Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




ایوب 4:9 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

9 اَیسے لوگ خُدا کی ایک پھُونک سے ہلاک ہو جاتے ہیں؛ اَور اُن کے غضب کی آندھی سے فنا ہو جاتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

9 وہ خُدا کے دَم سے ہلاک ہوتے اور اُس کے غضب کے جھوکے سے بھسم ہوتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

9 ऐसे लोग अल्लाह की एक फूँक से तबाह, उसके क़हर के एक झोंके से हलाक हो जाते हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

9 ایسے لوگ اللہ کی ایک پھونک سے تباہ، اُس کے قہر کے ایک جھونکے سے ہلاک ہو جاتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




ایوب 4:9
13 حوالہ جات  

وہ اَندھیرے سے بچ کر نکل نہ سکےگا؛ بھڑکتی ہُوئی آگ کا شُعلہ اُس کی شاخوں کو جھُلس دے گا، اَور خُدا کے مُنہ کا دَم اُسے اُڑا دے گا۔


اُس وقت وہ بے دین ظاہر ہوگا، جسے خُداوؔند یِسوعؔ اَپنی پھُونک سے مار ڈالیں گے اَور اَپنی آمد کی شان و شوکت سے نِیست کر دیں گے۔


کافی عرصہ سے تُوفتؔ تیّار کیا گیا ہے؛ اُسے بادشاہ ہی کے لیٔے تیّار کیا گیا ہے۔ اُس کا آگ کا گڑھا کافی گہرا اَور چوڑا بنایا گیا ہے، جِس میں آگ اَور ایندھن بکثرت مَوجُود ہے؛ یَاہوِہ کی سانس، اُسے جلتے ہُوئے گندھک کے چشمے کی طرح سُلگائے گی۔


بَلکہ وہ مسکینوں کا اِنصاف راستی سے کریں گے، اَور دُنیا کے غریبوں کا فیصلہ عدل سے کریں گے۔ وہ اَپنی زبان کے عصا سے زمین کو ماریں گے اَور اَپنے لبوں کے دَم سے بدکاروں کو ہلاک کریں گے۔


لہٰذا تَوبہ کرو، ورنہ! میں جلد ہی تمہارے پاس آؤں گا اَور اَپنے مُنہ کی تلوار سے اُن کے ساتھ لڑوں گا۔


اَے یَاہوِہ، آپ کی ڈانٹ سے، اَور آپ کے نتھنوں کے دَم کے جھونکے سے، سمُندر کی وادیاں دِکھائی دینے لگیں اَور زمین کی بُنیادیں نموُدار ہو گئیں۔


اُن سَب کو ایک ساتھ مٹّی میں دفن کر دو؛ اُن کے چہروں کو قبر میں کفن سے ڈھانک دو۔


کہ اَچانک بیابان کی جانِب سے ایک زوردار آندھی آئی اَور مکان کے چاروں کونوں سے یُوں ٹکرائی کہ وہ اُن جَوانوں پر گِر پڑا اَور سَب مَر گیٔے۔ صِرف میں ہی اکیلا بچ نِکلا تاکہ آپ کو خبر دُوں۔“


سُنو، میں اُس میں ایک اَیسی رُوح ڈال دُوں گا کہ وہ ایک افواہ سُنتے ہی اَپنے مُلک کو لَوٹ جائے گا اَور مَیں اُسے اُس کے مُلک میں ہی تلوار سے قتل کروا دوں گا۔‘ “


لیکن آپ نے اَپنی سانس کی آندھی بھیجی، اَور سمُندر نے اُن کو چھُپا لیا۔ اَور وہ زورآور پانی میں سیسے کی مانند ڈُوب گیٔے۔


آپ کے نتھنوں کے پُرزور دَم سے پانی کا ڈھیر لگ گیا۔ اَور سیلاب کا پانی دیوار کی طرح سیدھے کھڑا ہو گیا؛ اَور گہرا پانی سمُندر کے درمیان جم گیا۔


اَپنے قہر کا سیلاب بہا دو، ہر مغروُر اِنسان کو دیکھو اَور اُسے نیچا دِکھاؤ۔


گھاس سُوکھ جاتی ہے اَور پھُول مُرجھا جاتے ہیں، کیونکہ یَاہوِہ کی ہَوا اُن پر چلتی ہے۔ یقیناً لوگ گھاس ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات