Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یوحنا 1:13 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

13 وہ نہ تو خُون سے، نہ جِسمانی خواہش سے اَور نہ اِنسان کے اَپنے اِرادہ سے اَور نہ ہی شوہر کی مرضی سے بَلکہ خُدا سے پیدا ہویٔے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

13 وہ نہ خُون سے نہ جِسم کی خواہِش سے نہ اِنسان کے اِرادہ سے بلکہ خُدا سے پَیدا ہُوئے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

13 ऐसे फ़रज़ंद जो न फ़ितरी तौर पर, न किसी इनसान या मर्द के मनसूबे से पैदा हुए बल्कि अल्लाह से।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

13 ایسے فرزند جو نہ فطری طور پر، نہ کسی انسان یا مرد کے منصوبے سے پیدا ہوئے بلکہ اللہ سے۔

باب دیکھیں کاپی




یوحنا 1:13
25 حوالہ جات  

جو کویٔی خُدا سے پیدا ہُواہے وہ لگاتار گُناہ نہیں کرتا کیونکہ اُن کے اَندر خُدا کا تُخم قائِم رکھتا ہے۔ وہ لگاتار گُناہ کر ہی نہیں سکتے کیونکہ وہ خُدا سے پیدا ہویٔے ہیں۔


اُس نے اَپنی مرضی سے ہمیں کلامِ حق کے وسیلہ سے پیدا کیا تاکہ اُس کی مخلُوقات میں سے ہم گویا پہلے پھل ہوں۔


کیونکہ تُم فانی تُخم سے نہیں بَلکہ خُدا کے زندہ اَور اَبدی کلام کے وسیلہ سے نئے سِرے سے پیدا ہویٔے ہو۔


ہمارے خُداوؔند یِسوعؔ المسیح کے خُدا اَور باپ کی حَمد ہو! جِس نے خُداوؔند یِسوعؔ المسیح کے مُردوں میں سے جی اُٹھنے کے سبب سے اَپنی بڑی رحمت سے ہمیں ایک زندہ اُمّید کے لیٔے نئے سِرے سے پیدا کیا ہے،


کیونکہ جو کویٔی خُدا سے پیدا ہُواہے وہ دُنیا پر غالب آتا ہے۔ اَور جِس غلبہ سے دُنیا مغلُوب ہوتی ہے وہ ہمارا ایمان ہے۔


اَے عزیز دوستوں! آؤ ہم ایک دُوسرے سے مَحَبّت رکھیں کیونکہ مَحَبّت کی اِبتدا خُدا سے ہے اَورجو کویٔی مَحَبّت رکھتا ہے وہ خُدا سے پیدا ہُواہے اَور خُدا کو جانتا ہے۔


تو خُدا نے ہمیں نَجات بخشی، مگر یہ ہمارے راستبازی کے کاموں کے سبب سے نہیں تھا بَلکہ اُس کی رحمت کے مُطابق۔ ہمیں پاک رُوح کے ذریعہ نئی زندگی بخشی اَور رُوحانی پیدائش کے غُسل سے ہمارے دِلوں کو پاک صَاف کر دیا۔


کیونکہ وہ خُدا ہی ہے جو تُم میں نیّت اَور عَمل دونوں کو پیدا کرتا ہے تاکہ اُس کا نیک اِرادہ پُورا ہو سکے۔


مَیں نے بیج بویا، اپُلّوسؔ نے پَودے کو پانی سے سیِنچا۔ مگر یہ خُدا ہی ہے جِس نے اُسے بڑھایا۔


جو کویٔی یہ ایمان رکھتا ہے کہ یِسوعؔ ہی المسیح ہیں وہ خُدا سے پیدا ہُواہے اَورجو باپ سے مَحَبّت رکھتا ہے وہ اُس کی اَولاد سے بھی مَحَبّت رکھتا ہے۔


ہم جانتے ہیں کہ جو کویٔی خُدا سے پیدا ہُواہے وہ گُناہ کرتے نہیں رہتا؛ کیونکہ خُدا کا بیٹا اُس کی حِفاظت کرتا ہے اَور اِبلیس اُسے نُقصان نہیں پہُنچا سَکتا۔


یِسوعؔ نے جَواب دیا، ”مَیں تُجھ سے سچ سچ کہتا ہُوں کہ جَب تک کویٔی نئے سِرے سے پیدا نہ ہو، وہ خُدا کی بادشاہی کو نہیں دیکھ سَکتا۔“


اَور خُود سے اِس گُمان میں نہ رہنا کہ تُم کہہ سکتے ہو، ’ہم تو حضرت اَبراہامؔ کی اَولاد ہیں۔‘ کیونکہ مَیں تُم سے کہتا ہُوں کہ خُدا اِن پتھّروں سے بھی حضرت اَبراہامؔ کے لیٔے اَولاد پیدا کر سَکتا ہے۔


آپ کی لشکر کشی کے دِن آپ کے لوگ اَپنی مرضی سے خدمات پیش کریں گے، مُقدّس شوکت سے آراستہ ہوکر اَور صُبح صادق کے بطن سے پیدا ہونے والی جَوانی کی شبنم کی مانند۔


اَور اُن کے رِحم میں دو بچّے آپَس میں زورآزمائی کرنے لگے۔ تَب رِبقہؔ نے کہا، ”میرے ساتھ اَیسا کیوں ہو رہاہے؟“ چنانچہ رِبقہؔ نے یَاہوِہ سے پُوچھا۔


اَور نَوزائیدہ بچّوں کی مانند خالص رُوحانی دُودھ کے آرزُومند رہو تاکہ اُس کے ذریعہ سے نَجات کے مُکمّل تجربہ میں بڑھتے جاؤ۔


یہ سُن کر اِصحاقؔ پر لرزہ طاری ہو گیا اَور اُنہُوں نے کہا، ”پھر وہ کون تھا جو شِکار مار کر میرے پاس لایاتھا؟ مَیں نے شِکار کا وہ گوشت ابھی ابھی تمہارے آنے سے پہلے کھایا اَور اُسے برکت دی۔ اَور برکت اُسی کو ملے گی!“


اِصحاقؔ جسے شِکار کا گوشت بہت پسند تھا عیسَوؔ سے پیار کرتا تھا لیکن رِبقہؔ یعقوب کو پیار کرتی تھی۔


اَور میری پسند کے مُطابق لذیذ کھانا تیّار کرکے میرے پاس لے آ تاکہ میں اُسے کھا کر اَپنے مرنے سے پہلے تُمہیں برکت دُوں۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات