Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یوئیل 1:7 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

7 اُس قوم نے میری انگور کی بَیلوں کو اُجاڑ ڈالا اَور میرے اَنجیر کے درختوں کو تباہ کر دیا ہے۔ اُنہُوں نے اُن کی چھال چھیل ڈالی اَور اُنہیں پھینک دیا ہے، جِس سے اُن کی شاخیں سفید ہو گئیں ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

7 اُنہوں نے میرے تاکِستان کو اُجاڑ ڈالا اور میرے انجِیر کے درختوں کو توڑ ڈالا ہے۔ اُنہوں نے اُن کو بِالکُل چِھیل چھال کر پھینک دِیا۔ اُن کی ڈالِیاں سفید نِکل آئِیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

7 नतीजे में मेरे अंगूर की बेलें तबाह, मेरे अंजीर के दरख़्त ज़ाया हो गए हैं। टिड्डियों ने छाल को भी उतार लिया, अब शाख़ें सफ़ेद सफ़ेद नज़र आती हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

7 نتیجے میں میرے انگور کی بیلیں تباہ، میرے انجیر کے درخت ضائع ہو گئے ہیں۔ ٹڈیوں نے چھال کو بھی اُتار لیا، اب شاخیں سفید سفید نظر آتی ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




یوئیل 1:7
12 حوالہ جات  

کیٔی مرتبہ مَیں نے تمہارے باغوں اَور تاکستانوں پر، بادِ سموم اَور پھپھُوندی سے مارا۔ ٹِڈّیوں نے تمہارے اَنجیر اَور زَیتُون کے درختوں کو چٹ کر لیا، یَاہوِہ کا فرمان ہے، تو بھی تُم میری طرف رُجُوع نہ ہُوئے،


مَیں اُسے ویران کردوُں گا، پھر نہ تو وہ چھانٹا جائے گا، نہ ہی اُس میں کاشتکاری ہوگی، اَور اُس میں جھاڑیاں اَور اُونٹ کٹارے اُگیں گے۔ مَیں بادلوں کو حُکم دُوں گا کہ وہ اُس پر نہ برسیں۔“


انگور کی بیل سُوکھ گئی اَور اَنجیر کا درخت مُرجھاگیا؛ انار، کھجور اَور سیب کے درخت الغرض کھیت کے تمام درخت سُوکھ گیٔے ہیں۔ یقیناً بنی آدمؔ کی خُوشی بھی مُرجھا گئی ہے۔


اگرچہ اَنجیر کا درخت نہ پھُولے اَور تاک میں انگور نہ لگیں، زَیتُون پھل نہ دے اَور کھیتوں میں پیداوار نہ ہو، اَور بھیڑ خانوں میں بھیڑیں نہ ہوں اَور مویشی خانے میں مویشی نہ ہوں۔


مَیں اُس کے انگور اَور اَنجیر کے درختوں کو تباہ کر دُوں گا، جسے وہ اَپنے عاشقوں کی طرف سے مِلی ہُوئی اُجرت بتاتی ہے؛ مَیں اُنہیں جنگل بنا دُوں گا، اَور جنگلی جانور اُنہیں کھا جایٔیں گے۔


” ’یَاہوِہ فرماتے ہیں، مَیں اُن کی فصل تباہ کر دُوں گا، انگور کی شاخوں پر انگور نہ ہوں گے۔ نہ درختوں پر اَنجیر ہوں گے، اَور اُن کے پتّے مُرجھا جایٔیں گے۔ جو کچھ مَیں نے اُنہیں دیا ہے وہ سَب اُن سے لے لیا جائے گا۔‘ “


نئی مہ خشک ہو جاتی ہے اَور انگور کی بیل مُرجھا جاتی ہے؛ اَور رنگ رلیاں منانے والے تمام لوگ کراہتے ہیں۔


خُدا نے اُن کی انگور کی بیلیں اَور اَنجیر کے درخت اَور اُن کے حُدوُد میں تمام درخت تباہ کر دئیے۔


اُنہُوں نے وہاں کی تمام زمین کو ڈھانک دیا یہاں تک کہ وہ سیاہ نظر آنے لگی اَور کھیتوں میں جو کُچھ اُگا ہُوا تھا اُسے اَور درختوں کے پھلوں کو جو اولوں کی مار سے بچ گیٔے تھے چٹ کر گئیں اَور سارے مُلک مِصر میں درختوں اَور پَودوں پر کویٔی سبز پتّہ باقی نہ بچا۔


اَور ٹِڈّیوں نے سارے مِصر پر حملہ کیا اَور اُن کے جھُنڈ کے جھُنڈ اُس مُلک کے ہر حِصّہ میں جا ٹِکے۔ ٹِڈّیوں کی اَیسی وَبا نہ پہلے کبھی آئی تھی اَور نہ آئے گی۔


خُوشنما کھیتوں، اَور پھلدار انگور کی بَیلوں کے لیٔے، اَپنی چھاتِیاں پیٹو


مَیں کیڑوں کو تمہاری فصل چٹ کر جانے سے روکوں گا اَور تمہارے تاکستان میں انگور کے پھل پکنے سے پہلے کچّے نہیں گریں گے،“ یہ قادرمُطلق یَاہوِہ کا فرمان ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات