Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




ایوب 4:11 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

11 شِکار نہ مِلنے کی وجہ سے شیر ہلاک ہو جاتا ہے، اَور شیرنی کے بچّے پراگندہ ہو جاتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

11 شِکار نہ پانے سے بُڈّھا بَبر ہلاک ہوتا اور شیرنی کے بچّے تِتّربِتّر ہو جاتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

11 शिकार न मिलने की वजह से शेर हलाक हो जाता और शेरनी के बच्चे परागंदा हो जाते हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

11 شکار نہ ملنے کی وجہ سے شیر ہلاک ہو جاتا اور شیرنی کے بچے پراگندہ ہو جاتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




ایوب 4:11
17 حوالہ جات  

شیرببر کمزور اَور بھُوکے ہو سکتے ہیں، لیکن یَاہوِہ کے طالب کسی اَچھّی چیز کے مُحتاج نہ ہوں گے۔


مگر خُداوؔند میرا مددگار ہُوا۔ اَور خُداوؔند نے مُجھے قُوّت بخشی تاکہ میرے ذریعہ پیغام کی پُوری طرح سے مُنادی کی جائے تاکہ سَب غَیریہُودی اُسے سُن سکیں۔ ساتھ ہی میں بھُوکے شیروں کے مُنہ سے بھی چھُڑایا گیا۔


وہ یَاہوِہ کی پیروی کریں گے؛ وہ شیرببر کی طرح گرجیں گے۔ اَور جَب وہ گرجیں گے، تَب اُن کے بچّے تھرتھراتے ہُوئے مغرب سے آئیں گے۔


ایک شیرببر اَپنی ماند سے نکل پڑا ہے؛ اَور قوموں کو تباہ کرنے والا روانہ ہو چُکاہے۔ وہ اَپنی جگہ سے کُوچ کر چُکاہے تاکہ تمہارے مُلک کو اُجاڑ دے۔ تمہارے شہر ویران ہو جایٔیں گے اَور اُن میں کویٔی باشِندہ نہ ہوگا۔


کہیں اَیسا نہ ہو کہ شیر کی مانند وہ میری جان کو پھاڑ کر میرے ٹکڑے ٹکڑے کر ڈالیں، اَور میرا چھُڑانے والا کویٔی نہ ہو۔


”کیا تُم شیرنی کے لیٔے شِکار مارتے ہو، اَور شیروں کی بھُوک مٹاتے ہو


کہ اَچانک بیابان کی جانِب سے ایک زوردار آندھی آئی اَور مکان کے چاروں کونوں سے یُوں ٹکرائی کہ وہ اُن جَوانوں پر گِر پڑا اَور سَب مَر گیٔے۔ صِرف میں ہی اکیلا بچ نِکلا تاکہ آپ کو خبر دُوں۔“


وہ شیر کی طرح تاک لگا کر بیٹھ جاتے ہیں، بَلکہ شیرنی کی طرح۔ اَب اُنہیں کون چھیڑے؟ ”جو تُمہیں برکت دیں وہ برکت پائیں اَورجو تُجھ پر لعنت کریں وہ ملعُون ہُوں!“


یہ لوگ شیرنی کی مانند اُٹھتے ہیں، اَور اَپنے آپ کو اُس شیر کی مانند تن کر کھڑا رکھتے ہیں جو اُس وقت تک نہیں سُستاتا جَب تک کہ اَپنا شِکار نہ کھالے اَور اَپنے مقتولوں کا خُون نہ پی لے۔“


اَے یہُوداہؔ! تُم شیرببر کے بچّے ہو؛ میرے بیٹے! تُم شِکار کرکے لَوٹے ہو۔ وہ شیرببر بَلکہ شیرنی کی طرح دبک کر بیٹھ گئے، کون اُسے چھیڑنے کی جُرأت کرےگا؟


اُس کی اَولاد سلامتی سے دُور رہتی ہے، اُنہیں عدالت میں کسی مُحافظ کے نہ ہونے سے روندا جاتا ہے۔


حاجتمندوں کو وہ اُن کی مُنہ کی تلوار سے بچاتے ہیں؛ اَور اُنہیں زبردست کے قبضے سے مخلصی بخشتے ہیں۔


اُس کی اَولاد غریبوں سے بھیک مانگے گی؛ اُس کے اَپنے ہاتھ اُس کی دولت واپس دیں گے۔


میں بدکاروں کے جبڑے توڑ ڈالتا تھا اَور شِکار کو اُن کے دانتوں میں سے کھینچ نکالتا تھا۔


اَے میرے بچّو! آؤ، میری سُنو؛ میں تُمہیں یَاہوِہ کا خوف ماَننا سِکھاؤں گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات