Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یوئیل 3:6 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

6 تُم نے یہُودیؔہ اَور یروشلیمؔ کے لوگوں کو یُونانیوں کے ہاتھ فروخت کیا تاکہ تُم اُنہیں اُن کے مادرِ وطن سے دُور کر دو۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

6 اور تُم نے یہُوداؔہ اور یروشلیِم کی اَولاد کو یُونانیوں کے ہاتھ بیچا ہے تاکہ اُن کو اُن کی حدُود سے دُور کرو۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

6 यहूदाह और यरूशलम के बाशिंदों को तुमने यूनानियों के हाथ बेच डाला ताकि वह अपने वतन से दूर रहें।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

6 یہوداہ اور یروشلم کے باشندوں کو تم نے یونانیوں کے ہاتھ بیچ ڈالا تاکہ وہ اپنے وطن سے دُور رہیں۔

باب دیکھیں کاپی




یوئیل 3:6
6 حوالہ جات  

” ’یاوانؔ، تُوبل اَور میشکؔ نے تیرے ساتھ تِجارت کی؛ اُنہُوں نے تیرے تجارتی لوگ اَسباب کے عوض غُلام اَور کانسے کی چیزیں دیں۔


اُنہُوں نے میرے لوگوں کے لیٔے قُرعہ ڈالا اَور کسبیوں کے بدلے میں لڑکوں کا سَودا کیا؛ اَور لڑکیوں کو فروخت کیا، تاکہ وہ مَے نوشی کریں۔


مَیں تمہارے بیٹوں اَور بیٹیوں کو اہلِ یہُوداہؔ کے ہاتھ بیچوں گا اَور وہ اُنہیں شبائیوں کے ہاتھ فروخت کریں گے جو بہت دُور رہنے والی قوم ہے۔“ یہی یَاہوِہ کا فرمان ہے۔


اَور یَاہوِہ تُمہیں کشتیوں پر سوار کرکے اُس راستہ سے مِصر لَوٹائے گا، جِس کے بارے میں، مَیں نے تُم سے فرمایا تھا کہ اَب تُم اِسے پھر کبھی نہ دیکھوگے۔ تَب تُم وہاں خُود کو اَپنے دُشمنوں کے سامنے غُلاموں اَور لونڈیوں کی طرح بیچنے کے لیٔے پیش کروگے لیکن تمہارا کویٔی خریدار نہ ہوگا۔


تمہارے بیٹے اَور بیٹیاں دُوسری قوم کو دئیے جایٔیں گے اَور تمہاری آنکھیں دِن بہ دِن اُن کا اِنتظار کرتے کرتے تھک جایٔیں گی مگر تمہارا کچھ بس نہ چلے گا۔


کیونکہ مَیں یہُودیؔہ کو اَپنی کمان کی مانند، اَور اِفرائیمؔ کو اُس پر تیر کی مانند لگا کر اِستعمال کروں گا۔ اَے صِیّونؔ، مَیں تمہارے فرزندوں کو یُونانؔ کے فرزندوں کے خِلاف، اَور تُمہیں سُورما کے تلوار کی مانند بناؤں گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات