Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یوحنا 1:9 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

9 حقیقی نُور جو ہر اِنسان کو رَوشن کرتا ہے، دُنیا میں آنے والا تھا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

9 حقِیقی نُور جو ہر ایک آدمی کو رَوشن کرتا ہے دُنیا میں آنے کو تھا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

9 हक़ीक़ी नूर जो हर शख़्स को रौशन करता है दुनिया में आने को था।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

9 حقیقی نور جو ہر شخص کو روشن کرتا ہے دنیا میں آنے کو تھا۔

باب دیکھیں کاپی




یوحنا 1:9
15 حوالہ جات  

میں دُنیا میں نُور بَن کر آیا ہُوں تاکہ جو مُجھ پر ایمان لایٔے وہ تاریکی میں نہ رہے۔


لیکن دُوسری طرف سے یہ حُکم نیا بھی ہے کیونکہ اِس کی سچّائی المسیح میں اَور تمہاری زندگی میں نظر آتی ہے۔ کیونکہ تاریکی مٹتی جا رہی ہے اَور حقیقی نُور پہلے سے ہی چمکنا شروع ہو گیا ہے۔


کلام میں زندگی تھی اَور وہ زندگی سَب آدمیوں کا نُور تھی۔


وہ فرماتے ہیں: ”یہ تیرے لیٔے مَعمولی سِی بات ہے کہ تُو یعقوب کے قبیلوں کو بحال کرے اَور اِسرائیل کے بچے ہُوئے لوگوں کو واپس لانے کے لیٔے میرا خادِم بنے۔ مَیں تُجھے غَیریہُودیوں کے لیٔے نُور مُقرّر کروں گا، تاکہ تُو زمین کی اِنتہا تک میری نَجات کو پہُنچانے کا باعث بنے۔“


وہ اِس لیٔے آئے کہ اُس نُور کی گواہی دیں، تاکہ سَب لوگ حضرت یُوحنّا کے ذریعہ سے ایمان لائیں۔


اَور ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ خُدا کا بیٹا آ گیا ہے اَور اُس نے ہمیں سمجھ بخشی ہے تاکہ ہم اُسے جان لیں جو حقیقی ہے؛ اَور ہم اُس میں ہیں جو حقیقی ہے، یعنی اُس کے بیٹے یِسوعؔ المسیح میں۔ وُہی حقیقی خُدا اَور اَبدی زندگی ہے۔


یِسوعؔ نے جَواب میں فرمایا، ”راہ اَور حق اَور زندگی میں ہی ہُوں۔ میرے وسیلہ کے بغیر کویٔی باپ کے پاس نہیں آتا۔


یِسوعؔ نے اُن سے فرمایا، ”میں تُم سے سچ سچ کہتا ہُوں، وہ روٹی تُمہیں آسمان سے حضرت مَوشہ نے تو نہیں دی، بَلکہ میرے باپ نے تُمہیں آسمان سے حقیقی روٹی دی ہے۔


اگر ہم دعویٰ کرتے ہیں کہ ہم بےگُناہ ہیں تو اَپنے آپ کو فریب دیتے ہیں اَور ہم میں سچّائی نہیں ہے۔


شَریعت اَور شہادت پر نظر ڈالو۔ اگر وہ اِس کلام کے مُطابق بات نہ کریں تو اُن کے لیٔے صُبح کبھی طُلوع نہ ہوگی۔


”میں انگور کی حقیقی بیل ہُوں، اَور میرا باپ باغبان ہے۔


لوگوں میں آپ کے بارے میں بڑی سرگوشیاں ہو رہی تھیں۔ بعض کہتے تھے، ”وہ ایک نیک آدمی ہے۔“ بعض کا کہنا تھا، ”نہیں، وہ لوگوں کو گُمراہ کر رہاہے۔“


لیکن اگر تمہاری آنکھیں صحت بخش نہیں ہیں تو تمہارا سارا جِسم بھی تاریک ہوگا۔ پس اگر وہ رَوشنی جو تُم میں ہے تاریکی بَن جائے، تو وہ تاریکی کیسی بڑی ہوگی!


پس اگر تیرا سارا بَدن رَوشن اَور کویٔی حِصّہ تاریک نہ رہے تو وہ سارے کا سارا اَیسا رَوشن ہوگا جَیسے کسی چراغ نے اَپنی چمک سے تُجھے رَوشن کر دیا ہے۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات