Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




ایوب 8:3 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 کیا خُدا اِنصاف سے کام نہیں لیتا؟ کیا قادرمُطلق اِنصاف کا خُون کرتا ہے؟

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

3 کیا خُدا بے اِنصافی کرتا ہے؟ کیا قادرِ مُطلق عدل کا خُون کرتا ہے؟

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

3 क्या अल्लाह इनसाफ़ का ख़ून कर सकता, क्या क़ादिरे-मुतलक़ रास्ती को आगे पीछे कर सकता है?

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

3 کیا اللہ انصاف کا خون کر سکتا، کیا قادرِ مطلق راستی کو آگے پیچھے کر سکتا ہے؟

باب دیکھیں کاپی




ایوب 8:3
29 حوالہ جات  

لہٰذا تُمہیں یَاہوِہ کا خوف رہے اِس لیٔے احتیاط سے فیصلہ سُنانا کیونکہ یَاہوِہ ہمارے خُدا کے ہاں نااِنصافی یا جانِبداری یا رشوت خوری نہیں ہے۔“


وہ ہماری چٹّان ہیں، اُن کی صنعت کامل ہے، کیونکہ اُن کی سَب راہیں اِنصاف والی ہیں۔ وہ وفادار خُدا ہیں جو بدی سے مُبرّا ہیں، وہ راستباز اَور عادل ہیں۔


آپ یہ ہرگز نہ ہونے دیں گے، راستبازوں کو بدکاروں کے ساتھ مار دیا جائے اَور راستبازوں اَور بدکاروں دونوں کے ساتھ یکساں سلُوک کیا جائے۔ آپ اَیسا ہرگز نہ ہونے دیں گے! کیا ساری دُنیا کا مُنصِف اِنصاف سے کام نہ لے گا؟“


یَاہوِہ نے ہم پر یہ آفت نازل کرنے میں پس و پیش نہ کی کیونکہ یَاہوِہ ہمارا خُدا جو کچھ کرتا ہے وہ راستبازی سے ہی کرتا ہے۔ پھر بھی ہم نے اُس کی اِطاعت نہ کی۔


پھر مَیں نے قُربان گاہ میں سے یہ آواز سُنی: ”ہاں، اَے خُداوؔند خُدا، قادرمُطلق، بے شک آپ کے فیصلے برحق اَور راست ہیں۔“


اَور وہ خُدا کے خادِم مَوشہ کا نغمہ اَور برّہ کا نغمہ گا رہے تھے، آپ کے کام کتنے عظیم اَور عجِیب ہیں، ”اَے خُداوؔند خُدا، قادرمُطلق، تیری راہیں برحق اَور راست ہیں۔ قوموں کے اَے اَزلی بادشاہ،


لیکن تمہارا دِل اِتنا سخت ہو گیا کہ تُم تَوبہ نہیں کرتے، لہٰذا تُم اَپنے حق میں اُس روز قہر کے لیٔے غضب کما رہے ہو، جَب خُدا کا سچّا اِنصاف ظاہر ہوگا۔


پھر بھی اَے بنی اِسرائیل، ’تُم کہتے ہو کہ خُداوؔند کا رویّہ راست نہیں ہے۔‘ لیکن مَیں تُم میں سے ہر ایک کا اُس کی اَپنی روِش کے مُطابق اِنصاف کروں گا۔“


”پھر بھی تیرے ہم وطن کہتے ہیں: ’یَاہوِہ کا رویّہ راست نہیں ہے۔‘ حالانکہ خُود اُن کی روِش غلط ہے۔


”پھر بھی تُم کہتے ہو، ’خُداوؔند کی روِش منصفانہ نہیں ہے۔‘ اَے بنی اِسرائیل سُنو کیا میری روِش راست نہیں؟ یا تمہاری روِشیں ناراست نہیں؟


بادشاہ جبّار ہے، اُسے عدل عزیز ہے، آپ نے اِنصاف قائِم کیا ہے؛ آپ نے یعقوب میں وُہی کیا جو اِنصاف اَور راستی ہے۔


راستبازی اَور اِنصاف آپ کے تخت کی بُنیاد ہیں؛ شفقت و مَحَبّت اَور وفاداری آپ کے آگے آگے چلتی ہیں۔


”کیا، تُم میرے اِنصاف کو باطِل ٹھہراؤگے؟ خُود کو راست ٹھہرانے کے لیٔے کیا تُم مُجھے مُلزم قرار دوگے؟


”جو قادرمُطلق کی شکایت کرتا ہے، کیا اُس کی تادیب نہیں ہونا چاہئے؟ جو خُدا پر اِلزام لگاتاہے اُسے اُن باتوں کا جَواب بھی دینا ہوگا۔“


تُو یقین کر کہ خُدا اُن کی جھُوٹی فریاد نہیں سُنتا؛ اَور قادرمُطلق اُس کی طرف غور نہیں کرتا۔


”ایُّوب دعویٰ کرتے ہیں، ’میں بے قُصُور ہُوں،‘ لیکن خُدا نے میری حق تلفی کی ہے۔


اَور وہ اَپنی آنکھوں سے اَپنی تباہی دیکھ لے؛ وہ قادرمُطلق کا قہر بھی خُود ہی پیئے۔


آخِر قادرمُطلق ہے کون جو ہم اُن کی خدمت کریں؟ اُن سے دعا کریں تو ہمیں کیا حاصل ہوگا؟


”حالانکہ میں پُکار پُکار کر کہتا ہُوں، ’مُجھ پر ظُلم ہُواہے!‘ تَب بھی مُجھے کویٔی جَواب نہیں ملتا؛ حالانکہ میں مدد کے لیٔے دہائی دیتا ہُوں لیکن اِنصاف نہیں ملتا۔


کیا مُجھ پر ظُلم کرنے سے تُمہیں خُوشی ہوتی ہے، اَور اَپنے ہاتھوں کی صنعت کی حقارت کرنا اَچھّا لگتا ہے، تُو بدکار اِنسانوں کے منصُوبوں پر مُسکراتا ہے؟


”میں خُوب جانتا ہُوں کہ یہ سچ ہے۔ لیکن ایک فانی اِنسان خُدا کے حُضُور کیسے راستباز ٹھہر سَکتا ہے؟


’کیا فانی اِنسان خُدا سے زِیادہ راستباز ہو سَکتا ہے؟ یا آدمی اَپنے خالق خُدا سے زِیادہ پاک ہو سَکتا ہے؟


مَیں نے دُور دُور سے علم حاصل کیا ہے؛ میں اَپنے خالق کو عادل تسلیم کرتا ہُوں۔


کس نے اُن کے لیٔے راہیں تجویز کیں، یا اُن سے کہا ہو، ’تُم نے ناراستی کی ہے‘؟


قادرمُطلق تک ہماری رسائی نہیں ہو سکتی، وہ قُدرت میں اعلیٰ ہیں؛ وہ اَپنے عدل میں عظیم اَور راستبازی میں غنی ہیں، وہ ہم پر ظُلم نہیں کرتے۔


تُم یہ جان لو کہ خُدا نے میرے ساتھ بےاِنصافی کی ہے اَور مُجھے اَپنے جال سے گھیرلیا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات