Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




ایوب 38:4 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 ”جَب مَیں نے زمین کی بُنیاد رکھی تَب تُم کہاں تھے؟ اگر تُم دانشمند ہو تو مُجھے بتاؤ۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

4 تُو کہاں تھا جب مَیں نے زمِین کی بُنیاد ڈالی؟ تُو دانِش مند ہے تو بتا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 तू कहाँ था जब मैंने ज़मीन की बुनियाद रखी? अगर तुझे इसका इल्म हो तो मुझे बता!

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 تُو کہاں تھا جب مَیں نے زمین کی بنیاد رکھی؟ اگر تجھے اِس کا علم ہو تو مجھے بتا!

باب دیکھیں کاپی




ایوب 38:4
18 حوالہ جات  

اُنہُوں نے زمین کو اُس کی بُنیادوں پر قائِم کیا، جو اَپنے مقام سے کبھی ہٹائی نہیں جا سکتی۔


وہ یہ بھی فرماتے ہیں، ”اَے خُداوؔند! تُونے اِبتدا میں زمین کی بُنیاد رکھی، اَور آسمان تیرے ہی ہاتھوں کی کاریگری ہے۔


کون آسمان پر چڑھا اَور پھر نیچے اُترا؟ کس نے ہَوا کو اَپنی مُٹّھی میں بند کیا؟ کس نے پانی کو اَپنی چادر میں باندھا؟ کس نے زمین کی سَب حدیں مُقرّر کیں؟ اُن کا نام کیا ہے اَور اُن کے بیٹے کا نام کیا ہے؟ اگر آپ جانتے ہیں تو مُجھے بتائیں!


لیکن اِن آخِری دِنوں میں خُدا نے ہم سے اَپنے بیٹے کی مَعرفت کلام کیا، جسے اُس نے سَب چیزوں کا وارِث مُقرّر کیا اَور جِس کے وسیلہ سے اُس نے کایِٔنات کو بھی خلق کیا۔


آپ نے اِبتدا میں زمین کی بُنیاد رکھی، اَور آسمان آپ کے ہی ہاتھوں کی کاریگری ہے۔


اِبتدا میں خُدا نے آسمان اَور زمین کو خلق کیا۔


”اَپنی قدیم صنعتیں قائِم کرنے سے پہلے، یَاہوِہ نے مُجھے اَپنی اَوّلین صنعت کے طور پر پیدا کیا؛


یہ ہے آسمان اَور زمین کی پیدائش جَب وہ وُجُود میں لایٔے گیٔے۔ جَب یَاہوِہ خُدا نے زمین اَور آسمان کو بنایا۔


وہ مسکین کو خاک پر سے اَور وہ ہی مُحتاج کو کُوڑے کے ڈھیر سے باہر نکالتے ہیں؛ وہ اُنہیں اُمرا کے ساتھ بِٹھاتے ہیں اَور جاہ و جلال کے تخت عطا فرماتے ہیں۔ ”کیونکہ زمین کے سُتون یَاہوِہ ہی کے ہیں؛ اَور اُن ہی پر اُنہُوں نے دُنیا قائِم کی ہے۔


”کیا تُم ہی پہلا اِنسان ہو جو پیدا ہویٔے ہو؟ کیا تُم پہاڑوں سے پہلے وُجُود میں آئےتھے؟


کس نے اُنہیں زمین پر مامُور کیا؟ کس نے اُنہیں ساری دُنیا پر اِختیار بخشا؟


یَاہوِہ نے کس سے مشورہ کیا، اَور کس نے اُسے سیدھی راہ بتایٔی؟ وہ کون تھا جِس نے اُسے علم سِکھایا اَور فہم کی راہ بتائی؟


لیکن یَاہوِہ خُدا نے اَپنی قُدرت سے زمین کو خلق کیا؛ اَور اَپنی حِکمت سے جہان کی بُنیاد ڈالی اَور اَپنی دانش سے آسمانوں کو تانا۔


جِس نے پہاڑوں کو، اَور ہَوا کو خلق کیا، اَورجو اَپنے خیالات اِنسانوں پر ظاہر کرتے ہیں، جو صُبح کو تاریکی میں تبدیل کرتے ہیں، اَور زمین کے اُونچے مقامات پر چلتے ہیں، اُن کا نام یَاہوِہ قادرمُطلق خُدا ہے۔


جَب اُنہُوں نے ہَوا کا دباؤ مُقرّر کیا اَور پانی کو پیمانہ سے ناپا،


زمین اَور آسمان نِیست ہو جایٔیں گے مگر آپ قائِم رہیں گے؛ وہ سَب پوشاک کی مانند پُرانے ہو جایٔیں گے۔ آپ اُنہیں پوشاک کی مانند لپیٹیں گے اَور وہ پوشاک کی طرح بدل دئیے جایٔیں گے۔


یَاہوِہ نے حِکمت ہی سے زمین کی بُنیاد رکھی ہے، اَور فہم سے آسمان کو قائِم کیا ہے؛


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات