Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




ایوب 38:8 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

8 ”کس نے سمُندر کو دروازوں سے بند کیا جَب وہ اَیسا پھوٹ نِکلا گویا بطن سے،

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

8 یا کِس نے سمُندر کو دروازوں سے بند کِیا جب وہ اَیسا پُھوٹ نِکلا گویا رَحِم سے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

8 जब समुंदर रहम से फूट निकला तो किसने दरवाज़े बंद करके उस पर क़ाबू पाया?

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

8 جب سمندر رِحم سے پھوٹ نکلا تو کس نے دروازے بند کر کے اُس پر قابو پایا؟

باب دیکھیں کاپی




ایوب 38:8
13 حوالہ جات  

اَور خُدا نے فرمایا، ”آسمان کے نیچے کا پانی ایک جگہ جمع ہو اَور خُشکی نموُدار ہو اَور اَیسا ہی ہُوا۔“


کیا تُمہیں میرا خوف نہیں؟“ یَاہوِہ فرماتے ہیں، ”کیا تُمہیں میرے حُضُور تھرتھرانا نہیں چاہئے؟ مَیں نے ریت کو سمُندر کی حد مُقرّر کیا، اَور اُسے ایک اَبدی ساحِل بنایا تاکہ وہ اُسے پار نہ کر سکے۔ چاہے لہریں اُٹھیں تَو بھی وہ غالب نہیں آ سکتیں؛ چاہے شور مچائیں تَو بھی آگے نہیں بڑھ سکتیں۔


جَب اُنہُوں نے سمُندر کی حدیں باندھیں تاکہ پانی حُکم سے باہر نہ جائے، اَور جَب اُنہُوں نے زمین کی بُنیادوں کے نِشان لگائے۔


وہ سمُندر کا پانی گویا مرتبان میں جمع کرتا ہے؛ اَور گہرے سمُندروں کو اَپنے مخزنوں میں رکھتے ہیں۔


جَب مَیں نے اُس کے لئے حُدوُد مُقرّر کیں اَور اُس کے دروازے اَور سلاخیں اَپنی اَپنی جگہ پیوست کیں،


چنانچہ خُدا نے فِضا کو قائِم کیا اَور فِضا کے نیچے کے پانی کو فِضا کے اُوپر کے پانی سے جُدا کر دیا اَور اَیسا ہی ہُوا۔


جَب اُنہُوں نے ہَوا کا دباؤ مُقرّر کیا اَور پانی کو پیمانہ سے ناپا،


جَب مَیں نے بادلوں کو اُس کی پوشاک بنایا اَور گہری تاریکی میں اُسے لپیٹ دیا،


آپ نے اُسے گہرے سمُندر سے پوشاک کی طرح ڈھانپ دیا؛ اَور پانی پہاڑوں سے بھی بُلند تر تھا۔


کون آسمان پر چڑھا اَور پھر نیچے اُترا؟ کس نے ہَوا کو اَپنی مُٹّھی میں بند کیا؟ کس نے پانی کو اَپنی چادر میں باندھا؟ کس نے زمین کی سَب حدیں مُقرّر کیں؟ اُن کا نام کیا ہے اَور اُن کے بیٹے کا نام کیا ہے؟ اگر آپ جانتے ہیں تو مُجھے بتائیں!


کس نے سمُندر کو چُلُّو سے ناپا ہے، اَور آسمان کی پیمائش بالشت سے کی ہے؟ کس نے زمین کی مٹّی کو پیمانہ میں بھرا، یا پہاڑوں کو پلڑوں میں اَور ٹیلوں کو ترازو میں تَولا؟


اُنہُوں نے یَاہوِہ کے کام دیکھے، اَور اُن عجِیب و غریب کاموں کو بھی دیکھا جو وہ گہراؤ میں کرتے ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات