گُناہ سے مُجھے پاک کر دیں۔


زُوفے سے مُجھے صَاف کریں، تو میں پاک صَاف ہو جاؤں گا؛ مُجھے دھو ڈالیں، تو میں برف سے بھی زِیادہ سفید ہو جاؤں گا۔


اِس پر، شمعُونؔ پطرس نے یِسوعؔ سے کہا، ”اَے خُداوؔند، اگر یہ بات ہے تو صِرف میرے پاؤں ہی نہیں بَلکہ ہاتھ اَور سَر بھی دھو دیجئے!“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات