Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




ایوب 7:9 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

9 جِس طرح ایک بادل دفعتاً غائب ہو جاتا ہے اَور پھر نظر نہیں آتا، اُسی طرح جو قبر میں اُتر جاتا ہے پھر کبھی نہیں لَوٹتا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

9 جَیسے بادل پھٹ کر غائِب ہو جاتا ہے وَیسے ہی وہ جو قبر میں اُترتا ہے پِھر کبھی اُوپر نہیں آتا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

9 जिस तरह बादल ओझल होकर ख़त्म हो जाता है उसी तरह पाताल में उतरनेवाला वापस नहीं आता।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

9 جس طرح بادل اوجھل ہو کر ختم ہو جاتا ہے اُسی طرح پاتال میں اُترنے والا واپس نہیں آتا۔

باب دیکھیں کاپی




ایوب 7:9
14 حوالہ جات  

جَیسے زمین پر گِرے ہُوئے پانی کو دوبارہ جمع نہیں کیا جا سَکتا وَیسے ہی ہمیں موت کے مُنہ میں چلے جاناہے۔ لیکن خُدا کسی کی جان نہیں لیتا بَلکہ اُس کی بجائے وہ اَیسے وسائل پیدا کر دیتاہے کہ جَلاوطن کیا ہُوا شخص بھی اُس سے دُور نہ رہے۔


مُجھ سے نظر ہٹا لیں تاکہ میں تازہ دَم ہو جاؤں اِس سے پہلے کہ رحلت کروں اَور نِیست ہو جاؤں۔“


مُجھ پر دہشت طاری ہے؛ میری عظمت جا چُکی ہے جَیسے ہَوا اُسے اُڑا لے گئی ہو، میری سلامتی بادل کی طرح غائب ہو چُکی ہے۔


”اَب چند سال جو باقی ہیں وہ بھی گزر جایٔیں گے پھر مَیں سفر پر روانہ ہو جاؤں گا اَور واپس نہ آؤں گا۔


اِس سے قبل کہ میں چلا جاؤں، جہاں سے کویٔی واپس نہیں آتا، ظلمت اَور موت کے سایہ کی جگہ،


لیکن اَب جَب کہ وہ مَر چُکاہے تو میں روزہ کیوں رکھوں گا؟ کیا میں اُسے پھر واپس لا سَکتا ہُوں؟ میں ہی اُس کے پاس جاؤں گا لیکن وہ لَوٹ کر میرے پاس نہیں آئے گا۔“


مَیں نے کہا: ”مَیں یَاہوِہ کو پھر نہ دیکھ پاؤں گا، ہاں یَاہوِہ کو زندوں کی زمین پر نہ دیکھ پاؤں گا؛ نہ ہی نَوع اِنسان پر نگاہ کر سکوں گا، اَور نہ اُن لوگوں کے ساتھ رہ سکوں گا جو اَب اِس دُنیا میں بستے ہیں۔


وہ بادلوں میں رطوبت بھر دیتے ہیں؛ اَور اُن میں سے اَپنی بجلی مُنتشر کرتے ہیں۔


وہ تو آسمان سے بھی زِیادہ اُونچی ہیں، تُم کیا کر سکتے ہو؟ وہ تو پاتال سے بھی زِیادہ گہری ہیں، تُم کیا جان سکتے ہو؟


ورنہ اِس وقت مَیں سکون سے لیٹا ہوتا؛ اَور آرام کی نیند سو رہا ہوتا۔


اگر پاتال ہی وہ گھر ہے جِس کی میں اُمّید کروں، اَور مَیں اَندھیرے میں اَپنا بِستر بچھا لُوں،


کیا وہ بھی پاتال کے دروازے تک میرے ساتھ چلے گی؟ کیا ہم ایک ساتھ خاک میں مِل جایٔیں گے؟“


وہ مَر گیٔے اَور اَب زندہ باقی نہیں؛ مُردہ رُوحیں پھر زندہ نہ ہوں گی۔ آپ نے اُنہیں سزا دی اَور اُنہیں نابود کر دیا؛ یہاں تک کہ آپ نے اُن کی یاد تک مٹا دی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات