Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یوحنا 1:3 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 سَب چیزیں کلام کے وسیلہ سے ہی پیدا کی گئیں؛ اَور کویٔی بھی چیز اَیسی نہیں جو کلام کے بغیر وُجُود میں آئی ہو۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

3 سب چِیزیں اُس کے وسِیلہ سے پَیدا ہُوئِیں اور جو کُچھ پَیدا ہُؤا ہے اُس میں سے کوئی چِیز بھی اُس کے بغَیر پَیدا نہیں ہُوئی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

3 सब कुछ कलाम के वसीले से पैदा हुआ। मख़लूक़ात की एक भी चीज़ उसके बग़ैर पैदा नहीं हुई।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

3 سب کچھ کلام کے وسیلے سے پیدا ہوا۔ مخلوقات کی ایک بھی چیز اُس کے بغیر پیدا نہیں ہوئی۔

باب دیکھیں کاپی




یوحنا 1:3
20 حوالہ جات  

لیکن ہمارے نزدیک تو خُدا ایک ہی ہے، جو آسمانی باپ ہے، اَور سَب چیزوں کا خالق ہے اَور ہم اُسی کے لیٔے جیتے ہیں؛ اَور ایک ہی خُداوؔند ہے، یعنی یِسوعؔ المسیح جِن کے وسیلہ سے سَب چیزیں پیدا ہویٔیں اَور ہم بھی اُن ہی سے۔


”اَے ہمارے خُداوؔند اَور خُدا، آپ ہی جلال، عزّت اَور قُدرت کے لائق ہیں، کیونکہ آپ ہی نے سَب چیزیں پیدا کیں، اَور وہ سَب آپ ہی مرضی سے تھیں اَور وُجُود میں آئیں۔“


آسمان یَاہوِہ کے کلام سے، اَور اجرامِ فلکی اُس کے مُنہ کے دَم سے بنے۔


تَب خُدا نے فرمایا، ”آؤ ہم اِنسان کو اَپنی صورت اَور اَپنی شَبیہ پر بنائیں اَور وہ سمُندر کی مچھلیوں، ہَوا کے پرندوں، مویشیوں، اَور ساری زمین پر اَور اُن تمام زمین کی مخلُوقات پر رینگنے والے جنگلی جانوروں پر، اِختیار رکھے۔“


وہ دُنیا میں تھے اَور حالانکہ دُنیا اُنہیں کے وسیلہ سے پیدا ہویٔی پھر بھی دُنیا والوں نے اُنہیں نہ پہچانا۔


کیونکہ یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں؛ جِس نے آسمان پیدا کئے، وُہی خُدا ہیں؛ جِس نے زمین کو بنایا، اُسی نے اُس کی بُنیاد ڈالی؛ اُس نے اُسے خالی پڑی رہنے کے لیٔے نہیں بَلکہ آباد ہونے کے لیٔے آراستہ کیا وہ یُوں فرماتے ہیں: ”مَیں یَاہوِہ ہُوں، میرے سِوا اَور کویٔی نہیں ہے۔


مَیں نے ہی زمین بنائی اَور اُس پر نَوع اِنسانی کو پیدا کیا۔ میرے اَپنے ہاتھوں نے افلاک کو تانا؛ اَور اجرامِ فلکی کو مرتّب کیا۔


آپ نے اِبتدا میں زمین کی بُنیاد رکھی، اَور آسمان آپ کے ہی ہاتھوں کی کاریگری ہے۔


اَور سَب لوگوں پر رَوشن کروں کہ وہ راز جو خالقِ کائِنات میں اَزل سے پوشیدہ رکھا تھا، اُس کے ظہُور میں آنے کا کیا اِنتظام ہے۔


اِبتدا میں خُدا نے آسمان اَور زمین کو خلق کیا۔


تَب میں ہی ماہر کاریگر کے طور پر خُدا کے پاس تھی، میری خُوشی میں روز بروز اِضافہ ہوتا تھا، اَور مَیں اُن کی حُضُوری میں ہمیشہ شادمان رہتی تھی،


کلام اِبتدا سے ہی خُدا کے ساتھ تھا۔


ایمان ہی سے ہمیں مَعلُوم ہوتاہے کہ ساری کایِٔنات کی خُدا کے کلام سے خلق ہوئی۔ لیکن یہ نہیں کہ سَب کچھ جو نظر آتا ہے اُس کی پیدائش نظر آنے والی چیزوں سے ہویٔی ہو۔


جو کویٔی یہ ایمان رکھتا ہے کہ یِسوعؔ ہی المسیح ہیں وہ خُدا سے پیدا ہُواہے اَورجو باپ سے مَحَبّت رکھتا ہے وہ اُس کی اَولاد سے بھی مَحَبّت رکھتا ہے۔


”اَور لَودِیکیہؔ کی جماعت کے فرشتہ کو لِکھ: جو آمین اَور قابلِ اِعتماد، برحق گواہ اَور خُدا کی خِلقتؔ کا مَبدا ہے، وہ یہ فرماتا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات