Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یوئیل 1:9 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

9 اناج کی نذریں اَور تپاون نذریں، یَاہوِہ کے گھر سے موقُوف ہو چُکے ہیں۔ یَاہوِہ کی حُضُوری میں خدمت گذار کاہِنؔ ماتم کر رہے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

9 نذر کی قُربانی اور تپاون خُداوند کے گھر سے مَوقُوف ہو گئے۔ خُداوند کے خِدمت گُذار کاہِن ماتم کرتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

9 रब के घर में ग़ल्ला और मै की नज़रें बंद हो गई हैं। इमाम जो रब के ख़ादिम हैं मातम कर रहे हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

9 رب کے گھر میں غلہ اور مَے کی نذریں بند ہو گئی ہیں۔ امام جو رب کے خادم ہیں ماتم کر رہے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




یوئیل 1:9
10 حوالہ جات  

یَاہوِہ کے خدمت گزار کاہِنؔ، بیت المُقدّس کی دیوڑھی اَور قُربان گاہ کے درمیان رو رو کر کہیں۔ اَے یَاہوِہ، ”اَپنے لوگوں پر رحم کیجئے۔ اَپنی مِیراث کی توہین نہ ہونے دیں، اَور نہ ہی اُنہیں غَیر قوموں میں ضرب المثل بننے دیں۔ وہ لوگوں کے درمیان یہ کیوں کہیں کہ اُن کا خُدا کہاں ہے؟“


کون جانتا ہے؟ شاید وہ پلٹ کر رحم کھائے اَور اَیسی برکت دے جائے۔ جو یَاہوِہ تمہارے خُدا کے لیٔے اناج کی نذر اَور تپاون کی نذر کی قُربانی ہو۔


اَے کاہِنوں، ٹاٹ پہن لو اَور ماتم کرو؛ اَے مذبح کے خدمت گزارو، ماتم کرو۔ اَے میرے خُدا کے خدمت گزارو، آؤ اَور ٹاٹ اوڑھے ہُوئے رات گُزارو؛ کیونکہ اناج کی نذر اَور تپاون کی نذر کی قُربانیاں تمہارے خُدا کے گھر سے موقُوف ہو چُکے ہیں۔


وہ یَاہوِہ کے لیٔے مَے کا تپاون نہ دیں گے، نہ ہی اُن کی قُربانیاں اُن کو مقبُول ہُوں گی۔ اَیسی قُربانیاں اُن کے لیٔے ماتم کرنے والوں کی روٹی کی مانند ہُوں گی؛ جتنے لوگ اُسے کھایٔیں گے وہ سَب ناپاک ہوں گے۔ یہ غِذا صِرف اُن ہی کے لیٔے ہوگی؛ یہ یَاہوِہ کے بیت المُقدّس میں نہ آئے گی۔


اَور تُم یَاہوِہ کے کاہِنؔ کہلاؤگے، اَور تُم ہمارے خُدا کی خدمت میں خدمت گزار کہلاؤگے۔ تُم مُختلف قوموں کی دولت کے مزے لوگے، اَور اُن کے مال و متاع پر فخر کروگے۔


کیا ہماری اَپنی آنکھوں کے سامنے رسد موقُوف نہیں ہُوئی۔ اَور ہمارے خُدا کے گھر سے خُوشی اَور شادمانی جاتی نہ رہی؟


”اِسی لیٔے مَیں رو رہا ہُوں اَور میری آنکھیں آنسُو بہا رہی ہیں۔ کویٔی بھی میرے پاس نہیں جو مُجھے تسلّی دے، یا میری رُوح کو تازہ کر دے۔ میرے بچّے مُحتاج ہو گئے ہیں کیونکہ دُشمن غالب آ چُکاہے۔“


صِیّونؔ کی راہیں ماتم کرتی ہیں، کیونکہ اُس کی مُقرّرہ عیدوں کے لیٔے کویٔی نہیں آتا۔ اُس کے تمام پھاٹک ویران پڑے ہیں، اُس کے کاہِنؔ آہیں بھرتے ہیں، اُس کی دوشیزائیں مُصیبت زدہ ہیں، اَور وہ شدید تکلیف میں ہے۔


”لیکن جہاں تک ہمارا تعلّق ہے یَاہوِہ ہمارے خُدا ہیں اَور ہم نے اُنہیں ترک نہیں کیا۔ اَور وہ کاہِنؔ جو یَاہوِہ کی خدمت کرتے ہیں اَہرونؔ کے بیٹے ہیں اَور لیوی اُن کے مددگار ہیں۔


”اَور تُم بنی اِسرائیل میں سے اَپنے بھایٔی اَہرونؔ کو اَور اُس کے بیٹوں نادابؔ، اَبِیہُو، الیعزرؔ اَور اِتمارؔ کو اَپنے پاس رکھنا تاکہ وہ میری بطور کاہِنؔ خدمت کریں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات