Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




ایوب 5:12 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

12 وہ عیّاروں کے منصُوبے ناکام کر دیتے ہیں، تاکہ اُن کے ہاتھ ناکامی حاصل ہو۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

12 وہ عیّاروں کی تدبِیروں کو باطِل کر دیتا ہے۔ یہاں تک کہ اُن کے ہاتھ اُن کے مقصُود کو پُورا نہیں کر سکتے

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

12 वह चालाकों के मनसूबे तोड़ देता है ताकि उनके हाथ नाकाम रहें।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

12 وہ چالاکوں کے منصوبے توڑ دیتا ہے تاکہ اُن کے ہاتھ ناکام رہیں۔

باب دیکھیں کاپی




ایوب 5:12
23 حوالہ جات  

حالانکہ وہ آپ کے خِلاف بدی کرنا چاہتے ہیں اَور شرارت آمیز منصُوبے بناتے ہیں، تو بھی وہ کامیاب نہیں ہو سکتے؛


اَپنی حِکمت عملی تیّار کر لو لیکن وہ ناکام رہے گی؛ اَپنا منصُوبہ بنالو لیکن وہ قائِم نہ رہ سکےگا، کیونکہ خُدا ہمارے ساتھ ہے۔


کویٔی حِکمت، کویٔی بصیرت، اَور کویٔی منصُوبہ اَیسا نہیں جو یَاہوِہ کے مقابل ٹھہر سکے۔


کیونکہ بدکاروں کی قُوّت توڑ دی جائے گی، لیکن یَاہوِہ راستبازوں کو سنبھالتا ہے۔


پطرس کے حواس دُرست ہویٔے تو وہ کہنے لگے، ”اَب مُجھے پُورا یقین ہو گیا کہ خُداوؔند نے اَپنے فرشتہ کو بھیج کر مُجھے ہیرودیسؔ کے پنجہ سے چھُڑا لیا اَور یُوں یہُودیوں کے اِرادہ کو ناکام کر دیا۔“


جَب ہمارے دُشمنوں کو بھی مَعلُوم ہو گیا کہ ہمیں اُن کی سازش کا پتا چل گیا ہے اَور خُدا نے اُن کی سازش کو ناکام بنا دیا ہے، تو ہم سَب اَپنے اَپنے کام پر فصیل کی طرف لَوٹ آئے۔


تَب یَاہوِہ کے ایک فرشتہ نے اشُوریوں کی لشکرگاہ میں داخل ہوکر ایک لاکھ پچاسی ہزار فَوجیوں کو مار ڈالا اَور اگلی صُبح کو جَب لوگ اُٹھے تو دیکھا کہ وہاں صِرف لاشیں پڑی ہُوئی ہیں۔


اہلِ مِصر کے حوصلے پست ہو جایٔیں گے، اَور مَیں اُن کے منصُوبے خاک میں مِلا دوں گا؛ وہ بُتوں سے، مُردوں کی رُوحوں سے، اَور اَرواح پرستوں اَور اوجھاؤں سے مشورہ طلب کریں گے۔


تمہارا گُناہ تمہارا مُنہ کھُلواتا ہے؛ اَور تمہاری زبان سے عیّاری ظاہر ہوتی ہے۔


جو جھوٹے نبیوں کی نِشانیوں کو باطِل کرتے ہے اَور غیب بینوں کو احمق بنا دیتے ہے، جو حِکمت والوں کے علم کو ردّ کر دیتے ہے اَور اُسے فُضول باتوں میں بدل دیتے ہیں،


” ’تُم کیسے یہ دعویٰ کر سکتے ہو، ”ہم دانشمند ہیں، کیونکہ ہمارے پاس یَاہوِہ کے دئیے ہوئے کے آئین ہیں،“ جَب کہ حقیقت یہ ہے کہ کاتبوں کے باطِل قلم نے جھُوٹا بَیان لِکھ کر اُسے جھُوٹا بنا دیا ہے؟


یَاہوِہ اعلان کرتے ہیں، اُس دِن، کیا مَیں اِدُوم کے عقلمندوں اَور عیسَوؔ کے پہاڑی صاحبِ فہم باشِندوں کو تباہ نہ کروں گا؟


تیسرے دِن لابنؔ کو خبر ہُوئی کہ یعقوب فرار ہو گئے ہیں۔


لہٰذا داویؔد اَور اُن کے آدمی جو کہ تعداد میں تقریباً چھ سَو تھے قعیلہؔ سے نکل گیٔے اَور جگہ بہ جگہ گھُومتے رہے۔ جَب شاؤل کو خبر مِلی کہ داویؔد قعیلہؔ سے بچ کر نکل گیا ہے تو وہ شاؤل کے تعاقب میں نہ گیا۔


لیکن اورِیّاہؔ شاہی محل کے مدخل پر ہی اَپنے مالک کے سَب خادِموں کے ساتھ سو گیا اَور اَپنے گھر نہ گیا۔


تَب اَبشالومؔ اَور سارے اِسرائیلی لوگوں نے کہا، ”ارکی حُوشائی نے جو صلاح دی ہے وہ اخِیتُفلؔ کی صلاح سے بہتر ہے۔“ کیونکہ یَاہوِہ کی طرف سے پہلے ہی سے طے ہو چُکاتھا کہ اخِیتُفلؔ کی بہتر صلاح ناکام ثابت ہو اَور اَبشالومؔ پر آفت نازل ہو۔


مَرد خُدا نے شاہِ اِسرائیل کو پیغام بھیجا: ”ہوشیار رہنا، فُلاں جگہ سے مت گزرنا کیونکہ ارامی پہلے ہی وہاں پہُنچ چُکے ہیں۔“


لیکن ہم نے اَپنے خُدا سے دعا کی اَور اُس خطرے کا مُقابلہ کرنے کے لیٔے دِن رات پہرا بِٹھاتے رکھا۔


یَاہوِہ کی آنکھیں علم کی حِفاظت کرتی ہیں، لیکن وہ دغابازوں کی باتوں کو اُلٹ دیتے ہیں۔


اِدُوم کے متعلّق نبُوّت: قادرمُطلق یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ”کیا تیمانؔ میں دانشمندی نہ رہی؟ کیا عالِموں کی مصلحت جاتی رہی؟ کیا اُن کی حِکمت نابود ہو گئی ہے؟


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات