Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




ایوب 3:11 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

11 ”میں پیدائش کے وقت ہی ہلاک کیوں نہ ہو گیا، یا رحم سے نکلتے ہی مَر کیوں نہ گیا؟

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

11 مَیں رَحِم ہی میں کیوں نہ مَر گیا؟ مَیں نے پیٹ سے نِکلتے ہی جان کیوں نہ دے دی؟

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

11 मैं पैदाइश के वक़्त क्यों मर न गया, माँ के पेट से निकलते वक़्त जान क्यों न दे दी?

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

11 مَیں پیدائش کے وقت کیوں مر نہ گیا، ماں کے پیٹ سے نکلتے وقت جان کیوں نہ دے دی؟

باب دیکھیں کاپی




ایوب 3:11
15 حوالہ جات  

”اَے یعقوب کے گھرانے، اَور اَے اِسرائیل کے گھر کے سبھی باقی بچے لوگو، جنہیں میں رحم میں پڑنے کی گھڑی سے سہارا دیتا رہا، اَور اُن کی پیدائش ہی سے گود میں اُٹھاتا رہا، میری سُنو!


اَے یَاہوِہ اُنہیں دیجئے۔ لیکن آپ اُنہیں کیا دیں گے؟ آپ اُنہیں اَیسے رحم دیں جِن میں حَمل ساقط ہو جاتے ہُوں اَور اَیسی چھاتِیاں جو خشک ہُوں۔


اَے میری ماں، مُجھ پر لعنت ہے، جو تُم نے مُجھ جَیسے اِنسان کو پیدا کیا، جِس سے سارا مُلک لڑتا اَور جھگڑتا ہے! نہ تو مَیں نے کسی کو قرض دیا، اَور نہ کسی سے اُدھار لیا، پھر بھی ہر شخص مُجھ پر لعنت بھیجتا ہے۔


پیدائش ہی سے مَیں آپ پر اِعتماد کرتا آیا ہُوں؛ آپ نے مُجھے میری ماں کے رحم سے بحِفاظت پیدا کیا۔ میں ہمیشہ آپ کی سِتائش کرتا رہُوں گا۔


گھُونگے کے مانند جو چلتے چلتے پگھل جاتا ہے، یا عورت کے ساقط حَمل کی مانند وہ بھی سُورج کی رَوشنی نہ دیکھ پائیں۔


کیونکہ اُس نے میری ماں کو مُجھے پیدا کرنے سے نہیں روکا، ورنہ یہ تمام مُصیبت میری آنکھوں سے چھپی رہتی۔


میرے اِستِقبال کے لیٔے گھُٹنے کیوں تھے اَور ماں کی چھاتِیوں نے مُجھے دُودھ کیوں پِلایا؟


اِس لیٔے مَیں نے مُردوں کو جو مَر چُکے ہیں، اُن زندوں سے جو ابھی مَوجُود ہیں، زِیادہ مُبارک سمجھا۔


لیکن اِن دونوں سے زِیادہ مُبارک وہ شخص ہے جو ابھی پیدا ہی نہیں ہُوا، اَور جِس نے اُن تمام بُرائیوں کو دیکھا تک نہیں جو اِس دُنیا میں کیٔے جا رہے ہیں۔


کیونکہ اُس نے مُجھے رِحم میں ہی فنا نہیں کیا، تاکہ میری ماں کا پیٹ ہی میری قبر ہوتی، اَور میری ماں ہمیشہ حاملہ ہی رہتی۔


اگر کسی آدمی کے سَو بچّے ہُوں اَور وہ برسوں تک زندہ رہے تاہم خواہ وہ کتنا ہی عرصہ زندہ رہے، اگر وہ اَپنی خُوشحالی سے لُطف اَندوز نہیں ہو سَکتا اَور اُس کی مُناسب تجہیزوتکفین نہیں ہوتی تو میں کہتا ہُوں کہ ماں کے پیٹ سے ہی مَرا ہُوا پیدا ہونے والا بچّہ اُس سے زِیادہ اَچھّا ہے۔


اگرچہ نہ اُس نے سُورج کو دیکھا اَور نہ کچھ جانا۔ وہ پہلے والے کی بہ نِسبت زِیادہ آرام میں ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات