Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




ایوب 27:9 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

9 جَب اُس پر مُصیبت آتی ہے، تو کیا خُدا اُس کی فریاد سُنتے ہیں؟

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

9 کیا خُدا اُس کی فریاد سُنے گا جب مُصِیبت اُس پر آئے؟

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

9 क्या अल्लाह उस की चीख़ें सुनेगा जब वह मुसीबत में फँसकर मदद के लिए पुकारेगा?

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

9 کیا اللہ اُس کی چیخیں سنے گا جب وہ مصیبت میں پھنس کر مدد کے لئے پکارے گا؟

باب دیکھیں کاپی




ایوب 27:9
19 حوالہ جات  

خواہ وہ روزہ رکھیں تَو بھی، مَیں اُن کی فریاد نہ سُنوں گا۔ اگرچہ وہ سوختنی نذریں اَور اناج کی نذریں پیش کریں تَو بھی، میں اُنہیں قبُول نہیں کروں گا۔ بَلکہ میں اُنہیں تلوار، قحط اَور وَبا سے نِیست و نابود کر دُوں گا۔“


جَب تُم دعا میں اَپنے ہاتھ اُٹھاؤگے، تو میں تُم سے مُنہ پھیر لُوں گا؛ تُم چاہے کتنی دعائیں کرو، میں نہیں سُنوں گا۔ تمہارے ہاتھ خُون سے آلُودہ ہیں!


”تَب وہ مُجھے مدد کے لئے پُکاریں گے لیکن مَیں جَواب نہ دُوں گی؛ وہ مُجھے ڈھونڈیں گے پر نہ پائیں گے۔


تَب وہ یَاہوِہ کو پُکاریں گے، لیکن وہ نہ سُنے گا۔ اُن کے بُرے اعمال کے سبب سے وہ اُن سے اَپنا مُنہ پھیر لے گا۔


اُنہُوں نے مدد کے لئے پُکارا، لیکن اُنہیں بچانے والا کویٔی نہ تھا۔ اُنہُوں نے یَاہوِہ کی بھی دہائی دی، لیکن اُنہُوں نے جَواب نہ دیا۔


اَور جَب مانگتے ہو تو پاتے نہیں کیونکہ بُری نیّت سے مانگتے ہو تاکہ اُسے عیش و عشرت میں خرچ کر سکو۔


” ’جَب مَیں نے پُکارا تو اُنہُوں نے نہیں سُنا، اِس لیٔے جَب وہ پُکاریں گے تو مَیں بھی نہیں سُنوں گا،‘ قادرمُطلق یَاہوِہ فرماتے ہیں۔


اِس لیٔے میں بھی اُن سے غُصّہ سے پیش آؤں گا۔ نہ مَیں اُن پر رحم کروں گا اَور نہ ہی رعایت سے کام لُوں گا۔ خواہ وہ میرے کانوں میں زور زور سے چِلّائیں، مَیں اُن کی نہ سُنوں گا۔“


اِس لیٔے یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، ’مَیں اُن پر ایک اَیسی آفت لاؤں گا جِس سے وہ بچ نہ سکیں گے۔ اگرچہ وہ مُجھ سے فریاد کریں گے تَو بھی مَیں اُن کی نہ سُنوں گا۔


اگر مَیں بدی کو اَپنے دِل میں رکھتا، تو خُداوؔند میری دعا نہ سُنتے؛


سَب جانتے ہیں کہ خُدا گُنہگاروں کی نہیں سُنتا لیکن اگر کویٔی خُداپرست ہو اَور اُس کی مرضی پر چلے تو اُس کی ضروُر سُنتا ہے۔


جَب گھر کا مالک ایک دفعہ اُٹھ کر دروازہ بند کر دیتاہے اَور تُم باہر کھڑے ہوکر کھٹکھٹاتے اَور درخواست کرتے رہوگے کہ، ’مالک، مہربانی کرکے ہمارے لیٔے دروازہ کھول دیجئے۔‘ ”لیکن وہ جَواب دے گا، ’میں تُمہیں نہیں جانتا کہ تُم کون ہو اَور کہاں سے آئے ہو؟‘


وہ اَپنے دِل سے مُجھ سے فریاد نہیں کرتے لیکن اَپنے بِستروں پر پڑے ہُوئے آہ و زاری کرتے ہیں۔ وہ اناج اَور نئی مَے کی خاطِر اِکٹھّے ہو جاتے ہیں لیکن مُجھ سے مُنہ موڑ لیتے ہیں۔


جو کویٔی ہدایات پر کان نہیں لگاتا، اُس کی دعائیں بھی مکرُوہ ہوتی ہیں۔


جَب اُس پر مُقدّمہ چلے تو وہ مُجرم قرار دیا جائے، اَور اُس کی اَپنی دعائیں اُسے گُنہگار ٹھہرائیں۔


تَب تُم لَوٹ کر یَاہوِہ کے حُضُور میں رونے لگے لیکن اُنہُوں نے تمہارے رونے کی طرف توجّہ نہ کی اَور تمہاری ایک نہ سُنی۔


جَب آفت آندھی کی مانند تُم پر آ پڑےگی، اَور مُصیبت گردوغبار کی طرح تُمہیں اَپنی لپیٹ میں لے گی، اَور جَب تکلیفیں اَور پریشانیاں تُم پر حاوی ہو جایٔیں گی۔


تَب مَیں نے اُنہیں پیس پیس کر ہَوا میں اُڑتی ہُوئی گَرد کی مانند بنا دیا؛ اَور مَیں نے اُنہیں گلی کوچوں کی کیچڑ کی مانند روند ڈالا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات