Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یوئیل 1:15 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

15 اُس دِن پر افسوس! کیونکہ یَاہوِہ کا دِن نزدیک ہے، اَور وہ قادرمُطلق کی طرف سے تباہی کی مانند آئے گا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

15 اُس روز پر افسوس! کیونکہ خُداوند کا روز نزدِیک ہے۔ وہ قادرِ مُطلق کی طرف سے بڑی ہلاکت کی مانِند آئے گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

15 उस दिन पर अफ़सोस! क्योंकि रब का वह दिन क़रीब ही है जब क़ादिरे-मुतलक़ हम पर तबाही नाज़िल करेगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

15 اُس دن پر افسوس! کیونکہ رب کا وہ دن قریب ہی ہے جب قادرِ مطلق ہم پر تباہی نازل کرے گا۔

باب دیکھیں کاپی




یوئیل 1:15
18 حوالہ جات  

افسوس، وہ دِن کس قدر ہولناک ہوگا! اُس کی مثال ہی نہیں۔ وہ یعقوب کے لیٔے مُصیبت کا وقت ہوگا، لیکن وہ اُس سے رِہائی پایٔےگا۔


اِس سے پہلے کہ یَاہوِہ کا خوفناک روزِ عظیم آئے، آفتاب تاریک ہو اَور ماہتاب خُون کی طرح سُرخ ہو جائے گا۔


یَاہوِہ اَپنی فَوج کے آگے ہوکر بُلند آواز سے گرجتا ہے؛ کیونکہ اُن کی فَوج لاتعداد ہے، اَور اُن کے حُکم بردار زبردست ہیں۔ یَاہوِہ کا دِن عظیم ہے؛ وہ نہایت خوفناک ہے۔ کون اُسے برداشت کر سکےگا؟


کیونکہ اُن کے غضب کا روز عظیم آ پہُنچا ہے، اَور اَب کون زندہ بچ سَکتا ہے؟“


اَے بھائیوں اَور بہنوں! ایک دُوسرے کی شکایت کرنے اَور بُڑبُڑانے سے باز رہو تاکہ تُم سزا نہ پاؤ۔ دیکھو! اِنصاف کرنے والا دروازہ پر کھڑا ہے۔


لیکن خُداوؔند بدکار لوگوں پر ہنستے ہیں، کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ اُن کی بربادی کا دِن (یعنی عدالت کا دِن) آ رہاہے۔


لیکن وہ دِن خُداوؔند، قادرمُطلق یَاہوِہ کا یومِ اِنتقام ہے، یہ اُن کا اَپنے دُشمنوں سے اِنتقام لینے کا دِن ہے۔ تلوار سیر ہونے تک چلتی ہی رہے گی، اَور جَب تک اُن کی تلوار خُون پی کر اَپنی پیاس نہ بُجھا لے، وہ نہیں رُکے گی کیونکہ خُداوؔند، قادرمُطلق یَاہوِہ، شمالی سرزمین میں دریائے فراتؔ کے کنارے قُربانی گذرانیں گے۔


کیونکہ وہ دِن نزدیک ہے، یَاہوِہ کا دِن قریب ہے۔ یعنی بادلوں کا دِن، اَور قوموں کی سزا کا وقت۔


فیصلہ کی وادی میں ہُجوم ہی ہُجوم ہے! کیونکہ فیصلہ کی وادی میں یَاہوِہ کا دِن نزدیک ہے۔


کیونکہ سَب قوموں کے واسطے، یَاہوِہ کا مُقرّر دِن نزدیک ہے، جَیسا تُم نے کیا ہے وَیسا ہی تمہارے ساتھ بھی کیا جائے گا؛ تمہارا کیا ہُوا تمہارے ہی سَر پر آئے گا۔


یَاہوِہ قادر کے سامنے خاموش رہو، کیونکہ یَاہوِہ کا دِن نزدیک ہے۔ یَاہوِہ نے ایک قُربانی تیّار کی ہے اَور جِن کو اُس نے مدعو کیا ہے اُنہیں مخصُوص کیا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات