Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یوئیل 1:12 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

12 انگور کی بیل سُوکھ گئی اَور اَنجیر کا درخت مُرجھاگیا؛ انار، کھجور اَور سیب کے درخت الغرض کھیت کے تمام درخت سُوکھ گیٔے ہیں۔ یقیناً بنی آدمؔ کی خُوشی بھی مُرجھا گئی ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

12 تاک خُشک ہو گئی۔ انجِیر کا درخت مُرجھا گیا۔ انار اور کھجُور اور سیب کے درخت ہاں مَیدان کے تمام درخت مُرجھا گئے اور بنی آدمؔ سے خُوشی جاتی رہی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

12 अंगूर की बेल सूख गई, अंजीर का दरख़्त मुरझा गया है। अनार, खजूर, सेब बल्कि फल लानेवाले तमाम दरख़्त पज़मुरदा हो गए हैं। इनसान की तमाम ख़ुशी ख़ाक में मिलाई गई है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

12 انگور کی بیل سوکھ گئی، انجیر کا درخت مُرجھا گیا ہے۔ انار، کھجور، سیب بلکہ پھل لانے والے تمام درخت پژمُردہ ہو گئے ہیں۔ انسان کی تمام خوشی خاک میں ملائی گئی ہے۔

باب دیکھیں کاپی




یوئیل 1:12
19 حوالہ جات  

لوگ مہ کے لیٔے سڑکوں پر چِلّا رہے ہیں؛ ہر خُوشی غم میں بدل گئی ہے، زمین کی تمام خُوشیاں نابود ہو چُکی ہیں۔


میوے کے باغوں سے خُوشی اَور شادمانی چھین لی گئی؛ نہ تاکستان میں کویٔی گاتا یا للکارتا ہے؛ نہ ہی کویٔی حوضوں میں انگور پامال کرکے اُن کا رس نکالتا ہے، کیونکہ مَیں نے سَب شور و غُل بند کر دیا ہے۔


کیا ہماری اَپنی آنکھوں کے سامنے رسد موقُوف نہیں ہُوئی۔ اَور ہمارے خُدا کے گھر سے خُوشی اَور شادمانی جاتی نہ رہی؟


کھیت تباہ ہو گئے، اَور زمین خشک ہو گئی؛ اناج برباد ہو گیا، اَور نئی مَے سُوکھ گئی، اَور زَیتُون کا تیل ختم ہو گیا۔


جَیسا جنگلی درختوں کے درمیان ایک سیب کا درخت، وَیسا ہی تمام نوجوانوں میں میرا محبُوب ہے۔ میں اُس کے سایہ میں بیٹھ کر لُطف اُٹھاتی ہُوں، اَور اُس کا پھل مُجھے کتنا میٹھا لگتا ہے۔


کیا ابھی تک کوئی بیج کھتّے میں بچا ہے؟ ابھی تک انگور، اَنجیر، انار اَور زَیتُون کے درختوں میں کوئی پھل نہیں لگا ہے۔ لیکن آج ہی کے دِن سے میں تُمہیں برکت دیتا رہُوں گا۔


مُوآب کے باغات اَور کھیتوں سے خُوشی اَور شادمانی غائب ہو چُکی ہے۔ حوض میں سے مَے کا بہاؤ بندہو گیا ہے؛ اَب کویٔی خُوشی سے للکارتے ہُوئے انگور نہیں روندتا۔ حالانکہ للکاریں سُنایٔی دیتی ہیں، لیکن وہ خُوشی کی نہیں ہیں۔


حُورونایمؔ سے چیخ و پُکار سُنایٔی دیتی ہے، وہ نہایت شدید تباہی اَور بربادی کی چیخیں ہیں۔


آپ نے قوم کو بڑھایا اَور اُن کی خُوشی میں اِضافہ کر دیا؛ وہ تیرے سامنے خُوشی مناتے ہیں ٹھیک اُسی طرح جَیسے فصل کاٹتے وقت یا مالِ غنیمت تقسیم کرتے وقت لوگ خُوشی مناتے ہیں۔


تُم تو اناروں کے پَودے کا ایک باغیچہ ہو، جِس میں نفیس پھل، حِنا اَور جٹاماسی بھی ہیں،


راستباز کھجور کے درخت کی مانند لہلہائیں گے، اَور لبانونؔ کے دیودار کی مانند بڑھیں گے؛


آپ نے میرے دِل میں اِس سے کہیں زِیادہ خُوشی بخشی ہے، جو اُنہیں اناج، اَور نئے انگوری شِیرے کی فراوانی سے حاصل ہوتی ہے۔


جَب وہ اِشکلؔ کی وادی میں پہُنچے تو اُنہُوں نے ایک شاخ کاٹ لی جِس میں انگور کا صِرف ایک گُچّھا تھا جسے اُن میں سے دو آدمی ایک لاٹھی پر لٹکایٔے ہویٔے تھے۔ اَور وہ کچھ انار اَور اَنجیر بھی لے آئے۔


نئی مہ خشک ہو جاتی ہے اَور انگور کی بیل مُرجھا جاتی ہے؛ اَور رنگ رلیاں منانے والے تمام لوگ کراہتے ہیں۔


لیکن دُوسرے دِن صُبح سویرے خُدا نے ایک کیڑا بھیجا جِس نے پتّوں والی بیل کی جڑ کو کاٹ ڈالا اَور وہ سُوکھ گیا۔


مَیں کیڑوں کو تمہاری فصل چٹ کر جانے سے روکوں گا اَور تمہارے تاکستان میں انگور کے پھل پکنے سے پہلے کچّے نہیں گریں گے،“ یہ قادرمُطلق یَاہوِہ کا فرمان ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات