Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یوئیل 3:9 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

9 مُختلف قوموں میں اعلان کرو، جنگ کی تیّاری کرو! سپاہیوں کو جگاؤ! تمام جنگجو مَرد قریب آکر حملہ کریں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

9 قَوموں کے درمیان اِس بات کی مُنادی کرو۔ لڑائی کی تیّاری کرو۔ بہادُروں کو برانگیختہ کرو۔ جنگی جوان حاضِر ہوں۔ وہ چڑھائی کریں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

9 बुलंद आवाज़ से दीगर अक़वाम में एलान करो कि जंग की तैयारियाँ करो। अपने बेहतरीन फ़ौजियों को खड़ा करो। लड़ने के क़ाबिल तमाम मर्द आकर हमला करें।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

9 بلند آواز سے دیگر اقوام میں اعلان کرو کہ جنگ کی تیاریاں کرو۔ اپنے بہترین فوجیوں کو کھڑا کرو۔ لڑنے کے قابل تمام مرد آ کر حملہ کریں۔

باب دیکھیں کاپی




یوئیل 3:9
16 حوالہ جات  

” ’تُو تیّار ہو جا، تُو اَور جِتنی گِروہ تیرے گَرد جمع ہُوئی ہے تیّار رہنا اَور تُو اُن کو اَپنی اِختیار میں لے لو۔


”اَے مُختلف قوموں! یَاہوِہ کا کلام سُنو؛ اَور دُور کے جزیروں میں اُن کی مُنادی کرتے ہُوئے اعلان کرو، ’جنہوں نے بنی اِسرائیل کو پراگندہ کیا وُہی اُسے جمع بھی کریں گے اَور چرواہے کی مانند اَپنے گلّہ کی نگہبانی کریں گے۔‘


یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ”اُن نبیوں کے لیٔے جو میرے لوگوں کو گُمراہ کرتے ہیں، اگر کویٔی اُنہیں کھانے کو دیتاہے، تو وہ سلامتی ’سلامتی‘ پُکارتے ہیں؛ لیکن اگر کویٔی اُنہیں کھانے کو نہ دے، تو وہ اُس سے لڑنے کو تیّار ہو جاتے ہیں۔


”قوموں میں اعلان اَور مُنادی کرو، پرچم اُٹھاؤ اَور مُنادی کرو، کویٔی بات پوشیدہ نہ رکھو بَلکہ اعلان کرو، ’بابیل تسخیر کیا جائے گا؛ بیلؔ معبُود رُسوا ہوگا، اَور مرُودکؔ معبُود دہشت زدہ ہوگا۔ اُس کے تمام بُت شرمندہ ہوں گے، اَور اُس کے بُت دہشت زدہ کر دیئے جایٔیں گے۔‘


اَے قومو، نزدیک آؤ اَور سُنو؛ اَے اُمّتو، دھیان سے سُنو! زمین اَور اُس کی معموُری، دُنیا اَورجو کچھ اُس میں ہے، سَب سُنیں!


قوموں میں اعلانیہ کہو، ”یَاہوِہ ہی سلطنت کرتے ہیں،“ دُنیا مضبُوطی سے قائِم ہے، اُسے سرکایا نہیں جا سَکتا؛ وہ اُمّتوں کا اِنصاف راستی سے کریں گے۔


”اُس کے خِلاف جنگ کی تیّاری کرو! اُٹھو، ہم دوپہر کو حملہ کریں! لیکن افسوس ہم پر! دِن ڈھلتا جا رہاہے، اَور شام کے سائے لمبے ہوتے جا رہے ہیں۔


”تیروں کو تیز کر لو، اَور سِپر اُٹھالو! یَاہوِہ نے مادیؔ بادشاہوں کو اُبھارا ہے، کیونکہ اُن کا منصُوبہ بابیل کو تباہ کرناہے۔ یَاہوِہ اِنتقام لیں گے، یعنی اَپنے بیت المُقدّس کے لئے اِنتقام۔


”مُلک میں پرچم کھڑا کرو! قوموں میں نرسنگا پھُونکو! قوموں کو اُس کے خِلاف جنگ کے لئے تیّار کرو؛ اراراطؔ، مِنّیؔ اَور اشکِنازؔ کی مملکتوں کو اُس کے خِلاف بُلاؤ۔ اُس کے خِلاف سپہ سالار مُقرّر کرو؛ اَور مہلک ٹِڈّیوں کے جھُنڈ کی طرح گُھڑسواروں کو بھیج دو۔


” ’یَاہوِہ قادر یُوں فرماتے ہیں: کیا تُو وُہی نہیں ہے جِس کا ذِکر مَیں نے پچھلے دِنوں میں اَپنے خادِموں یعنی اِسرائیل کے نبیوں سے کیا تھا؟ اُن دِنوں اُنہُوں نے سالہا سال تک یہ نبُوّت کی کہ مَیں تُجھے اُن کے خِلاف چڑھا لاؤں گا۔


میں سَب قوموں کو ہلا دُوں گا اَور سَب قوموں کی مرغوب اَشیا آئیں گی اَور مَیں اِس بیت المُقدّس کو اَپنی جلال سے بھر دُوں گا۔‘ یہ قادرمُطلق یَاہوِہ کا فرمان ہے۔


مَیں سَب قوموں کو یروشلیمؔ کے خِلاف جنگ کرنے کے لیٔے جمع کروں گا۔ یروشلیمؔ کے شہر پر قبضہ کر لیا جائے گا۔ گھر لُوٹے جایٔیں گے اَور عورتیں بےحُرمت کی جایٔیں گی۔ شہر کی آدھی آبادی اسیری میں چلی جائے گی۔ لیکن باقی بچے لوگ شہر ہی میں رہیں گے۔


تَب یَاہوِہ باہر جا کر اُن قوموں سے اِس قدر جنگ کریں گے جَیسا کہ وہ جنگ کے دِن زمانے میں جنگ کئے تھے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات