Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یوحنا 10:33 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

33 یہُودیوں نے جَواب دیا، ”ہم آپ کو کسی نیک کام کے لیٔے نہیں، بَلکہ اِس کُفر کے لیٔے سنگسار کرنا چاہتے ہیں کہ آپ محض ایک اِنسان ہوتے ہویٔے بھی خُدا ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

33 یہُودِیوں نے اُسے جواب دِیا کہ اچھّے کام کے سبب سے نہیں بلکہ کُفر کے سبب سے تُجھے سنگسار کرتے ہیں اور اِس لِئے کہ تُو آدمی ہو کر اپنے آپ کو خُدا بناتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

33 यहूदियों ने जवाब दिया, “हम तुमको किसी अच्छे काम की वजह से संगसार नहीं कर रहे बल्कि कुफ़र बकने की वजह से। तुम जो सिर्फ़ इनसान हो अल्लाह होने का दावा करते हो।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

33 یہودیوں نے جواب دیا، ”ہم تم کو کسی اچھے کام کی وجہ سے سنگسار نہیں کر رہے بلکہ کفر بکنے کی وجہ سے۔ تم جو صرف انسان ہو اللہ ہونے کا دعویٰ کرتے ہو۔“

باب دیکھیں کاپی




یوحنا 10:33
11 حوالہ جات  

اِس وجہ سے یہُودی رہنما یِسوعؔ کو قتل کرنے کی کوشش میں پہلے سے بھی زِیادہ سرگرم ہو گئے کیونکہ اُن کے نزدیک یِسوعؔ نہ صِرف سَبت کے حُکم کی خِلاف ورزی کرتے تھے بَلکہ خُدا کو اَپنا باپ کہہ کر پُکارتے تھے گویا وہ خُدا کے برابر تھے۔


اَورجو کویٔی یَاہوِہ کے نام پر کُفر بکے وہ ضروُر جان سے ماراجائے۔ اَور پُوری جماعت اُسے ضروُر سنگسار کرے، خواہ کویٔی مُلک اِسرائیل کا باشِندہ ہو یا غَیراِسرائیلی؛ چنانچہ جَب کویٔی یَاہوِہ کے نام کی توہین کرے تو وہ ضروُر جان سے ماراجائے۔


میں اَور باپ ایک ہیں۔“


اگرچہ وہ خُدا کی صورت پر تھے، پھر بھی یِسوعؔ نے خُدا کی برابری کو اَپنے قبضہ میں رکھنے کی چیز نہ سمجھا؛


ہر شخص کا فرض ہے کہ حُکومت کے حُکمرانوں کے طابع رہے کیونکہ کویٔی حُکومت اَیسی نہیں جو خُدا کی طرف سے نہ ہو۔ جو حُکومتیں مَوجُود ہیں، خُدا ہی کی مُقرّر کی ہویٔی ہیں۔


”مَیں نے کہا، ’تُم ”معبُود“ ہو؛ تُم سَب خُداتعالیٰ کے فرزند ہو۔‘


لیکن دو بدمعاشوں کو بھی اُس کے سامنے بِٹھا دو اَور اُن سے یہ گواہی دِلاؤ کہ نبوتؔ نے خُدا پر اَور بادشاہ پر لعنت بھیجی ہے۔ پھر اُسے باہر لے جانا اَور سنگسار کردینا تاکہ وہ مَر جائے۔“


”کُفر بکنے والے کو چھاؤنی سے باہر لے جاؤ، اَور وہ تمام لوگ جنہوں نے اُسے کُفر بکتے ہویٔے سُنا ہے، وہ سَب اُس کے سَر پر اَپنے ہاتھ رکھّیں؛ اِس کے بعد ساری جماعت اُسے سنگسار کرے۔


یہُودی اُن کے اِردگرد جمع ہو گئے اَور کہنے لگے، ”تُو کب تک ہمیں شک میں مُبتلا رکھےگا؟ اگر آپ المسیح ہیں تو ہمیں صَاف صَاف بتا دے۔“


لیکن یِسوعؔ نے اُن سے فرمایا، ”مَیں نے تُمہیں اَپنے باپ کی طرف سے بڑے بڑے معجزے دِکھائے ہیں۔ اُن میں سے کِس معجزہ کی وجہ سے مُجھے سنگسار کرنا چاہتے ہو؟“


یہُودی رہنما اِصرار کرنے لگے، ”ہم اہلِ شَریعت ہیں، اَور ہماری شَریعت کے مُطابق وہ واجِبُ القتل ہے، کیونکہ اِس نے کہا ہے کہ وہ خُدا کا بیٹا ہے۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات