Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




ایوب 32:2 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 لیکن بوزی براکیلؔ کا بیٹا اِلیہُوؔ جو رامؔ کے خاندان سے تھا بےحد خفا ہُوا کیونکہ ایُّوب نے خُدا کو نہیں بَلکہ اَپنے آپ کو راست ٹھہرایا تھا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

2 تب الِیہُو بِن براکیل بُوزی کا جو رام کے خاندان سے تھا قہر بھڑکا۔ اُس کا قہر ایُّوب پر بھڑکا اِس لِئے کہ اُس نے خُدا کو نہیں بلکہ اپنے آپ کو راست ٹھہرایا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 यह देखकर इलीहू बिन बरकेल ग़ुस्से हो गया। बूज़ शहर के रहनेवाले इस आदमी का ख़ानदान राम था। एक तरफ़ तो वह अय्यूब से ख़फ़ा था, क्योंकि यह अपने आपको अल्लाह के सामने रास्तबाज़ ठहराता था।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 یہ دیکھ کر اِلیہو بن برکیل غصے ہو گیا۔ بوز شہر کے رہنے والے اِس آدمی کا خاندان رام تھا۔ ایک طرف تو وہ ایوب سے خفا تھا، کیونکہ یہ اپنے آپ کو اللہ کے سامنے راست باز ٹھہراتا تھا۔

باب دیکھیں کاپی




ایوب 32:2
18 حوالہ جات  

یعنی عُوضؔ جو اُس کا پہلوٹھا ہے اَور اُس کا بھایٔی بوز، قمُوایلؔ (جو ارام کا باپ ہے)،


”کیا، تُم میرے اِنصاف کو باطِل ٹھہراؤگے؟ خُود کو راست ٹھہرانے کے لیٔے کیا تُم مُجھے مُلزم قرار دوگے؟


”کیا تیرا یہ کہنا صحیح ہے؟ ’میں خُدا سے زِیادہ صادق ہُوں؟‘


مَیں کبھی تسلیم نہ کروں گا کہ تُم راستی پر ہو؛ میں مَرتے دَم تک اَپنی دیانتداری پر قائِم رہُوں گا۔


”غُصّہ تو کرو مگر تُم گُناہ سے باز رہو،“ اَور تمہارا غُصّہ سُورج کے ڈُوبنے تک باقی نہیں رہنا چاہیے،


مگر اُس نے اَپنی راستبازی جتانے کی غرض سے، یِسوعؔ سے پُوچھا، ”میرا پڑوسی کون ہے؟“


وہ اُن کی سخت دِلی پر نہایت ہی غمگین ہُوئے اَور اُن پر غُصّہ سے نظر کرکے، یِسوعؔ نے اُس آدمی سے کہا، ”اَپنا ہاتھ بڑھا۔“ اُس نے جَیسے ہی ہاتھ آگے بڑھایا اُس کا ہاتھ بالکُل ٹھیک ہو گیا تھا۔


آپ کے گھر کی غیرت مُجھے کھائے جاتی ہے، اَور آپ کے ملامت کرنے والوں کی ملامتیں مُجھ پر آ پڑی ہیں۔


آپ مُجھ سے سنگدلی سے پیش آتے ہیں؛ اَپنے بازو کی قُوّت سے آپ مُجھ پر ٹوٹ پڑتے ہیں۔


”زندہ خُدا کی قَسم جنہوں نے مُجھ سے اِنصاف نہیں کیا، اُن قادرمُطلق کی قَسم جنہوں نے میری جان کو تلخ کیا،


کیا مُجھ پر ظُلم کرنے سے تُمہیں خُوشی ہوتی ہے، اَور اَپنے ہاتھوں کی صنعت کی حقارت کرنا اَچھّا لگتا ہے، تُو بدکار اِنسانوں کے منصُوبوں پر مُسکراتا ہے؟


میں اَپنی راستبازی برقرار رکھوں گا اَور اُسے ہرگز نہ چھوڑوں گا؛ جَب تک میں زندہ ہُوں میرا ضمیر مُجھے ملامت نہ کرےگا۔


وہ تینوں دوستوں سے بھی خفا تھے کیونکہ اُنہُوں نے ایُّوب کے خیالات کی تردید کرنے کی بجائے اُلٹا اُن ہی کو مُجرم قرار دیا۔


تمہارا گُناہ تمہارا مُنہ کھُلواتا ہے؛ اَور تمہاری زبان سے عیّاری ظاہر ہوتی ہے۔


کیا تمہاری بدی بڑی نہیں؟ اَور کیا تمہارے گُناہ غَیر محدُود نہیں؟


”مَیں نے تُمہیں بہت کچھ بولتے سُنا ہے، ایک ایک لفظ سُنا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات