Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یوئیل 1:14 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

14 مُقدّس روزہ کا اعلان کرو؛ اَور مُقدّس اِجتماع طلب کرو۔ رہنماؤں کو اَور مُلک کے تمام باشِندوں کو یَاہوِہ اَپنے خُدا کے گھر میں آنے کا فرمان سُناؤ، اَور یَاہوِہ سے فریاد کرو۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

14 روزہ کے لِئے ایک دِن مُقدّس کرو۔ مُقدّس محفِل فراہم کرو۔ بزُرگوں اور مُلک کے تمام باشِندوں کو خُداوند اپنے خُدا کے گھر میں جمع کر کے اُس سے فریاد کرو۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

14 मुक़द्दस रोज़े का एलान करो। लोगों को ख़ास इजतिमा के लिए बुलाओ। बुज़ुर्गों और मुल्क के तमाम बाशिंदों को रब अपने ख़ुदा के घर में जमा करके बुलंद आवाज़ से रब से इल्तिजा करो।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

14 مُقدّس روزے کا اعلان کرو۔ لوگوں کو خاص اجتماع کے لئے بُلاؤ۔ بزرگوں اور ملک کے تمام باشندوں کو رب اپنے خدا کے گھر میں جمع کر کے بلند آواز سے رب سے التجا کرو۔

باب دیکھیں کاپی




یوئیل 1:14
15 حوالہ جات  

بَلکہ ہر اِنسان اَور حَیوان ٹاٹ اوڑھے اَور فوراً خُدا سے فریاد کرے۔ اَور ہر شخص اَپنی بُری روِش اَور ظُلم سے باز آئے۔


اِس وقت سارے یہُودیؔہ کے تمام مَرد اَپنی بیویوں، چُھوٹے بچّوں کے ساتھ یَاہوِہ کے حُضُور میں کھڑے تھے۔


اَور سات دِن تک یَاہوِہ کے حُضُور آتِشی قُربانیاں پیش کرنا اَور آٹھویں دِن مُقدّس اِجتماع کرنا اَور یَاہوِہ کے حُضُور آتِشی قُربانی پیش کرنا۔ وہ اِس عید کا آخِری اِجتماع ہوگا۔ لہٰذا اُس دِن روزمرّہ کا کویٔی کام نہ کرنا۔


عزراؔ نے پہلے دِن سے لے کر آخِری دِن تک روزانہ خُدا کی کِتاب تورہ میں سے پڑھا اَور اُنہُوں نے سات دِن تک عید منائی اَور آٹھویں دِن دستور کے مُطابق اِجتماع ہُوا۔


تَب یِہُو نے فرمان جاری کیا، ”بَعل کے اِعزاز میں ایک خاص جلسہ کا اعلان کرو۔“ لہٰذا اُنہُوں نے سَب جگہ مُنادی کر دی۔


”جا، اَور شُوشنؔ میں مَوجُود تمام یہُودیوں کو جمع کر اَور تُم سَب میرے لیٔے تین دِن اَور رات تک روزہ رکھو، کھانے پینے سے ہاتھ کھینچ لو۔ میں اَور میری خادِمائیں بھی تمہاری طرح روزہ رکھیں گی۔ اِس کے بعد میں بادشاہ کے حُضُور میں جاؤں گی حالانکہ یہ خِلاف قانُون ہے لیکن اگر مُجھے ہلاک ہونا ہی ہے تو ہونے دو۔“


شاہِ یہُودیؔہ یہُویقیمؔ بِن یُوشیاہؔ کے دَورِ حُکومت کے پانچویں سال کے نویں مہینے میں یروشلیمؔ کے سبھی باشِندوں نے اَور یہُودیؔہ کے شہروں سے آئے ہُوئے سبھی لوگوں نے یَاہوِہ کے حُضُور میں روزے رکھنے کا اعلان کیا۔


اَے رہنماؤں سُنو؛ اَے مُلک کے تمام باشِندو کان لگا کر میری بات سُنو۔ کیا تمہارے یا، آپ کے آباؤاَجداد کے زمانے میں؟ تمہارے آباؤاَجداد کے ایّام میں کبھی اَیسا ہُوا؟


تَب نینوہؔ کے باشِندے خُدا پر ایمان لائے اَور روزہ کا اعلان کیا اَور بڑے سے چُھوٹے تک سَب نے ٹاٹ اوڑھا۔“


اَے بے شرم قوم کے لوگو، ایک جگہ جمع ہو جاؤ، ایک جگہ!


”یہُودیؔہ ماتم کر رہاہے، اَور اُس کے شہری پھاٹکوں پر ماتمی حالت میں تھکے ماندے پڑے ہیں؛ وہ مُلک کے لیٔے ماتم کرتے ہیں، اَور یروشلیمؔ کا کراہنا آسمان کی بُلندیوں تک پہُنچ رہاہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات