Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یوئیل 2:21 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

21 اَے مُلکِ یہُوداہؔ، تُو مت ڈر؛ شادمان ہو اَور خُوشی منا۔ یقیناً یَاہوِہ نے بڑے بڑے کام کئے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

21 اَے زمِین ہِراسان نہ ہو۔ خُوشی اور شادمانی کر کیونکہ خُداوند نے بڑے بڑے کام کِئے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

21 ऐ मुल्क, मत डरना बल्कि शादियाना बजाकर ख़ुशी मना! क्योंकि रब ने अज़ीम काम किए हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

21 اے ملک، مت ڈرنا بلکہ شادیانہ بجا کر خوشی منا! کیونکہ رب نے عظیم کام کئے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




یوئیل 2:21
21 حوالہ جات  

خوف نہ کر کیونکہ تُم پھر پشیمان نہ ہوگی۔ رُسوائی کا خوف نہ کر کیونکہ تُم ذلیل نہ کی جائے گی۔ تُم اَپنا جَوانی کی شرم کو بھُول جائے گی اَور اَپنی بیوگی کی عاؔر کو پھر یاد نہ کرےگی۔


اِس لیٔے تُو ڈر مت، کیونکہ مَیں تیرے ساتھ ہُوں؛ ہِراساں مت ہو، کیونکہ مَیں تیرا خُدا ہُوں۔ مَیں تُجھے تقویّت دُوں گا اَور تیری مدد کروں گا؛ اَور اَپنی صداقت کے داہنے ہاتھ سے تُجھے سنبھالے رہُوں گا۔


’مُجھ سے فریاد کر اَور مَیں تمہاری فریاد سُن کر تُمہیں عظیم، ناقابل فراموش باتیں بتاؤں گا جنہیں تُم نہیں جانتے۔‘


بیابان اَور ویرانہ خُوش ہوں گے؛ صحرا بھی خُوش ہوگا اَور پھُولے گا۔


”لہٰذا اَب خاموش کھڑے رہو اَور اُس عظیم کام کو دیکھو جسے یَاہوِہ تمہاری آنکھوں کے سامنے کرنے والے ہیں۔


پس اَب مَیں نے یروشلیمؔ اَور یہُوداہؔ کے ساتھ بھلائی کرنے کا اِرادہ کیا ہے۔ اِس لئے ڈرو مت۔


”مَیں شمالی فَوج کو تُم سے بہت دُور کر دُوں گا، اَور اُسے خشک اَور بنجر مُلک میں دھکیل دُوں گا، اُس کی صفیں مشرقی بحرمُردار میں اَور صفیں مغربی بحرِ رُوم میں ڈُوب جایٔیں گی۔ اَور اُس سے بدبُو اُٹھے گی؛ جِس سے بُو پھیلے گی۔“ یقیناً اُنہُوں نے نہایت بُرے کام کئے ہیں۔


اَور چاہتا ہُوں کہ تُم یَاہوِہ سے ڈرو اَور اَپنے سارے دِل سے اَور سچّائی سے اُن کی عبادت کرتے رہو۔ ذرا سوچو کہ اُنہُوں نے تمہارے لیٔے کتنے بڑے کام کئے ہیں۔


جَب سے خُدا نے اِنسان کو زمین پر پیدا کیا تَب سے اُن قدیم زمانوں کا حال دریافت کرو جو تمہارے زمانہ سے بہت پہلے گزر چُکے ہیں۔ آسمان کے ایک سِرے سے دُوسرے سِرے تک دریافت کرو۔ کیا اِس طرح کا بڑا کام پہلے کبھی ہُوا تھا یا اَیسی کویٔی بات کبھی سُننے میں آئی تھی؟


دریا تالیاں بجائیں، اَور پہاڑ مِل کر خُوشی سے گائیں؛


اُس کے بعد یَاہوِہ کا یہ کلام رُویا میں اَبرامؔ پر نازل ہُوا: ”اَے اَبرامؔ! خوف نہ کر، مَیں تمہاری سِپر ہُوں اَور تمہارا اجر بہت بڑا ہوگا۔“


”اَور اُس دِن مَیں سُنوں گا،“ یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، مَیں آسمانوں کی سُن کر اُسے جَواب دوں گا، اَور وہ زمین کو جَواب دیں گے؛


اَے آسمانوں، خُوشی سے گاؤ کیونکہ یَاہوِہ نے یہ کیا ہے؛ اَور نیچے اَے زمین، زور سے للکار۔ اَے پہاڑو، اَے جنگلو اَور اُس کے سَب درختو، گا اُٹھو، کیونکہ یَاہوِہ نے یعقوب کا فدیہ دیا ہے، اَور اِسرائیل میں اَپنا جلال ظاہر کیا ہے۔


کیونکہ تُم خُوشی سے نکلوگے اَور سلامتی کے ساتھ روانہ کئے جاؤگے؛ پہاڑ اَور ٹیلے تمہارے سامنے خُوشی کے نغمے گائیں گے، اَور میدان کے تمام درخت تالیاں بجائیں گے۔


اَے خُدا، آپ کی راستبازی آسمان تک پہُنچتی ہے، آپ نے عظیم کارنامے کئے ہیں۔ اَے خُدا، آپ کی مانند کون ہے؟


تُم پیٹ بھرکے کھاؤگے اَور سیر ہوگے، اَور یَاہوِہ اَپنے خُدا کے نام کی تمجید کروگے، جنہوں نے تمہارے لیٔے عجِیب و غریب کام کئے ہیں؛ میرے لوگ پھر کبھی شرمندہ نہ ہوں گے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات