Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یوئیل 3:11 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

11 اَے اِردگرد کی تمام قوموں جلدی آ جاؤ، اَور وہاں جمع ہو جاؤ۔ اَے یَاہوِہ اَپنے جنگجو سپاہیوں کو لے آ!

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

11 اَے اِردگِرد کی سب قَومو جلد آ کر جمع ہو جاؤ۔ اَے خُداوند اپنے بہادُروں کو وہاں بھیج دے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

11 ऐ तमाम अक़वाम, चारों तरफ़ से आकर वादी में जमा हो जाओ! जल्दी करो।” ऐ रब, अपने सूरमाओं को वहाँ उतरने दे!

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

11 اے تمام اقوام، چاروں طرف سے آ کر وادی میں جمع ہو جاؤ! جلدی کرو۔“ اے رب، اپنے سورماؤں کو وہاں اُترنے دے!

باب دیکھیں کاپی




یوئیل 3:11
14 حوالہ جات  

مَیں نے اُن لوگوں کو حُکم دیا ہے جنہیں میں نے جنگ کے لیٔے تیّار کیا ہے؛ اَور اَپنے بہادروں کو بُلایا ہے جو میری فتحیابی پر للکارتے ہیں کہ وہ میرے قہر کو اَنجام دیں۔


یَاہوِہ فرماتے ہیں ذرا اِنتظار کرو، اُس دِن کا جَب مَیں تمہارے خِلاف شہادت دُوں گا۔ مَیں نے فیصلہ کر لیا ہے کہ میں قوموں مملکتوں اَور بادشاہوں کو جمع کروں گا میں اُن پر اَپنا غیرت کا قہر نازل کروں گا۔ شدید قہر۔ میرا قہر آگ کی طرح ہوگا جو ساری دُنیا کو جَلا کر رکھ دے گا۔


آسمانی فَوجیں سفید گھوڑوں پر سوار، اَور سفید اَور صَاف مہین کتانی لباس پہنے ہویٔے اُس کے پیچھے پیچھے چل رہیں تھیں۔


اَور تُم مُصیبت اُٹھانے والوں کو، ہمارے ساتھ آرام دے گا۔ یہ اُس وقت ہوگا جَب خُداوؔند یِسوعؔ اَپنے زورآور فرشتوں کے ساتھ بھڑکتی ہُوئی آگ میں آسمان سے ظاہر ہوں گے۔


لیکن وہ یَاہوِہ کے خیالات سے، واقف نہیں؛ وہ اُس کے منصُوبہ کو نہیں سمجھتے، جو اُن کو کھلیان کے پُولوں کی طرح جمع کرتے ہیں۔


تَب میں سَب قوموں کو جمع کرکے اُنہیں یہوشافاطؔ کی وادی میں لے آؤں گا۔ وہاں میں اَپنی مِیراث یعنی اَپنی قوم اِسرائیل کے متعلّق اُن کے خِلاف فیصلہ کروں گا، کیونکہ اُنہُوں نے میرے لوگوں کو مُختلف قوموں میں بِکھیر دیا تھا اَور میرے مُلک کو تقسیم کر دیا۔


تَب یَاہوِہ کے ایک فرشتہ نے اشُوریوں کی لشکرگاہ میں داخل ہوکر ایک لاکھ پچاسی ہزار فَوجیوں کو مار ڈالا اَور اگلی صُبح کو جَب لوگ اُٹھے تو دیکھا کہ وہاں صِرف لاشیں پڑی ہُوئی ہیں۔


وہ جنگل کی گنُجان جھاڑیاں کُلہاڑی سے کاٹ ڈالے گا؛ اَور لبانونؔ قادر خُدا کے سامنے سَر تسلیم خم کریں گے۔


اَے یَاہوِہ کے فرشتو، تُم جو زورآور ہو اَور اُن کا حُکم بجا لاتے ہو، اَور اُن کے کلام پر عَمل کرتے ہو، اُن کی سِتائش کرو۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات