Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




ایوب 7:11 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

11 ”چنانچہ مَیں خاموش نہ رہُوں گا؛ شدید رُوحانی تلخی کی حالت میں بولُوں گا، جان کنی کے وقت شکایت کروں گا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

11 اِس لِئے مَیں اپنا مُنہ بند نہیں رکھُّوں گا۔ مَیں اپنی رُوح کی تلخی میں بولتا جاؤُں گا۔ مَیں اپنی جان کے عذاب میں شِکوہ کرُوں گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

11 चुनाँचे मैं वह कुछ रोक नहीं सकता जो मेरे मुँह से निकलना चाहता है। मैं रंजीदा हालत में बात करूँगा, अपने दिल की तलख़ी का इज़हार करके आहो-ज़ारी करूँगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

11 چنانچہ مَیں وہ کچھ روک نہیں سکتا جو میرے منہ سے نکلنا چاہتا ہے۔ مَیں رنجیدہ حالت میں بات کروں گا، اپنے دل کی تلخی کا اظہار کر کے آہ و زاری کروں گا۔

باب دیکھیں کاپی




ایوب 7:11
20 حوالہ جات  

میں بڑے اِسرائیلی مجمع میں صداقت کی بشارت دیتا ہُوں؛ میں اَپنا مُنہ بند نہیں کرتا، اَے یَاہوِہ، یہ تو آپ کو مَعلُوم ہی ہے۔


”میں اَپنی زندگی سے بیزار ہو چُکا ہُوں؛ لہٰذا میں دِل کھول کر شکوہ کروں گا۔ اَور تلخ رُوح کی بھڑاس نکال دُوں گا۔


حنّہؔ کا دِل دُکھ سے بھرا ہُوا تھا۔ وہ رو رو کر یَاہوِہ سے دعا کرنے لگی


جو تکلیف مَیں نے برداشت کی یقیناً یہ میرے حق میں مفید ثابت ہُوئی۔ آپ نے اَپنی مَحَبّت میں مُجھے تباہی کے گڑھے سے بچا لیا؛ آپ نے میرے تمام گُناہ اَپنی پیٹھ کے پیچھے ڈال دئیے۔


لیکن مَیں کیا کہہ سَکتا ہُوں؟ اُسی نے مُجھ سے کہا اَور یہ کام اُسی کا ہے۔ اَپنی اِس تلخی جان کے باعث میں عمر بھر حلیمی سے چلتا رہُوں گا۔


دُوسرا شخص اَپنے جی میں تلخی سے مَرجاتا ہے، وہ کسی اَچھّی چیز کا لُطف نہیں اُٹھاتا۔


مَیں نے بہت رنجیدہ اَور پریشانی کی حالت میں آنسُو بہا بہا کر تُمہیں لِکھّا تھا۔ تُمہیں رنج پہُنچانا میرا مقصد نہیں تھا۔ بَلکہ میں چاہتا تھا کہ تُم اُس گہری مَحَبّت کو جانو جو مُجھے تُم سے ہے۔


پھر وہ سخت درد و کرب میں مُبتلا ہوکر اَور بھی دِل سوزی سے دعا کرنے لگے اَور اُن کا پسیِنہ خُون کی بُوندوں کی مانِند زمین پر ٹپکنے لگا۔


”لیکن جَب مَیں بولتا ہُوں تو میرا درد کم نہیں ہوتا؛ اَور اگر چُپ سادھ لُوں تَب بھی وہ مُجھے نہیں چھوڑتا۔


”خاموش رہو اَور مُجھے بولنے دو؛ پھر مُجھ پرجو گزرے سو گزرے۔


اگر مَیں گُنہگار ہُوں، تو مُجھ پر افسوس! میں تو بے قُصُور ہوتے ہُوئے بھی اَپنا سَر نہیں اُٹھا سَکتا، کیونکہ مَیں شرم سے لبریز ہُوں، اَور تکلیف میں ڈوبا ہُوا ہُوں۔


کیا یہ کہ میری باتیں غلط ہیں؟ یا ایک مایوس اِنسان کے الفاظ کی کویٔی حقیقت نہیں؟


وہ آپَس میں کہنے لگے، ”یقیناً ہم اَپنے بھایٔی یُوسیفؔ کے سبب سے مُجرم ٹھہرے۔ ہمیں یاد ہے کہ جَب یُوسیفؔ نے ہم سے مِنّت کی تھی کہ مُجھے جان سے مت مارو تو وہ کِس قدر بےبس نظر آ رہاتھا۔ تَب بھی ہم نے اُس کی نہ سُنی۔ اِس لیٔے اَب یہ مُصیبت ہم پر آ پڑی ہے۔“


میرا دِل اَندر ہی اَندر جَل رہاتھا، جَب مَیں نے غور کیا تو آگ اَور بھڑک اُٹھی؛ تَب میری زبان یُوں گویا ہُوئی:


اگر مَیں کہُوں، ’میں اَپنی شکایت بھُلادوں گا، میں اَپنے چہرہ کی اُداسی کو مُسکراہٹ میں بدل دُوں گا،‘


”آج بھی میری شکایت تلخ ہے؛ میرے کراہنے کے باوُجُود، خُدا کا ہاتھ مُجھ پر بھاری ہوتا جا رہاہے۔


بدی کی طرف مائل نہ ہو، جسے تُم مُصیبتوں پر ترجیح دیتے ہویٔے نظر آتے ہو۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات