Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یوئیل 1:18 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

18 مویشی کیسے کراہ رہے ہیں! ریوڑ چکّر کاٹ رہے ہیں کیونکہ اُن کے لیٔے چراگاہ نہیں ہے؛ یہاں تک کہ بھیڑوں کے گلّے بھی بدحال ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

18 جانور کَیسے کراہتے ہیں! گائے بَیل کے گلّے پریشان ہیں کیونکہ اُن کے لِئے چراگاہ نہیں ہے۔ ہاں بھیڑوں کے گلّے بھی نیست ہو گئے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

18 हाय, मवेशी कैसी दर्दनाक आवाज़ निकाल रहे हैं! गाय-बैल परेशानी से इधर-उधर फिर रहे हैं, क्योंकि कहीं भी चरागाह नहीं मिलती। भेड़-बकरियों को भी तकलीफ़ है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

18 ہائے، مویشی کیسی درد ناک آواز نکال رہے ہیں! گائےبَیل پریشانی سے اِدھر اُدھر پھر رہے ہیں، کیونکہ کہیں بھی چراگاہ نہیں ملتی۔ بھیڑبکریوں کو بھی تکلیف ہے۔

باب دیکھیں کاپی




یوئیل 1:18
10 حوالہ جات  

اِس لیٔے مُلک کی زمین سُوکھ جاتی ہے، اَور اُس کے باشِندے ناتواں ہو رہے ہیں؛ اَور زمین کے جانور اَور ہَوا کے پرندے اَور سمُندر کی مچھلیاں مَر رہی ہیں۔


آخِر کب تک زمین خشک پڑی رہے گی اَور کب تک کھیت کی گھاس سُوکھتی رہے گی؟ چونکہ اِس مُلک کے باشِندے بدکار ہیں، اِس لیٔے چرندے اَور پرندے غارت ہو گئے۔ کیونکہ اُن لوگوں نے کہا، ”وہ ہمارا اَنجام نہ دیکھیں گے۔“


ہم جانتے ہیں کہ ساری خِلقتؔ آج تک کراہتی ہے گویا کہ وہ دردِزہ میں مُبتلا ہے۔


یہاں تک کی جنگلی جانور بھی آپ کے لیٔے ہانپتے ہیں؛ پانی کے چشمے سُوکھ چُکے ہیں اَور آگ نے بیابان کی چراگاہوں کو بھسم کر ڈالا ہے۔


اَور احابؔ نے عبدیاہؔ سے فرمایا، ”مُلک کے طُول و عرض میں گشت کرتے ہویٔے پانی کے تمام چشموں اَور وادیوں میں جاؤ، شاید ہمیں گھوڑوں اَور خچّروں کو زندہ رکھنے کے لیٔے گھاس مِل جائے، اَور ہمارے جانوروں میں سے کسی کے مرنے کی نَوبَت نہ آئے۔“


بادشاہ شُلومونؔ اَور بنی اِسرائیل کی تمام جماعت نے جو اُس وقت اُن کے ساتھ وہاں صندُوق کے سامنے جمع ہوئی تھی اَور صندُوق کے آگے اِس کثرت سے بھیڑ، بکریاں اَور بَیل ذبح کر رہے تھے کہ اُن کا شُمار کرنا ناممکن ہو گیا تھا۔


عامُوسؔ نبی نے فرمایا، یَاہوِہ صِیّونؔ سے دہاڑتے ہیں اَور یروشلیمؔ سے گرجتے ہیں، چرواہوں کی چراگاہیں سُوکھ رہی ہیں، اَور کرمِلؔ کی چوٹی مُرجھا رہی ہے۔


اگرچہ اَنجیر کا درخت نہ پھُولے اَور تاک میں انگور نہ لگیں، زَیتُون پھل نہ دے اَور کھیتوں میں پیداوار نہ ہو، اَور بھیڑ خانوں میں بھیڑیں نہ ہوں اَور مویشی خانے میں مویشی نہ ہوں۔


اِس لیٔے تمہاری وجہ سے آسمان سے شبنم نہیں گرتی اَور زمین اَپنی پُوری فصل نہیں دیتی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات