Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




ایوب 7:7 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

7 یا خُدا! یاد کریں کہ میری زندگی ہَوا کی مانند ہے؛ میری آنکھیں پھر کبھی خُوشی نہ دیکھیں گی۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

7 آہ! یاد کر کہ میری زِندگی ہوا ہے اور میری آنکھ خُوشی کو پِھر نہ دیکھے گی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

7 ऐ अल्लाह, ख़याल रख कि मेरी ज़िंदगी दम-भर की ही है! मेरी आँखें आइंदा कभी ख़ुशहाली नहीं देखेंगी।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

7 اے اللہ، خیال رکھ کہ میری زندگی دم بھر کی ہی ہے! میری آنکھیں آئندہ کبھی خوش حالی نہیں دیکھیں گی۔

باب دیکھیں کاپی




ایوب 7:7
16 حوالہ جات  

جَب کہ سچ تو یہ کہ تُم یہ بھی نہیں جانتے کہ کل کیا ہوگا؟ ذرا سُنو تو؛ تمہاری زندگی ہے ہی کیا؟ وہ صِرف دُھواں کی مانند ہے جو تھوڑی دیر کے لیٔے نظر آتی اَور پھر غائب ہو جاتی ہے۔


خُدا کو یاد تھا کہ وہ محض بشر ہیں، اَور ہَوا کا جھونکا جو واپس نہیں آتا۔


اَے یَاہوِہ، آپ تو جانتے ہیں کہ میرے ساتھ کیا ہو رہاہے؛ مُجھے یاد فرمائیں اَور میرا خیال کریں اَور میرے ستانے والوں سے میرا اِنتقام لیں۔ مُجھے وقت دیجئے، مُجھے جَوانی میں ہی مرنے نہ دیں، غور فرمائیں کہ مَیں نے آپ کی خاطِر کس قدر ملامت برداشت کی ہے۔


یاد کریں کہ میری زندگی کس قدر تیزرَو ہے، آپ نے سَب بنی آدمؔ کو فُضول ہی پیدا کیا!


اَے خُداوؔند، یاد کریں کہ کس طرح آپ کے بندوں کا مضحکہ اُڑایا گیا، اَور مَیں اَپنے سینے میں ساری قوموں کے طعنے لیٔے پھرتا ہُوں۔


اَے یَاہوِہ، یاد رکھیں کہ کس طرح دُشمن نے آپ کا مضحکہ اُڑایا، اَور کس طرح ایک جاہل قوم نے آپ کے نام کی بےحُرمتی کی۔


اَے خُدا، اُٹھیں اَور اَپنا مُقدّمہ آپ ہی لڑیں؛ یاد کریں کہ احمق دِن بھر کس طرح آپ کا مضحکہ اُڑاتے ہیں۔


یاد کر کہ تُونے مُجھے چکنی مٹّی کی طرح گوندھا۔ تو کیا اَب تُو مُجھے پھر خاک میں مِلائے گا؟


”میری زندگی کے دِن ہرکارے سے بھی زِیادہ تیزرَو ہیں؛ وہ میری خُوشی نہیں دیکھتے، بس پھُر سے اُڑ جاتے ہیں۔


”اُن ہدایات کو یاد کریں جو آپ نے اَپنے خادِم مَوشہ کو دی تھیں، ’اگر تُم نافرمانی کروگے تو مَیں تُمہیں تمام قوموں کے درمیان پراگندہ کر دُوں گا۔


اُن کے باپ یعقوب نے اُن سے کہا، ”تُم نے مُجھے میرے بچّوں سے محروم کر دیا۔ یُوسیفؔ نہیں رہا اَور شمعُونؔ بھی نہیں رہا اَور اَب تُم بِنیامین کو بھی لے جانا چاہتے ہو۔ ہر چیز میرے مُخالف ہے!“


مُجھے اَپنی زندگی سے نفرت ہے، میں ہمیشہ زندہ نہیں رہُوں گا۔ مُجھے میرے حال پر چھوڑ دو کیونکہ میری زندگی کا اَب کویٔی مقصد نہیں۔


کیٔی لوگ پُوچھتے ہیں، ”کون ہمیں کچھ بھلائی دِکھائے گا؟“ اَے یَاہوِہ، اَپنے چہرہ کا نُور ہم پر چمکائیں،


کیا میری زندگی چند روزہ نہیں؟ مُجھے چھوڑ دے تاکہ میں چند لمحے خُوشی میں گزار سکوں۔


”دراصل اِنسان محض ایک چلتا پھرتا سایہ ہے: وہ سرگرم رہتاہے لیکن اُس سے کیا فائدہ؛ وہ دولت جمع کرتا ہے لیکن یہ نہیں جانتا کہ وہ کس کے ہاتھ لگے گی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات