Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یوئیل 3:3 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 اُنہُوں نے میرے لوگوں کے لیٔے قُرعہ ڈالا اَور کسبیوں کے بدلے میں لڑکوں کا سَودا کیا؛ اَور لڑکیوں کو فروخت کیا، تاکہ وہ مَے نوشی کریں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

3 ہاں اُنہوں نے میرے لوگوں پر قُرعہ ڈالا اور ایک کسبی کے بدلے ایک لڑکا دِیا اور مَے کے لِئے ایک لڑکی بیچی تاکہ مَیخواری کریں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

3 क़ुरा डालकर मेरी क़ौम को आपस में बाँट लिया है। उन्होंने इसराईली लड़कों को कसबियों के बदले में दे दिया और इसराईली लड़कियों को फ़रोख़्त किया ताकि मै ख़रीदकर पी सकें।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

3 قرعہ ڈال کر میری قوم کو آپس میں بانٹ لیا ہے۔ اُنہوں نے اسرائیلی لڑکوں کو کسبیوں کے بدلے میں دے دیا اور اسرائیلی لڑکیوں کو فروخت کیا تاکہ مَے خرید کر پی سکیں۔

باب دیکھیں کاپی




یوئیل 3:3
8 حوالہ جات  

تو بھی وہ اسیر ہُوا اَور جَلاوطنی میں گیا۔ ہر گلی کے نکّڑ پر اُس کے دُودھ پیتے بچّے پٹک کر ٹکڑے کر دئیے گیٔے۔ اُس کے مُعزّز لوگوں پر قُرعہ ڈالے گیٔے، اَور اُس کے سارے بُزرگ زنجیروں میں جکڑ دئیے گیٔے۔


جِس دِن پردیسی لوگ اُن کے شہروں میں داخل ہُوئے، اُس دِن تُم دُور کھڑے ہُوئے سَب دیکھ رہے تھے، وہ اُس کی دولت لُوٹ کر لے گیٔے، اَور یروشلیمؔ کو ہڑپنے کے لیٔے قُرعے ڈالے، تو اُس وقت تُم بھی اُس کے دُشمنوں کی مانند سلُوک کر رہے تھے۔


یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، بنی اِسرائیل کے تین بَلکہ چار گُناہوں کی باعث مَیں اُسے بے سزا نہ چھوڑوں گا۔ وہ چاندی کے لیٔے راستباز کو، اَور ایک جوڑی جُوتی کی خاطِر حاجت مند کو بیچ دیتے ہیں۔


دارچینی، مَسالوں، عُود، مُر، لوبان، مَے، زَیتُون کا تیل، بہترین مَیدہ اَور گندُم، مویشیوں، بھیڑوں، گھوڑوں، گاڑیوں، اَور اِنسانوں کو جنہیں غُلاموں کی مانند بیچا جاتا تھا، اُن کا کویٔی خریدار نہ رہا۔


تُم تو یتیم پر قُرعہ ڈالنے سے بھی نہ ہچکچاؤگے اَور اگر اَپنے دوست کا سَودا کرنا پڑا تو وہ بھی کر گزروگے۔


” ’یاوانؔ، تُوبل اَور میشکؔ نے تیرے ساتھ تِجارت کی؛ اُنہُوں نے تیرے تجارتی لوگ اَسباب کے عوض غُلام اَور کانسے کی چیزیں دیں۔


اَے متوالوں، جاگو اَور رو! اَے مَے نوشی کرنے والوں، ماتم کرو؛ نئی مَے کی خاطِر ماتم کرو، کیونکہ وہ تمہارے لبوں سے چھین لی گئی ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات